۵۷۔عدل الھٰی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۵۶۔حسن و قبح کا مسئلہ۵۹۔فقہ کا ایک ماٴخذ عقل ہے

مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پرہم خدا کے عادل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں اور اس بات کو محال سمجھتے ہیں کہ خدا اپنے بندوں پر ظلم کرے یا بلا وجہ کسی کو سزا دے یا بلا وجہ کسی کو معاف کر دے ۔یہ محال ہے کہ وہ اپنا وعدہ وفا نہ کرے اور محال ہے کہ برے اور خطاکار شخص کو اپنی طرف سے نبوت اور رسالت کا مقام عطا فرمائے اور اسے معجزات سے نوازے۔
نیز یہ بھی محال ہے کہ اس نے اپنے جن بندوں کو سعادت کا راستہ طے کرنے کے لئے پیدا کیا ہے،انہیں کسی راہنما اور رہبر کے بغیر سرگرداں چھوڑ دے،کیونکہ یہ سبکام برے اور قبیح ہیں ۔قرآنی آیات ایسی آیات سے بھری پڑی ہیں جو عقل اور عقلی دلائل کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔جادئہ توحید پر گامزن ہونے کے لئے قرآ ن نے ارباب عقل و خرد کو زمین اور آسمان میں موجود خدا کی نشانیوں کا مطالعہ کرنے کی دعوت دی ہے۔(
انّ فی خلق السّمٰوات والارض واختلا ف ا للّیل والنّھار لآیات لاولی الالباب )(سورئہ آل عمران ،آیت ۱۹۰)
دوسری طرف سے انسانی عقل و شعور میں اضافہ کو خدا کی نشانیوں کے بیان کا ہدف قرار دیا۔(
انظر کیف نصرّف الآیات لعلّھم یفقھون )یعنی دیکھو کہ ہم مختلف تعبیروں سے کس طرح اپنی نشانیاں بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ لیں ۔(سورئہ انعام ،آیت ۶۵)
تیسرا نکتہ :ان دونوں باتوں کے علاوہ تمام انسانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ نیکیوں اور برائیوں میں تمیز کریں۔ اور اس سلسلہ میں قوت فکر سے کام لیں ۔ارشاد ہوتا ہے کہ (
قل ھل یستوی الاعمی والبصیر افلا تتفکّرون )یعنی کیا نابینا اور بینا(نادان اور دانا )برابر ہیں ؟کیا تم فکر نہیں کرتے ؟(سورئہ انعام ،آیت ۵۰)
چوتھا اور آخری نکتہ یہ ہے کہ :جو لوگ اپنے کانوں ،آنکھوں اورزبان سے کام نہیں لیتے اور اپنی عقل و خرد سے استفادہ نہیں کرتے انہیں زمین پر چلنے والوں میں سب سے بد ترین حیوان قرار دیا گیا ہے۔(
انّ شرّ الدّوآب عند اللہ الصمّ البکم الّذین لا یعقلون)یعنی خدا کے نزدیک زمین پر چلنے والوں میں سب سے برے وہ بہرے اور گونگے افراد ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے(سورئہ انفال ،آیت ۲۲)اور بھی متعدد آیات اس بات کو بیان کرتی ہیں ۔
ان دلائل کی موجودگی میں اسلام کے اصول و فروع کے حوالے سے ہم عقل و خرد اورتفکر کی قوّت سے کیسے چشم پوشی کر سکتے ہیں ؟
خدا وند عالم کے لئے برے اور قبیح کام کا امکان نہیں ہے۔

 


۵۶۔حسن و قبح کا مسئلہ۵۹۔فقہ کا ایک ماٴخذ عقل ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma