۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
محرمات احرام 2. ایسی چیز پہننا جو پشت پا کو چھپالے

پیراہن ، قبا ، کوٹ پینٹ ، بنیائن ، شرٹ ، کرتا اور پائجامہ جیسے لباسوں کا پہننا مردوں پر حرام ہے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر سلے ہوئے لباس سے اجتناب کرے ، اسی طرح بنے ہوئے لباسوں یا ایسے لباس جن کے ٹکروں کو آپس میں چسپاں کردیتے ہیں یا نمد کی طرح درست کرتے ہیں اور پیراہن ، کوٹ ، جیکٹ اور گرمکن یا اس کے مانند کی صورت ہے ہر چند سلا ہوا نہ ہو اور سوئی اور دھاگا اس میں استعمال نہ ہوا ہو ، احتیاط واجب یہ ہے کہ ان سب سے اجتناب کیا جائے -
مسئلہ 89 ۔ سلے ہوئے لباس میں چھوٹے اور بڑے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، لیکن سردی وغیرہ سے بچنے کے لئے دوش پر ایسے کمبلوں کا ڈالنا جن کے اطراف ( باڈر ) سلے ہوئے ہیں (شرط یہ ہے کہ اس سے اپنے سر کو نہ ڈھانپے ) بلا مانع ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، بلکہ اگر احرام کے کنارے بھی سِلے ہوئے ہوں تو کوئی نقصان نہیں ہے ہر چند احتیاط مستحب اس کا ترک کرنا ہے -
مسئلہ 90 ۔ کمر پر ہمیان ( ۱ ) ( تھیلی ) باندھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، اسی طرح احرام کے اوپر کمر بند باندھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے خواہ سلا ہوا ہو یا بغیر سلا ہو ہو احرام کے اوپر سلی ہوئی شال باندھنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن ان تمام چیزوں میں احتیاط مستحب یہ ہے کہ سلی ہوئی نہ ہوں-
مسئلہ 91 ۔ فتق بند ( پٹی ) سے استفادہ کرنا ہر چند دوختہ ہو بلا مانع ہے - اسی طرح سلا ہوا بیگ کہ کبھی کبھی گردن یا شانے پر لٹکاتے ہیں - اور قمقمہٴ آب کہ سلے ہوئے بستہ میں ہوتا ہے نقصان دہ نہیں ہے -
مسئلہ 92 ۔ جیسا کہ باب احرام میں عرض کیا احتیاط واجب یہ ہے کہ احرام کی لنگی کو گردن میں گرہ نہ لگائیں ، لیکن اس کو کمر کے گرد گرہ لگانا بالخصوص جہاں پر کہ اس کی ضرورت ہو- اسی طرح رداء کو گرہ لگانا یا اس کی نگہداشت کے لئے سنجاق سے استفادہ کرنا یا لنگی بلا مانع ہے ، لیکن بہتر اس کا ترک کرنا ہے ، اور جو بعض حجاج کے درمیان معمول اور رائج ہے کہ ایک سنگ تولیہ کے کنارے رکھ کر دھاگا کے ذریعہ اس کو دوسری طرح باندھ دیتے ہیں ، وہ بھی جائز ہے - او ربہترین ترکیب لنگی کی حفاظت کے لئے کمر بند سے استفادہ کرنا ہے -
مسئلہ 93 ۔ عورتوں کے لئے انواع و اقسام کے سلے ہوئے لباس پہننا بلا مانع ہے مگر دستکش جائز نہیں ہے ہر چند سلی ہوئی نہ ہو -
مسئلہ 94 ۔ جو شخص عمدا سلا ہوا لباس پہنے اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے لیکن اگر جہالت یا نسیان کی وجہ سے ہو تو کوئی بات نہیں ہے -

محرمات احرام 2. ایسی چیز پہننا جو پشت پا کو چھپالے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma