۶۷۔تقیہ کہاں حرام ہے؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۶۶۔تقیہ اور اس کا فلسفہ۶۹۔دونمازوں کو ساتھ پڑھنا

ہمارا عقیدہ ہے کہ:مذکورہ بدگمانیوں کی وجہ ،شیعہ عقائد سے نا آگاہی یا شیعہ دشمن عناصر سے شیعہ عقائداٴخذ کرنے کا عمل ہے۔ہمارا خیال ہے کہ مذکورہ بالا وضاحت سے بات مکمل طور پر صاف ہو گئی ہو گی۔
البتّہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بعض جگہوں پر تقیہ حرام ہے۔یہ وہاں ہے جہاں تقیہ کرنے سے دین،اسلام اور قرآن کی بنیاد یا اسلامی نظاموں کو خطرہ لاحق ہو جائے ۔ایسی جگہوں پر عقیدہ کا اظہار ضروری ہے۔اگر چہ انسان اس اظہار عقیدہ کی وجہ سے جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہمارا عقیدہ ہے کہ عاشورہ کے دن کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اسی نظرئے پر عمل کیاکیونکہ بنی امیہ کے حکمرانوں نے اسلام کی اساس کو خطرہ میں ڈال دیا تھا۔امام حسین علیہ السلام کے قیام نے ان کے کرتوتوں کا پردہ چاک کردیا اور اسلام کو خطرہ سے بچا لیا۔
۶۸۔ اسلامی عبادات قرآن و سنت نے جن عبادتوں پر زور دیا ہے ہم ان پر عقیدہ رکھتے ہیں اور ان کے پابند ہیں ، مثلا نماز پنجگانہ جوخالق اور مخلوق کے درمیان رابطہ کی کڑی ہے ۔اسی طرح رمضان المبارک کے روزے جو ایمان کی تقویت ،تزکیہ نفس اور تقویٰ کا بہترین ذریعہ ہے اور نفسانی خواہشات کے ساتھ مقابلہ کا ہتھیار ہیں۔
ہم صاحب استطاعت افراد پر زندگی میں ایک بار حج خانہ خدا کو واجب سمجھتے ہیں جو تقویٰ اختیار کرنے اور باہمی محبت کے بندھنوں کو مضبوط کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے نیز مسلمانوں کی عزت کا باعث ہے ۔ہم زکات المال ،خمس ،امر بالمعروف ،نہی عن المنکر نیز اسلام اور مسلمانوں پر حمل ور ہونے والوں کے خلاف جھاد کو بھی مسلمات میں شمار کرتے ہیں ۔
ہمارے اور بعض دوسرے اسلامی فرقوں کے درمیان ان مسائل کے بعض جزئیات میں اختلاف ہے ،بالکل اسی طرحجس طرح اہل سنت کے چار فرقے بھی عبادات میں اور دوسرے احکامات میں ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں ۔

۶۶۔تقیہ اور اس کا فلسفہ۶۹۔دونمازوں کو ساتھ پڑھنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma