۱۳ ۔ ادیان آسمانی کے ماننے والوں کے ساتھ زندگی گزارنا۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
ہمارے عقیدے
فلسفہ بعثت انبیاء۱۴ ۔ انبیاء کا عمر کے ہر حصہ میں معصوم ہونا۔

اس کے با وجود کہ ہم اسلام کو اس دور میںخداوندعالم کے حقیقی دین کے طور مانتے میں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ دیگر آسمانی ادیان کے پیرو کاروں کے ساتھ (صلح و دوستی و محبت کے ساتھ) زندگی گزارنا حقیقی چاہیے، چاہے وہ اسلامی ممالک میں رہتے ہوں یا غیر اسلامی ممالک میں، سوائے ان میں سے ایسے لوگوں کہ جو اسلام و مسلمین سے جنگ کرنا چاہتے ہوں۔
لا ینھاکم اللہ عن الذین لم یقاتلوکم فی الدین و لم یخرجوکم من دیارکم ان تبرد ہم و تقسطوا الیہم ان اللہ یحب المقسطین
ترجمہ: خداوند عالم تمیں نیکی کرنے اور ایسے لوگوں سے عدالت کی رعایت کرنے سے، جنھوں نے دین کی خاطر تم سے جنگ نہیں کی اور تمیں تمہارے گھر اور وطن سے دور نہیں کیا، منع نہیں کرتا، اس لیے کہ خداوند عالم انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتاہے۔(1)
ہمارا عقیدہ ہے کہ سلجھی ہوئی باتوں کے ذریعہ ہم حقیقت اور تعلیمات اسلام کو دینا کے تمام انسانوں کے سامنے بیان اور آشکار کرسکتے ہیں، یقینا اسلام میں اس قدر قوی جاذبیت و کشش پائی جاتی ہے کہ اگر اسے اچھی طرح سے بیان کردیا جائے تو وہ بہت بڑی تعداد کو اپنی طرف جذب کرسکتاہے، خاص طور پر آج دینا میں اسلام کا پیغام سننے کے لیے لوگوں کے قلوب آمادہ ہیں۔
ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلام کو جبر و زبردستی کے ساتھ لوگوں پر تحمیل نہیں کرنا چاہیے (
لا اکر اہ فی الدین قد تبین الرشد من الغی) دین کے قبول کرنے میں کوئی زبر دستی نہیں ہے اس لیے کہ صحیح اور غلط راستے آشکار ہوچکے ہیں۔ (2)
ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلام کے جامع اصول و قوانین پر عمل کرکے مسلمان دوسروں کے لیے اسلام کو پیش کرسکتے ہیں۔ لہذا کسی اجبار و تحمیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

 


(1)سورہ ممتحنہ آیہ ۸
(2)سورہ بقرہ آیہ ۲۵۶

 

فلسفہ بعثت انبیاء۱۴ ۔ انبیاء کا عمر کے ہر حصہ میں معصوم ہونا۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma