۷۹۔سچائی ،صداقت اور امانت،اسلام کے اہم ارکان

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۷۸۔ اسلامی علوم میں شیعوں کا کردار ۸۰۔حرف آخر

ہمارا عقیدہ ہے کہ سچائی ،صداقت اور امانت اسلام کے اہم اوربنیادی ارکان میں سے ہیں۔قرآن مجید ارشاد فرماتا ہے کہ :

 

(قال اللہ ھٰذایوم ینفع الصادقین صدقھم)یعنی خدا وند عالم فرماتا ہے کہ آج وہ دن ہے کہ جس دن سچوں کی سچائی انہیں فائدہ پہنچائے گی۔

 

(سورئہ مائدہ ،آیت ۱۱۹)
بلکہ قرآن کی بعض آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن حقیقی جزا وہ ہے جو انسان کو سچائی اور صداقت (ایمان،خدا کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل اور زندگی کے تمام شعبوں میں سچائی اور صداقت) کے بدلے میں عطا کی جائے گی۔
(لیجذی اللہ الصادقین بصدقھم)(سورئہ احزاب،آیت ۲۴)
جیسا کی پہلے بھی اشارہ کیا جا چکا ہے قرآنی حکم کے مطابق ہم سب مسلمانوں کی یہ ذمّہ داری ہے کہ ہم زندگی بھر معصومین اور سچوں کے ساتھ رہیں اور ان کے ہمراہ چلیں ۔(
یاایھاالّذین آمنوااتقوا اللہ و کونوامع الصادقین)(سورئہ توبہ،آیت ۱۱۹)
اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر ہی خدا نے اپنے پیغمبر (ص)کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ خدا سے ہر کام کو صداقت کے ساتھ شروع کرنے اور صداقت کے ساتھ اس سے فارغ ہونے کی توفیق طلب کرے۔(و قل ربّ ادخلنی مدخل صدق و اخرجنی مخرج صدق)(سورئہ بنی اسرائیل،آیت ۸۰)
اسی بناء پر ہم احادیث میں دیکھتے ہیں کہ خدا کی طرف سے کوئی نبی مبعوث نہیں ہو ا مگر یہ کہ اس کے بنیادی لائحہ عمل میں صداقت ،سچائی اور امانت شامل تھیں”
انّ اللہ عزّ وجلّ لم یبعث نبیا الّا بصدق الحدیث و ادآء الامانةالیٰ البرّ والفاجر“(بحار الانوار میں یہ حدیث حضرت امام جعفر صادق (ع) ہے،دیکھئے جلد ۷۸ صفحہ ۲ اور نیز جلد ۲ صفحہ ۱۰۴)
ہم نے بھی ان آیات اور روایات کی روشنی میں اپنی پوری کوشش اس بات پر صرف کی ہے کہ اس کتاب کے مباحث میں صرف اور صرف صداقت و سچائی کا راستہ اپنائیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں جو حقیقت اور امانت داری کی منافی ہو۔امید ہے کہ خدا کے لطیف و کرم سے ہم اس ذمّہ داری سے عہدہ برآہونے میں خدا کی توفیق حاصل کر چکے ہوں گے
۔انّہ ولیّ التّوفیق ۔

 

 

۷۸۔ اسلامی علوم میں شیعوں کا کردار ۸۰۔حرف آخر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma