عمرہٴ مفردہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
مسائل متفرقه حجحج و عمرہ میں بتیس اہم اور مبتلا بہ مسائل

مسئلہ 353 ۔ عمرہٴ مفردہ ایک بہترین عمل ہے اور اس کی بہت فضیلت ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت ہے کہ فرمایا :
” العمرہ کفارہ لکل ذنب “عمرہ تمام گناہوں کا کفارہ ہے ( اور انسان کی پشت کو گناہ کے سنگین بوجھ سے سبک کرتا ہے ) “ -
مسئلہ 354 ۔ عمرہ سال کے کسی بھی مہینہ میں کیا جا سکتا ہے لیکن ماہ رجب تمام مہینوں سے بہتر ہے اور اخبار اسلامی میں اس کی بہت زیادہ تاکید وارد ہوئی ہے -
مسئلہ 355 ۔ جو شخص فقط عمرہٴ مفردہ بجالانے کی توانائی رکھتا ہے ، احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو بجالائے ، ہر چند حج کی استطاعت و توانائی نہ رکھتا ہو - اور پوری عمر میں ایک مرتبہ سے زیادہ واجب نہیں ہے ، بنا بر ایں جو لوگ حج نیابتی بجالاتے ہیں احتیاط واجب یہ ہے کہ اعمال نیابت انجام دینے کے بعد اپنے لئے عمرہٴ مفردہ بجالائیں -
مسئلہ 356 ۔ جو شخص وارد مکہ ہونے کا قصد رکھتا ہے واجب ہے با احرام وارد ہو اور احرام کے لئے نیت حج یا عمرہ ضروری ہے ، اگر موسم حج نہیں ہے واجب ہے عمرہٴ مفردہ انجام دے - لیکن جو لوگ بمقتضائے شغل مکہ زیادہ آمد و رفت رکھتے ہیں ( جیسے بس ڈرائیور اور کاروانوں کے خدمتگزار ) اس حکم سے مستثنیٰ ہیں ، اس طرح جو لوگ عمرہٴ مفردہ بجا لا چکے ہیں اگر مکہ سے خارج ہوں اور دوبارہ اسی مہینے میں داخل مکہ ہوں احرام عمرہٴ مجدد ان پر واجب نہیں ہے -
مسئلہ 358 ۔ اعمال عمرہٴ مفردہ سات چیزیں ہیں -
۱ ۔ میقات سے احرام -
۲ ۔ طواف خانہٴ خدا ( سات دور )
۳ ۔ نماز طواف
۴ ۔ سعی بین صفا و مروہ
۵ ۔ تقصیر یعنی بال اور ناخن کا کوتاہ کرنا
۶ ۔ طواف نساء
۷ ۔ نماز طواف نساء
احرام و طواف اور مذکورہ بالا تمام اعمال بجالانے کا طریقہ درست عمرہٴ حج تمتع کی مانند ہے - فرق یہ ہے کہ ان سب اعمال میں عمرہٴ مفردہ کی نیت کرے گا -
مسئلہ 359 ۔ عمرہٴ مفردہ کے لئے مشہور مواقیت میں کسی ایک بالخصوص مسجد شجرہ سے ( نزدیک مدینہ ) احرام باندھا جاسکتا ہے ، نیز جائز ہے ادنی الحلّ یعنی اولین نقطہٴ خارج حرم سے محرم ہوا جائے - لیکن بہتر ہے ان تینوں جگہوں ” حدیبیہ “ ” جعرانہ “ یا تنعیم میں کسی ایک سے احرام باندھے کہ اہل مکہ کے نزدیک معروف ہیں ، لیکن ان لوگوں کے لئے جو حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالا نا چاہتے ہیں آسان تر یہ ہے کہ مسجد تنعیم جائیں کہ فی الوقت داخل مکہ ہے اور مسجد الحرام سے تقریباً ۸ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے وہاں سے محرم ہوں اور چونکہ داخل شہر ہے اس لئے دن میں بھی بند گاڑی میں رفت و آمد کر سکتے ہیں -
مسئلہ 360 ۔ جو لوگ سیدھے جدّہ کے راستے عمرہٴ مفردہ کے لئے مکہ آتے ہیں ، لازم ہے حدیبیہ سے ( کہ اس کا فاصلہ مکہ سے تقریبا ۱۷ کلو میٹر ہے ) محرم ہوں ، اور اگر از راہ مدینہ جائیں اور مسجد شجرہ میں محرم ہوں تو سب سے بہتر ہے -

مسائل متفرقه حجحج و عمرہ میں بتیس اہم اور مبتلا بہ مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma