طواف کے دوروں کی تعداد میں شک :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
طواف میں قِران :۳ ۔ نماز طواف :

مسئلہ 204 ۔ اگر طواف سے فارغ ہونے کے بعد طواف کے دوروں کی تعداد یا شرائط طواف مانند وضو وغیرہ میں شک کرے اعتناء نہ کرے گا -
مسئلہ 205 ۔ اگر ” حجر اسود “ تک پہونچے کے بعد شک کرے سات دور بجالایا ہے یا آٹھ دور ، یا بیشتر ، اعتناء نہ کرے ، اور اس کا طواف صحیح ہے - اسی طرح اگر وسط دور میں شک کرے کہ ساتواں دور ہے یا بیشتر ، اس دور کو تمام کرے ، اور اس کا طواف صحیح ہے -
مسئلہ ۲۰۶ : اگر طواف واجب کے کم ہونے میں شک کرے (مثلا طواف کے چھٹے اور ساتویںدور میں یا پانچویں اور چھٹے دور میں شک کرے) تو احتیاط واجب یہ ہے کہ طواف کو ترک کردے اور دوبارہ شروع کرے ( یہ اس وقت ہے جب طواف واجب ہو) لیکن مستحب طواف میں کم پر بناء رکھے اور طواف کو کامل کرے اس طرح اس کا طواف صحیح ہے ۔
مسئله 207: گزشتہ مسائل میں ظن و گمان شک کا حکم رکھتے ہیں ، لازم ہے مطابق حکم شک عمل کرے -
مسئلہ 208 ۔ کوئی مانع نہیں ہے کہ انسان طواف کے دوروں کو شمار کرنے کے لئے ساتھی یا اپنے ہمراہی پر اعتماد کرے ( ا س صورت میں کہ فرد مورد اعتماد ہو )
مسئلہ 209 ۔ شخص کثیر الشک کہ طواف میں زیادہ شک کرتا ہے اپنے شک کی طرف اعتناء نہ کرے اور جو پہلو اس کے لئے مناسب تر ہے اس کو اخذ کرے ، مثلاً اگر پانچ اور چھ کے درمیان شک کرے ، چھ پر بنا رکھے گا اور اگر سات اور آٹھ کے درمیان شک کرے سات پر بنا رکھے گا -
مسئلہ ۲۱۰ : طواف کرتے وقت باتیں کرنے، ہنسنے حتی کہ کھانے پینے سے بھی طواف باطل نہیں ہوتا ، لیکن بہتر ہے کہ طواف کرتے وقت خدا وندعالم کے ذکر اور دعا کے علاوہ کوئی بات نہ کرے اور حضور قلب کے ساتھ اس بزرگ عبادت کو انجام دے اور جس کام سے بھی حضور قلب میں کمی واقع ہو اس کام کو انجام نہ دے ۔

طواف میں قِران :۳ ۔ نماز طواف :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma