احرام کے میقات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
حجّ تمتع کے شرائط احرام کی کیفیت

مسئلہ 32 ۔ میقات سے مراد وہ جگہ ہے جہاں سے حج یا عمرہ کے لئے احرام باندھنا چاہئے اور بغیر احرام کے وہاں سے گزرا نہیں جا سکتا
مسئلہ 33 ۔ احرام کے مواقیت دس مقامات ہیں ان میں سے پانچ اصلی ہیں :
۱ ۔ مسجد شجرہ
مسئلہ 34 ۔ مسجدہ شجرہ مدینہ کے کنارے واقع ہے اور آج آبار علی کے نام سے معروف ہے اور اس کو ذو الحلیفہ بھی کہتے ہیں وہ تمام افراد جو مدینہ کے راستے حج کو جانا چاہتے ہیں لازم ہے کہ وہاں سے محرم ہوں اور احرام کو تاخیر میں ڈالنا جائز نہیں ہے کہ مثلا جحفہ سے کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ہے محرم ہوں مگر بیمار و ضعیف افراد اور وہ لوگ جو دوسرے موانع رکھتے ہیں اور مسجد شجرہ سے محرم نہیں ہو سکتے ہیں .
مسئلہ 35 ۔ واجب نہیں ہے کہ احرام مسجد شجرہ کے اندر سے ہو بلکہ مسجد کے کنارے سے احرام باندھا جاسکتا ہے اور مسجد سابق اور آج کی مسجد کے درمیان کہ کافی توسیع ہوئی ہے کوئی فرق نہیں ہے بنابر این وہ عورتیں جو عادت ماہانہ میں گرفتار ہیں مسجد کے باہر سے احرام باندھ سکتی ہے
۲ ۔ جحفہ
مسئلہ 36 ۔ ” جحفہ “ مکہ و مدینہ کے درمیان مکہ سے ۱۵۰ کلو میٹر کے فاصلے پر ایک مقام ہے اور اس وقت اصلی راستے سے تھوڑا فاصلے پر واقع ہے اور وہاں پر ایک بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے اور وہ ان لوگوں کا میقات ہے جو مصر ، شمال افریقہ ، سوریہ اردن او رلبنان سے زمینی راستے سے حج کرنے آتے ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کا میقات ہے جو وہاں سے عبور کرتے ہیں
مسئلہ 37 ۔ ایرانی مسلمان اور دنیا کے ہر ملک کے مسلمان جو ہوائی جہاز کے ذریعے جدہ ایرپورٹ پر اترتے ہیں او رمدینہ نہیں جانا چاہتے ہیں جحفہ جا کر وہاں سے محرم ہو سکتے ہیں پھر اس کے بعد مکہ جائیں ، ایسے لوگ جدہ یا حدیبیہ سے عمرہٴ تمتع کے لئے محرم نہیں ہو سکتے ہیں
مسئلہ 38 ۔ جیسا کہ عرض ہوا جحفہ میں ایک مسجد ہے جس کے باہر یا اندر سے احرام باندھا جا سکتا ہے اور بہتر مسجد کے اندر سے ہے لیکن حائض عورتیں مسجد کے باہر سے محرم ہوں گی
۳ ۔ وادیٴ عقیق
مسئلہ 39 ۔ وادیٴ عقیق مکہ کے شمال مشرق میں کہ مکہ سے تقریبا ۹۴ / کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، ایک مقام ہے ، اور وہ اہل عراق اور نجد کے لوگوں کا میقات ہے اور تمام وہ افراد جو وہاں سے عبور کرتے ہیں وہاں سے احرام باندھ سکتے ہیں یہ میقات تین حصوں پر مشتمل ہے
پہلا حصہ ” مسلخ “ کہلاتا ہے اور دوسرا حصہ ” غمرہ “ اور تیسرے حصے کو ” ذات عرق “ کہتے ہیں ان تمام جگہوں سے احرام باندھنا جائز ہے ، ہر چند ” مسلخ “ سے احرام باندھنا افضل ہے
۴ ۔ قرن المنازل :
مسئلہ 40 ۔ قرن المنازل طائف کے نزدیک ایک مقام ہے کہ مکہ سے تقریبا ۹۴ / کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور وہ وہاں کے لوگوں یا ان لوگوں کا میقات ہے جو وہاں سے عبور کرتے ہیں بلکہ تمام وہ لوگ جو جدہ اترتے ہیں وہاں جا کر وہاں سے احرام باندھ سکتے ہیں اس وقت بھی وہاں ایک مسجد موجود ہے کہ سب وہاں سے محرم ہو سکتے ہیں
۵ ۔ یلملم
مسئلہ 41 ۔ یلملم ایک پہاڑ کا نام ہے جو نواحی جنوبی مکہ میں مکہ سے ۸۴ / کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور وہ ان لوگوں کا میقات ہے جو جنوب شبہ جزیرہٴ عربستان سے جیسے یمن سے مکہ کی سمت آتے ہیں اور وہ تمام افراد بھی جو وہاں سے گزرتے ہیں وہاں سے محرم ہو سکتے ہیں یہ پانچوں میقات عمرہٴ تمتع کے اصلی میقات ہیں
۶ ۔ شہر مکہ
مسئلہ 42 ۔ مکہ حج تمتع کے لئے میقات ہے ، یعنی عمرہ انجام دینے کے بعد مناسک حج بجالانے کے لئے کہ پہلا عمل عرفات جانا ہے ، شہر مکہ سے احرام باندھتے ہیں
مسئلہ 43 ۔ مکہ کے محلوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اس کے ہر نقطے سے محرم ہوا جا سکتا ہے حتی وہ علاقے جو شہر مکہ کی توسیع کی وجہ سے آج اس میں شامل ہیں لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ حرم کے حدود سے خارج نہ ہو مثلا آج ، کہ مکہ کی توسیع ہوئی ہے اور مسجد تعیم ( کہ نزدیک ترین حد حرم ہے ) سے بھی آگے بڑھ چکا ہے ، اگر کوئی ایسے نقطے سے کہ حد حرم کے باہر ہے محرم ہو تو اس کا احرام حج تمتع اشکال سے خالی نہیں ہے اور ہر جگہ سے بہتر مسجد الحرام ہے
۷ ۔ خود انسان کا اپنا گھر
مسئلہ 44 ۔ جن کا گھر میقات کی بنسبت مکہ سے زیادہ نزدیک ہے ان کے احرام کی جگہ خود ان کا گھر ہے لیکن جائز بلکہ بہتر یہ ہے کہ انھیں پانچویں معروف میقاتوں میں سے کسی ایک میقات پر جائیں اور وہاں سے محرم ہوں
۸ ۔ جعرانہ
مسئلہ 45 ۔ ” جعرانہ “ انتہائے حرم میں طائف اور مکہ کے درمیان ایک مقام ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر اہل مکہ کو وہاں سے محرم ہو نا چاہئے اسی طرح ان لوگوں کو جنہوں نے ” دو سال تک مکہ میں اقامت کی ہے
۹ ۔ میقاتوں میں سے کسی ایک میقات کے محاذی و مقابل
مسئلہ 46 ۔ جو لوگ میقات سے نہیں گزرتے ہیں جب کسی ایک میقات کے مقابل اور سامنے پہونچیں تو لازم ہے کہ وہاں سے محرم ہو ں اور پانچوں میقاتوں میں سے کسی ایک میقات پر جانا ضروری نہیں ہے اور اگر دو میقات کے سامنے سے گزرتے ہیں تو لازم ہے کہ جب پہلے میقات کے محاذی ہوں تو احرام باندھیں اور بعد والے میقات کے محاذات میں نیت احرام کی تجدید کریں .
مسئلہ ۴۷ : جب بھی میقات کے محاذات کو یقینی طو ر پر جانتا ہو یااہل علم حضرات کے کہنے سے یقین حاصل ہوجائے تو وہیں سے احرام باندھ لے لیکن اگر شک ہو اور تحقیق کا کوئی راستہ نہ ہو تو بہتر ہے کہ اس جگہ پہنچنے سے پہلے احرام کی نذر کرے اور پھر وہاں سے محرم ہوجائے ۔
مسئلہ 48 ۔ اگر کسی ایسے راستے سے گزرے کہ کسی بھی میقات کے محاذی نہیں ہے ( جیسے جدہ ) احتیاط یہ ہے کہ میقات جائے اور وہاں سے محرم ہو کسی ایسی جگہ جائے جو کسی میقات کے محاذی ہو، اور اگر وہ بھی ممکن نہ ہو تو جس جگہ کسی ایک میقات کے محاذی ہونے کا احتمال دیتا ہو وہاں سے محرم ہو پھر اولین نقطہٴ حرم ( اطراف مکہ میں ) پہونچ کر اپنے احرام کی تجدید کرے ( یعنی دوبارہ نیت کرے اور لبیک کہے )
مسئلہ 49 ۔ محاذات میقات کے مسئلہ میں صحراء اور دریا کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اس بناء پر جب بھی جہاز سے کسی ایک میقات کے محاذ سے گذرے تو وہیں سے محرم ہوجائے اور فورا لبیک کہے (اور اس صورت میں احرام کے وقت چھت کے نیچے ہوگا لہذا اس کا حکم بعد میں آئے گا)۔
۱۰ ۔ ادنیٰ الحلّ
مسئلہ 50 ۔ ادنی الحل یعنی حرم کے باہر کا اولین نقطہ ان لوگوں کا میقات ہے جو عمرہٴ مفردہ بجالا تے ہیں ( عمرہٴ حج قرآ ن اور افرا د ہو یا عمرہٴ مفردہ کہ سال کے کسی بھی مو قع پر انجام دیا جا سکتا ہے )
مسئلہ 51 ۔ بہتر یہ ہے کہ عمرہٴ مفردہ کے لئے حدیبیہ جعرانہ اور تنعیم میں سے کسی ایک جگہ سے احرام باندھیں کہ اہل مکہ کے نزدیک معروف ہے اور ان لوگوں کے لئے جو چاہتے ہیں کہ حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجا لائیں آسان تر یہ ہے کہ مسجد تنعیم جائیں کہ تقریبا مسجد الحرام سے ۸ / کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور در حال حاضر شہر مکہ کا جزء ہے اور وہاں سے محرم ہوں
مسئلہ ۵۲ : جو شخص جدہ کے راستہ سے عمرہ مفردہ کے لئے مکہ کی طرف جائیں تو ان کو ”حدیبیہ“ (جس کا فاصلہ مکہ سے تقریبا ۱۷کیلومیٹر ہے) سے محرم ہونا چاہئے(حدیبیہ ، حرم کی سے سب سے زیادہ دور کی حدہے)۔
مسئلہ 53 ۔ بہتر یہ ہے کہ عمرہٴ مفردہ کا احرام بھی مواقیت پنجگانہ ( مسجد شجرہ ، جحفہ ، قرن المنازل ، وادی عقیق اور یلملم ) میں کسی ایک میقات سے انجام پائے ، بنا بر این جو لوگ عمرہٴ مفردہ کا قصد نہیں رکھتے اور پہلے مدینہ جاتے ہیں ، بہتر ہے مسجد شجرہ یا کم سے کم جحفہ سے محرم ہوں .
مسئلہ 54 ۔ میقاتوں کی ترتیب بطور خلاصہ درج ذیل ہے .
۱ ۔ میقات ” عمرہٴ حج تمتع “ پانچوں مشہور میقاتوں میں کسی ایک میقات سے ، خواہ حج واجب ہوں مستحب .
۲ ۔ میقات ” حج تمتع “ مکہ ہے .
۳ ۔ میقات ” حج افراد یا قران “ پانچوں میقاتوں میں سے کوئی ایک میقات ہے.
۴ ۔ میقات ” عمرہٴ مفردہ “ ” ادنی الحلّ “ ہے یعنی حرم کے باہر کی اولین جگہ جیسے تنعیم و جعرانہ و حدیبیہ.
۵ ۔ ان لوگوں کا میقات جن کے گھر میقات کے بعد ہیں ان کے گھر ہی ہیں کہ ” عمرہٴ تمتع “ یا ” حج افراد “ اور ” حج قران “ کے لئے وہاں سے محرم ہو سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ وہ بھی پانچوں میقاتوں میں کسی ایک میقات سے احرام باندھیں.

حجّ تمتع کے شرائط احرام کی کیفیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma