۱ ۔ وجود قادرمطلق

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
اس کتاب کی تالیف کا مقصد۲ ۔ صفات جمال و جلال

ہمارا عقیدہ ہے کہ خداوند عالم تمام عالمین کا خالق ہے، اور اس کی عظمت، علم و قدرت کے آثار ،تمام مخلوقات و موجودات جہان میں آشکار و ہویدا ہیں، ہیاں تک کہ ہمارے باطن میں، تمام جانداروں اور گیاہوں میں، آسمان کے ستاروں اور تمام عوالم بلکہ تمام ذروں میں ظاہر ہیں۔
ہمارا عقیدہ ہے کہ جتنا زیادہ اس دنیا اور اس کے اسرار و رموز میں غور وخوض کیاجائے، خداوند عالم کی ذات کی عظمت، اس کے علم و قدرت کی وسعت سے آگاہی میں اضافہ ہو تا جاتا ہے۔ علم و دانش کی ترقی سے اس کے علم و حکمت کے نئے دروا ہوتے ہیں اور ہماری فکر و نظر کی جہتوں میں اضافہ ہوتا جاتاہے۔اور یہ تفکر و تدبر اس کی ذات سے عشق کے زیادہ ہونے کا سبب بنتاہے اور ہر لحظہ ہمیں اس سے قریب اور نزدیک کرتا ہے اور ہم اس کے نورو جلال و جمال میں محو ہوتے رہتے ہیں۔
قرآن مجید میں ارشاد ہواہے: و فی الارض آیات للموقنین ۔و فی انفسکم افلا تبصرون ۔
ترجمہ: اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں، اور خود تمہارے اندر بھی، کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو۔(1)
ان فی خلق السماوات والارض واختلاف اللیل والنھارلآیات لاولی الالباب۔الذین یذکرون اللہ قیاما و قعودا و علی جنوبھم و یتفکرون فی خلق السماوات والارض ربنا ما خلقت ھذا باطلا۔
ترجمہ: بے شک زمین و آسمان کی خلقت لیل ونھار کی آمد ورفت میں صاحبان عقل کے لیے قدرت خدا کی نشانیاں ہیں۔ جو لوگ اٹھتے بیٹھتے، لیٹتے خدا کو یاد کرتے ہیںاور آسمان و زمین کی تخلیق میں غور د فکر کرتے ہیںکہ خدایا تونے یہ سب بےکار پیدا نہیں کیا ہے تو پاک و بے نیاز ہے، ہمیں عذاب خدا سے محفوظ فرما۔(2)

 

 

 (1) سورہ ذاریات آیہ ۲۰،۲۱
(2) سورہ آل عمران آیہ ۱۹۰، ۱۹۱
 

 

اس کتاب کی تالیف کا مقصد۲ ۔ صفات جمال و جلال
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma