۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے )

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
2. ایسی چیز پہننا جو پشت پا کو چھپالے ۵ ۔ زینت کرنا

مسئلہ 98 ۔ حالت احرام میں مردوں کے لئے پورے سر کا چھپانا حرام ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کا تھوڑا سا حصہ بھی نہ چھپائیں - لیکن سر کا چھپانا ہاتھ سے یا تولیہ سے خشک کرتے وقت یا سوتے وقت تکیہ کے ذریعے جائز ہے ، اسی طرح بند مشک اور بیگ وغیرہ سر پر رکھنا جائز ہے اور مردوں کے لئے چہرہ چھپانا بھی بلا مانع ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے -
مسئلہ 99 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ کانوں کو بھی نہ چھپائے -
مسئلہ 100 ۔ جو رومال سر درد کے لئے سر پر باندھتے ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے اور سر کو رومال اور تولیہ سے خشک کرنا بھی جائز ہے ، شرط یہ ہے کہ سر کو اس سے نہ چھپا لے -
مسئلہ ۱۰۱ : اگر محرم بھول جائے اور سرکو چھپا لے تو مستحب ہے کہ دوبارہ لبیک کہے لیکن واجب نہیں ہے ۔
مسئله 102 : احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کو گل ( مٹی ) حنا ( مہندی ) اور دوا جیسی چیزوں سے بھی نہ چھپائیں -
مسئلہ 103 ۔ محرم کے لئے سر کو زیر آب لیجانا جائز نہیں ہے خواہ بقیہ بدن پانی کے اندر ہو یا باہر ہو ، لیکن پانی کا سر پر ڈالنا خواہ غسل کے لئے ہو یا غسل کے علاوہ ہو بلا مانع ہے - اسی طرح شاور لینا
مسئلہ 104 ۔ مردوں کے لئے عمداً سر کو چھپانے کا کفارہ ایک گوسفند ہے ( بنا بر احتیاط واجب) لیکن جہالت و فراموشی اور غفلت کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے -
مسئلہ 105 ۔ عورتوں کے حالت احرام میں صورت کا چھپانا جائز نہیں ہے خواہ نقاب کے ذریعہ ہو یا پوشیہ یا پنکھا یا اس کے مانند کسی اور شیٴ کے ذریعے ہو حتی احتیاط واجب یہ ہے کہ سدر یا اس کے مانند کسی اور چیز سے بھی اپنی صورت کو نہ چھپائیں -
مسئلہ 106 ۔ صورت کے کسی ایک حصہ کو اس طرح چھپانا کہ اس کو نقاب یا برقع نہ کہیں حرام نہیں ہے اسی طرح سوتے وقت لحاف کے ذریعے چھپانا یا صورت کو تکیہ پر رکھنا یا ہاتھ کے ذریعے چھپانا بلا مانع ہے -
مسئلہ 107 ۔ عورت کا اپنی چادر کو نیچے کی طرف کھینچنا ، ( گھونگھٹ نکالنے کے انداز میں ) اس طرح کہ نصف یا تمام صورت کا احاطہ کر لے جائز ہے اور احتیاط یہ ہے کہ صورت سے چسپاں نہ ہوں اور اگر کوئی نا محرم نہ ہو تو اپنا منھ کھلا رکھے ( حالت احرام کے علاوہ بھی منہ کا کھلا رہنا جائز ہے ) -
مسئلہ 108 ۔ عورتوں کے لئے صورت کو چھپانے کا کفارہ بنا بر احتیاط مستحب ایک گوسفند ہے - اور اس احتیاط کو ترک کیا جا سکتا ہے -

2. ایسی چیز پہننا جو پشت پا کو چھپالے ۵ ۔ زینت کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma