۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا -

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
11. سفر کی حالت میں زیر سایہ جانا : ۱۳ ۔ عقد نکاح

مسئلہ 140 ۔ محرم اپنے بدن سے بالوں کو جدا نہ کرے خواہ مونڈنا یا قینچی کرنا ہو یا اکھاڑنا جس وسیلے سے بھی ( مثلا دوا کے ذریعے ) خواہ خود یہ کام انجام دے یا دوسرے کو اس کام کی اصلاح کے لئے آمادہ کرے ، یہاں تک کہ ایک بال بھی بدن سے جدا کرنا جائز نہیں ہے اور اعضاء بدن کے درمیان کوئی فرق بھی نہیں ہے -
مسئلہ 141 ۔ اگر جانے کہ سر و صورت کے بالوں میں کنگھی کرنا بالوں کی جدائی کا سبب ہے تو کنگھی کرنا جائز نہیں ہے بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ حالت احرام میں مطلقا بالوں کو جھاڑنے سے اجتناب کرے - اور بدن کھجلاتے وقت بھی محتاط رہے اور دھیان رکھے کوئی بال جدا نہ ہو -
مسئلہ 142 ۔ اگر بالوں کا رکھنا بیماری یا شدید تکلیف اور بے اطمینان کی باعث ہو جائز ہے اس کو زائل کرے لیکن کفارہ ہے -
مسئلہ 143 ۔ اگر عمدا اپنے سر کے بالوں کو مونڈے یا دونوں بغل کے بالوں یا ایک کو مونڈ ے ، اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، لیکن اگر بر بناء ضرورت اپنے سر کو مونڈے ایک گوسفند کفارہ ہے ، لیکن اگر بر بناء ضرورت اپنے سر کو مونڈے تو مخیر ہے ایک گوسفند کفارہ دے دیا تین دن روزہ رکھے ، یا چھ فقیر کو اطعام کر ے کہ ہر فقیر کو ۲ مد طعام ( تقریبا ڈیڑھ کلو ) دے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ بغل کے نیچے کے بال کو زائل کرنے میں بھی یہی کفارہ دے ، لیکن اگر سر یا صورت یا زیر بغل یا زیر گلو وغیرہ کے تھوڑے سے بال زائل کرے ، کافی ہے ایک فقیر کو اطعام کرے -
مسئلہ 144 ۔ اگر مسئلہ سے نا واقفیت یا فراموشی یا غفلت کی وجہ سے بدن کے بال کو زائل کرے ، کفارہ نہیں ہے ، اور اگر وضو یا غسل کرتے وقت بدن پر ہاتھ پھیر ے اور بال ٹوٹ جائیں جیسا کہ عرض ہوا ، کفارہ نہیں ہے ، لیکن اگر بلا مقصد سر و صورت یا بدن پر ہاتھ پھیرے اور بال ٹوٹ جائیں احتیاط واجب یہ ہے کہ تھوڑی غذا فقیر کو دے -
مسئلہ 145 ۔ محرم دوسرے کے بدن کے بال کو زائل نہیں کر سکتا خواہ مدّ مقابل محرم ہو یا غیر محرم ہو خواہ بلیڈ سے ہو یا دوسرے آلہ کی مدد سے ہو ، لیکن اس میں کفارہ نہیں ہے ، ملحوظ رکھنا چاہئے کہ منیٰ میں احرام سے خارج ہوتے وقت محرم افراد دوسروں کے سروں کو نہیں مونڈ سکتے نہ اصلاح کر سکتے ہیں ، بلکہ پہلے خود احرام سے خارج ہوں پھر ایسا کریں.

11. سفر کی حالت میں زیر سایہ جانا : ۱۳ ۔ عقد نکاح
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma