وقوف عرفات تک احرام حج کے مستحبات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
سعی کے مستحبات وقوفات عرفات کے مستحبات

جو امور احرام عمرہ میں مستحب ہیں ، احرام حج میں بھی مستحب ہیں ان کے علاوہ ذیل کے مستحبات کو بقصد رجاء بجالائے : احرام باندھنے اور مکہ سے باہر آنے کے بعد جیسے ہی اطراف مکہ کی بلندی کے اوپر قرار پائے بآواز بلند لبیک کہے :
اور جب منی کی طرف متوجہ ہو تو کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ اِیّاکَ اٴرْجُو ، وَ اِیّاکَ اٴدْعُو ، فَبَلِّغْنی اٴمَلِی ، وَ اٴصلِحْ لی عَمَلِی “ -
مطمئن اور پر سکون جسم اور دل کے ساتھ تسبیح و ذکر حق تعالیٰ کرتے ہوئے راستہ طے کرے اور جب منی پہونچے تو کہے :
” اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذی اَقْدَمَنِیھٰا صٰالِحاً فِی عافِیَةٍ ، وَ بَلَّغَنی ھٰذَا الْمکانَ “ -
اس کے بعد کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ ھٰذِہِ مِنیٰ ، وِ ھِیَ مِمّٰا مَنَنْتَ بِہِ عَلَیْنٰا مِنَ الْمَنٰاسِکِ ، فَاَسْاَٴلُکَ اَنْ تَمُنَّ عَلَیَّ بِمٰا مَنَنْتَ عَلیٰ اٴنْبِیٰآئِکَ ، فَاِنَّمٰا اَنَا عَبْدُکَ وَ فِی قَبْضَتِکَ “ -
اور اگر ممکن ہے شب عرفہ میں منی میں قیام کرے اور طاعت الٰہی میں مشغول ہو - اور بہتر ہے کہ عبادات اور خصوصاً نمازیں مسجد خیف میں بجالائے اور نماز صبح کے بعد طلوع آفتاب تک تعقیب میں مشغول رہے اور اس کے بعد عرفات روانہ ہو ، اور اگر طلوع صبح کے بعد عرفات روانہ ہونا چاہے تو روانہ ہو سکتا ہے کوئی مانع نہیں ہے ، لیکن سنت بلکہ احوط یہ ہے کہ جب تک آفتاب طلوع نہ کرے وادی محسّر سے نہ گزرے ، اور صبح سے پہلے روانہ ہو نا مکروہ ہے مگر ضرورت کی صورت میں جیسے بیمار اور جو شخص لوگوں کے ازدحام سے خائف ہو -
جب عرفات کی طرف روانہ ہو یہ دعا پڑھے ؛
” اٴَللّٰھُمَّ اِلَیْکَ صَمَدْتُ ، وَ اِیّٰاکَ اعْتَمَدْتَ ، وَ وَجْھَکَ اَرَدْتُ ، اَسْئَلُکَ اَنْ تُبٰارِکَ لی فی رِحْلَتی ، وَ اَنْ تَقْضِیَ لِی حٰاجَتی ، وَ اَنْ تَجْعلَنی مِمَّنْ تُبٰاھی بِہِ الْیَوْمَ مَنْ ھُوَ اَفْضَلُ مِنِّی “ -
اور عرفات پہونچنے تک لبیک کی تکرار کرے -
البتہ بہت سارے مستحبات کا انجام دینا حال حاضر میں مشکل ہے لہٰذا جتنے مستحبات کو انجام دے سکتا ہے انجام دے اور اگر تمام مستحبات کو انجام دینے کی نیت رکھے ، خداوند عالم اس کو ثواب عطا کرے گا ، انشاء اللہ -

سعی کے مستحبات وقوفات عرفات کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma