۶۵۔قانون سازی کی ضرورت نہیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۶۴۔اجتھاد کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے۶۶۔تقیہ اور اس کا فلسفہ

ہمارا عقیدہ ہے کہ:اسلام میں قانونی خلا موجود نہیں ہے۔یعنی اسلام نے قیامت تک کے لوگوں کے لئے ضروری احکام بیان کر دئے ہیں ،البتّہ گاہے خاص صورت میں اور کبھی ایک عام اور کلّی حکم کے ضمن میں۔اسی وجہ سے ہمارے نزدیک فقہاء کو قانون سازی کا حق حاصل نہیں ۔بلکی ہم انکی ذمّہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ مندرجہ بالا چال ماٴخذ سے احکام اخذ کریں اور سب کے سامنے رکھیں ۔کیا خود قرآن نے سورئہ مائدہ (جو پیغمبر اسلام (ص) پر نازل ہونے والی آخری سورت یا آخری سورتوں میں سے ایک ہے)میں یہ نہیں فرمایا (الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا)یعنی آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمتیں مکمل کر دی اور اسلام کو تمہارے دین کے طور پر قبول کر لیا (سورئہ مائدہ ،آیت ۳)اگر اسلام تمام زمانوں اور ادوارکے لئے مکمل فقہی احکام کا حامل نہ ہو تو وہ کامل دین کیسے ہو سکتا ہے؟
کیا ہم پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّمکی یہ حدیث نہیں دیکھتے”
یا ایھا النّاس واللہ ما من شئی یقرّبکم من الجنّةو یباردکم عن النّار الّا وقد امرتکم بہ وما من شئی یقرّبکم من النّار و یباعد کم عن الجنّة الّا و قد نھیتکم عنہ“یعنی اے لوگوں ؛ہر وہ چیز جو تمکو بہشت سے نزدیک کرتی ہے اور دوزخ کی آگ سے دور کرتی ہے میں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے اور ہر وہ چیز جو تمہیں جہنم کی آگ سے نزدیک کرتی ہے اور جنت سے دور کرتی ہے میں نے تمہیں اس سے روکا ہے۔(اصول کافی ،جلد ۲ صفحہ ۷۲اور بحار الانوار ،جلد ۶۷صفحہ ۹۶)۔
حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ایک مشہور حدیث ہے ”
ما ترک علیّ شئیاالّا کتبہ حتّیٰ ارش الخدش“یعنی حضرت علی (ع) نے اسلام کا کوئی حکم ایسا نہیں چھوڑا جسے آپ نے (حضور کے حکم سے اور آپ کے لکھوانے پر)لکھ نہ لیا ہو ۔یہاں تک کہ ایک معمولی سی خراش (کہ جو انسانی بدن پر آتی ہے) کی دیت بھی(جامع الاحادیث ،جلد اول ،صفحہ ۱۸ حدیث ۱۲۷،اسی کتاب میں اس سلسلہ کی اور بھی روایات مذکور ہیں )۔
بنابریں ظن وگمان پر مبنی دلائل اور قیاس و استحسان کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔

 


۶۴۔اجتھاد کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے۶۶۔تقیہ اور اس کا فلسفہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma