۳ ۔ نماز طواف :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
طواف کے دوروں کی تعداد میں شک : مستحبی طواف :

مسئلہ 211 ۔ واجب ہے طواف واجب کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کو پشت مقام ابراہیم ( ع ) بجالائے لیکن اس سے اتّصال لازم نہیں ہے بلکہ اسی قدر کہ کہیں پشت مقام ابراہیم بجالایا ہے کافی ہے ۔
مسئلہ 212 ۔ محلّ نماز طواف واجب ۔ جیسا کہ عرض کیا ۔ پشت مقام ابراہیم ہے لیکن اگر فشار جمعیت زیادہ ہو تو مقام ابراہیم کے کسی ایک طرف یا مقام ابراہیم سے عقب تر نماز پڑھ سکتا ہے بالخصوص اس وقت جب کہ طواف کرنے والوں کی بھیڑ اتنی زیادہ ہو کہ طواف کرنے والوں کی صفیں پشت مقام ابراہیم تک پہونچتی ہوں اور نماز طواف وہاں پر پڑھنا مشکل ہو ۔ ایسی صورت میں مقام ابراہیم کے نزدیک نماز کے لئے اصرار نہ کرنا چاہئے ، بلکہ جہاں پر یہ مشکل نہ ہو وہاں پر نماز پڑھی جائے ، اور ایسے کام جو بعض عوام انجام دیتے ہیں مثلاً ایک گروہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر مدّ نظر نماز گزاروں کے لئے ایک حریم درست کرتے ہیں ، اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اگر طواف کرنے والوں یا تمام نماز گزاروں کے لئے مزاحمت ایجاد کریں تو اشکال سے خالی نہیں ہے بلکہ لازم ہے عقب تر اس حد یہاں تک کہ طواف کرنے والوں کے لئے مزاحمت نہ ہو ۔
مسئلہ ۲۱۳ : نماز طواف مستحب کو مسجد الحرم میں کسی جگہ پر بھی پڑھا جاسکتا ہے اور اس میں مقام ابراہیم کی شرط نہیں ہے ۔
مسئلہ 214 ۔ نماز طواف بلند یا آہستہ پڑھی جاسکتی ہے اور اس میں اذان یا اقامت نہیں ہے اور دوسری چیزوں میں نماز صبح کی مانند ہے لیکن بنا بر احتیاط واجب ، جماعت نماز طواف میں مشروع نہیں ہے ۔
مسئلہ 215 ۔ اگر کوئی عمدا نماز طواف نہ پڑھے لازم ہے واپس جائے او رنماز طواف بجالائے لیکن اگر وقت پر بجا نہ لائے ، اس کا حج باطل نہیں ہے ، بلکہ قطعا گناہ کیا ہے اور لازم ہے اس کا تدارک کرے ۔
مسئلہ 216 ۔ اگر کوئی شخص سہو یا جہالت اور مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے نماز طواف ترک کردے بصورت امکان لازم ہے واپس جائے اور پشت مقام ابراہیم بجا لائے اور اگر واپس لوٹنا اس کے لئے باعث مشقت ہے تو جہاں پر ہے وہیں پر بجالائے حتی اگر وطن میں ہو ۔
مسئلہ 217 ۔ اگر نماز طواف بھو ل جائے اور سعی کی حالت میں یاد آئے تو سعی کو چھوڑ کر واپس لوٹے اور نماز طواف بجالائے پھر سعی کے سلسلے کو جہاں سے چھوڑا ہے اسی جگہ سے آگے بڑھائے ۔
مسئلہ 218 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز طواف کو بلا فاصلہ طواف کے بعد بجالائے مگر یہ کہ بھو ل جائے کہ اس کا حکم بیان ہو چکا ۔
مسئلہ ۲۱۹ : ”طواف“ اور ”نماز طواف واجب“ کو شب وروز کے کسی بھی حصہ میں بجالایا جاسکتا ہے ، یہاں تک کہ طلوع خورشید اور غروب کے وقت بھی اس نماز کو پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں ہے ۔
مسئلہ 220 ۔ اگر کسی مانع کی وجہ سے ( جسے بطلان وضو ، یا نجاست لباس و بدن یا روازنہ کی جماعت کے لئے ازدھام جمعیت وغیرہ کے باعث ) طواف کے بعد بلا فاصلہ نماز طواف نہ پڑھ سکے ، مانع بر طرف ہونے کے بعد بجالائے گا ، اور طواف اور اس کی نماز صحیح نہیں ہے ۔
مسئلہ 221 ۔ ہر مکلف پر واجب ہے اپنی نماز کی قرائت کو سیکھے ، یعنی حمدو سورہ اور نماز کے تمام اذکار کو صحیح طریقے سے پڑھے ، لیکن اگر جہالت یا کسی دوسری علت کی وجہ سے کوشش کے بعد قرائت کو بطور کامل نہ پڑھ سکے تو وہی مقدار کافی ہے جتنی قرائت کرسکتا ہے ، اور اگر سیکھ سکتا ہے لیکن کوتاہی کرے معصیت کار ہے ۔ لیکن اگر وقت تنگ ہو اور سیکھنے کا وقت نہ ہو جتنی قرائت کرسکتا ہے اسی پر اکتفاء کرتے ہوئے نمازیں منجملہ نماز طواف پڑھے اور نائب کرنا لازم نہیں ہے ۔
مسئلہ 222 ۔ اگر کوئی نہیں جانتا کہ قرائت نماز درست نہیں ہے اور اپنی جہالت میں معذور ہو ، اس کی نماز صحیح ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے ، لیکن اگر مقصر ہو لازم ہے قرائت درست کرنے کے بعد اپنی نماز پھر سے پڑھے ورنہ معصیت کار ہے ۔
مسئلہ 223 ۔ تمام نمازیں صحیح قرائت کے ساتھ پڑھے زائرین خانہٴ کعبہ فرصت سے فائدہ اٹھائیں اور اس روحانی سفر کا ارادہ کرتے وقت اہل علم کے سامنے اپنی قرائت نماز کو سنائیں اور اگر کوئی مشکل ہے تو برطرف کریں تاکہ ان کا حج ہر نظر سے اشکال سے خالی ہو ۔
مسئلہ 224 ۔ قرائت صحیح ہونے کے لئے علماء تجوید کی دقّت لازم نہیں ہے اسی قدر کہ عرف عرب میں کہیں کلمات کو صحیح ادا کرتا ہے کافی ہے ۔

طواف کے دوروں کی تعداد میں شک : مستحبی طواف :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma