دوم : لبیک کہنا :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
اول : نیت سوم : لباس احرام کا پهننا:

مسئلہ 68 ۔ واجب ہے احرام کے وقت لبیک چہار گانہ کو صحیح عربی میں کہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ درج ذیل صورت میں ہو : لبیک اللّٰھم لبیک ، لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد و النعمة لک و المک ، لا شریک لک .
یعنی خدا یا تری دعوت پر لبیک کہتا ہوں اور دوسری بار بھی تری آواز پر لبیک کہتا ہوں ، ترا کوئی ہمتا نہیں ، تیری دعوت پر لبیک کہتا ہوں ، حمد و ستائش صرف تیرے لئے سزاوار ہے اور ملک و نعمت تجھ سے مخصوص ہے ، تیرا کوئی شریک اور ہمتا نہیں ہے -
احتیاط واجب یہ ہے کہ پانچواں لبیک اور دوسری عبارتیں اضافہ کرنے سے اجتناب کرے ، مگر وہ چیزیں جن کا بیان مستحبات میں آئے گا -
مسئلہ 69 ۔ اگر زائر ، ان عبارتوں کو صحیح عربی میں ادا نہ کر سکتا ہو تو ان کو صحیح طور پر ادا کر نا سیکھے ، اور اگر یاد نہ کر سکے یا وقت نہ ہو ، کافی ہے دوسرا ایک ایک کر کے پڑھے اور وہ تکرار کرے اور اگر صحیح تلفظ پر قادر نہ ہو ، احتیاط یہ ہے کہ جو پڑھ سکتا ہے پڑھے اور اس کا ترجمہ بھی پڑھے -
مسئلہ 70 ۔ احرام میں صرف ایک مرتبہ لبیک کہنا ( مذکورہ صورت میں ) واجب ہے - اور اس کے بعد مختلف حالات میں بقدر امکان اس کی تکرار کرنا مستحب ہے - یعنی مرکب پر سوار ہوتے اور اترتے وقت ، پستیوں اور بلندیوں سے گزرتے وقت ، خواب اور نمازوں کے بعد تکرار کرے - اور بہتر ہے مرد لبیک بلند آواز سے کہیں -
مسئلہ 71 ۔ احرام عمرہٴ تمتع میں واجب ہے کہ محرم جب مکہ کے گھروں کو دیکھے تو لبیک کہنا بند کردے اور احرام حج میں ظہر روز عرفہ کے ہنگام اور عمرہٴ مفردہ میں مشاہدہ کعبہ کے وقت واجب ہے اگر مکہ سے احرام کے لئے باہر گیا ہے ، اور حدود حرم میں داخل ہوتے وقت اگر مکہ کے باہر سے حرم آرہا ہے لبیک کو قطع کرے -
مسئلہ 72 ۔ گونگا شخص لبیک کہنے کے بجائے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرے گا اور اپنی زبان کو معمول کے مطابق حرکت دے گا اور بہتر ہے اس کے علاوہ کوئی اس کی نیابت میں بھی لبیک کہے لیکن واجب نہیں ہے -
مسئلہ 73 ۔ بچے بھی عمرہ یا حج کے لئے محرم ہو سکتے ہیں ، اور چنانچہ خود تشخیص دیں، لبیک کو نیت کے ہمراہ کہیں گے اور اگر غیر ممیز ہوں ، کوئی ان کی طرف سے نیابت کرے گا اور لبیک کہے گا اور اگر کوئی میقات میں بیہوش ہو اس کی طرف سے بھی نیت کی جا سکتی ہے اور لبیک کہا جا سکتا ہے -
مسئلہ 74 ۔ لبیک کہنے سے پہلے جو اعمال محرم پر حرام ہیں اس پر حرام نہ ہوں گے ہر چند نیتِ احرام کی ہو اور لباس احرام بھی پہن رکھا ہو ، بنا بر این اگر لبیک کہنے سے پہلے ان میں سے بعض کو بجالائے تو کوئی کفارہ نہیں ہے - اور در حقیقت لبیک اول نماز کے اللہ اکبر کی مانند ہے کہ جب تک اس کو نہ کہے گا نماز میں داخل نہ ہوگا ، اور اگر شک کرے کہ لبیک کہا ہے یا نہیں تو بھی اس پر کچھ حرام نہ ہوگا -
مسئلہ 75۔ اگر میقات میں ہو اور شک کرے لبیک کہی ہے یا نہیں تو حتماً لبیک کہے اور اگر میقات سے گزر چکا ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اگر واپس ہو سکتا ہے تو واپس ہو اور لبیک کہے اور اگر واپس نہیں لوٹ سکتا ہے تو وہیں پر کہے ، اور اگر لبیک کہا ہے لیکن نہیں جانتا صحیح کہا ہے یا نہیں تو صحیح کہنے پر بناء رکھے گا اور اس کا احرام صحیح ہے .

اول : نیت سوم : لباس احرام کا پهننا:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma