۵۲۔ہر امام کی تاکید،اپنے بعد والے امام کے بارے میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
۵۱۔پیغمبر اکرم کے ذریعہ،حضرت علی (ع)کا تعین۵۳۔حضرت علی (ع) سب صحابہ سے افضل ہیں ۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ :بارہ اماموں میں سے ہر ایک کی تائید اس سے پہلے والے امام کے ذریعہ ہوتی ہے۔سب سے پہلے امام ھضرت علی علیہ السلام ہیں ان کے بعد انکے بیٹے امام حسن علیہ السلام ،ان کے بعد امام علی علیہ السلام کے دوسرے بیٹے سےدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام ،ان کے بعد انکے بیٹے امام حضرت علی ابن الحسین علیہ السلام ،ان کے بعد انکے بیٹے امام محمد باقی علیہ السلام ،ان کے بعد انکے بیٹے امام جعفربن محمد الصادق علیہ السلام،انکے بعد انکے بیٹے امام موسیٰ ابن جعفر علیہ السلام ،ان کے بعد انکے بیٹے علی ابن موسیٰ الرّضا علیہ السلام،پھر انکے بیٹے محمد ابن علی التقی علیہ السلام ،ان کے بعد انکے بیٹے علی ابن محمد النقی علیہ السلام،ان کے بعد ان کے بیٹے ھسن ابن علی العسکری علیہ السلاماور سب سے آخری امام محمد بن الحسن المھدی علیہ السلام ہیں۔ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں لیکن لوگوں کی نظر وں سے غائب ہیں۔
البتہ حضرت مہدی علیہ السلام (جو دنیا کو عدل و انصاف سے پر کر دیں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے پر ہو چکی ہوگی) کے وجود پر ایمان صر ف ہمارے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ تمام مسلمان اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔بعض سنی علماء نے حضرت امام مہدی علیہ السلام سے متعلق روایات کے متواتر ہونے پر الگ کتابیں لکھی ہیں۔(رابطةالعالم الاسلامی) کی طرف سے شائع ہونے والے رسالے میں چند سال قبل امام مہدی علیہ السلام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امام (ع) کے ظہور کو حتمی قرار دیاگیا تھا اور ساتھ ہی امام حضرت مہدی علیہ السلام کے متعلق پیغمبر اکرم (ص) کی مشہور و مستند روایات کے کافی سارے اسناد کا ذکر ہوا تھا(یہ خط ۲۴شوال۱۳۹۶ ہجری کو ”رابطةالعالم الاسلامی“ سے ” مجمع الفقہ الاسلامی“ کے ڈائرکٹرمحمدالمنتصرالکتانی کے دستخط کے ساتھ شائع ہوا ہے۔) البتہ ان میں بعض اس بات کے قائل ہیںکہ حضرت مہدی علیہ السلام آخری زمانے میں متولد ہوں گے۔لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ بارہویں امام ہیں اب بھی زندہ ہیں اور جب خداانہیں زمین سے ظلم و جور کاخاتمہ کرنے ا ور حکومت عدل الھٰی قائم کرنے کا حکم دے گا تو وہ خروج کریں گے۔

 

 

۵۱۔پیغمبر اکرم کے ذریعہ،حضرت علی (ع)کا تعین۵۳۔حضرت علی (ع) سب صحابہ سے افضل ہیں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma