۴۴۔ امام کا وجود ہمیشہ ضروری ہے۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۴۳۔مادی اور معنوی صلے۴۵۔امامت کیا ہے؟

ہمارا عقیدہ ہے کہ جس طرح سے خداوند عالم کی حکمت کا تقاضا ہے کہ وہ انسانوں کی ھدایت کے لیے انبیاء و رسل کوبھیجے، اسی طرح سے اس کی حکمت کا تقاضا ہے کہ ہر عصر اور زمانہ میں انبیاء کے بعد امام اورھادی کو بھیجے ، جو انبیاء کی شریعتوں اور اللہ کے دین کو تحریف و تغییر سے بچائیں، لوگوں کو عصری تقاضوں سے با خبر کریں اور خدا کے احکام اور شریعت پر عمل کی دعوت دیں۔ اس لیے کہ اگر ایسا نہ ہو تو انسان کی سعادت اور کامیابی ،جو انبیاء کے آنے کا مقصد ہے ، متحقق نہیں ہو سکے گا اور انسان راہ ھدایت سے دور ، انبیاء کی تبلیغ ضایع اور لوگ سرگردان رہ جائیں گے۔
مذکورہ بالا دلائل کے پیش نظرہمارا عقیدہ ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کوئی بھی عھد یا زمانہ امام کے وجود سے خالی نہیں رہا ہے:
یا ایھا الذین آمنوا اتقوا اللہ و کونوا مع الصادقین۔ ترجمہ۔ اے ایمان والو، تقوی الہی اختیار کرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
یہ آیہء کریمہ کسی خاص زمانہ تک کے لیے محدود نہیں ہے اور اس میں بغیر کسی قید و شرط کے صادقین کے ساتھ ہونے کا بیان،ا س بات کی دلیل ہے کہ ہر عصر میں امام معصوم موجود ہوتا ہے جس کی پیروی کی جانی چاہیے، جیسا کہ بہت سے شیعہ سنی مفسرین نے اپنی تفاسیر میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ 
 

۴۳۔مادی اور معنوی صلے۴۵۔امامت کیا ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma