۱ ۔ مکہ سے احرام باندھنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
اعمال حجّ تمتّع 2- عرفات میں وقوف

مسئلہ 254 ۔ پہلے بھی اشارہ ہوا کہ میقات احرام ” حج تمتع “ کے لئے ” مکہ “ ہے اور مکہ میں جس جگہ سے بھی احرام باندھیں ( خواہ مسجد الحرام ہو یا مکہ کی دوسری مساجد ، کوچہ و خیابان ہو یا خانہ و منزل ) کافی ہے اور قدیم و جدید مکہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، حتی مکہ کے وہ محلے جو آج منی اور عرفات کی سمت آباد ہیں ان تمام علاقوں سے احرام باندھا جاسکتا ہے - احتیاط واجب یہ ہے کہ شہر مکہ اس نقطے سے جو کہ مسجد تنعیم سے دورتر ہے ( یعنی حدود حرم کے باہر ہے ) احرام نہ باندھیں - ( مسجد تنعیم نزدیک ترین حدّ حرم ہے ) اور ہر جگہ سے بہتر احرام کے لئے مسجد الحرام ہے -
مسئلہ 255 ۔ احرامِ حجّ کے لئے بہترین وقت روز ترویہ ( ہشتم ذی الحجہ ) ہے لیکن اس سے تین دن پہلے بھی احرام باندھا جاسکتا ہے اور منی کی سمت کوچ کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں سے عرفات جایا جاسکے - بالخصوص بوڑھے اور مریض ازدحام کے ڈر سے اس سے پہلے بھی حرکت کرسکتے ہیں -
مسئلہ 256 ۔ احرامِ حج کا آخری وقت وہ ہے کہ اس سے زیادہ تاخیر اس بات کا سبب ہو کہ وقوف عرفات تک کہ ظہر روز نہم ذی الحجہ سے غروب تک ہے ، نہ پہونچیں - بنا بر این صبح روز نہم بھی محرم ہوسکتے ہیں اور خود کو عرفات تک پہونچا سکتے ہیں ( اس صورت میں کہ اس وقت تک پہونچنے کا امکان ہو) -

اعمال حجّ تمتّع 2- عرفات میں وقوف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma