سعی کے مستحبات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
نماز طواف کے مستحبات وقوف عرفات تک احرام حج کے مستحبات

نماز طواف کے بعد حجر اسود کے پاس آئے اور مستحب ہے حجر اسود کے محاذی در سے صفا کی طرف جائے ، اور وقار و سکون کے ساتھ صفا کے اوپر جائے اور خانہٴ کعبہ کو دیکھے ، اور اس رکن کا جس میں حجر اسود ہے رخ کرے اور حمد و ثنائے الٰہی بجالائے اور نعمات الٰہی کو نظر میں رکھے ، اس کے بعد یہ اذکار بجالائے :
” اَللّٰہُ اَکْبَرُ “ سات مرتبہ
” اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ “ سات مرتبہ
” لا اِلٰہَ اِلا اللّٰہُ “ سات مرتبہ
” لا اِلٰہَ اِلا اللّٰہُ وَحْدَہُ لا شَریکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، یُحْیی وَ یُمیتُ ، وَھُوَ حَیٌّ لا یَمُوتُ ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیٍٴ قَدیرٌ “ تین مرتبہ -
اس کے بعد محمد و آل محمد پر تین مرتبہ درود بھیجے اور کہے : ” اَللّٰہُ اَکْبَرُ عَلیٰ مٰا ھَدٰانٰا ، وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ مٰا اَبْلاٰنٰا ، وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْحَیِّ القَیُّومِ ، وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْحَیِّ الدّآئمِ “ اور تین مرتبہ اس کی تکرار کرے -
اس کے بعد تین مرتبہ کہے :
” اَشْھَدُ اَنْ لاٰ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ ، وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَ رَسُولُہُ ، لا نَعْبُدُ اِلاّٰ اِیّٰاہُ ، مُخْلِصینَ لَہُ الدّینَ ، وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُونَ “ -
اس کے بعد تین مرتبہ کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ اِنّی اٴسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعٰافِیَةِ ، وَ الیَقینَ فی الدُّنْیٰا وَ الآخِرَةِ “ -
اس کے بعد تین مرتبہ کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ آتِنٰا فِی الدُّنْیٰا حَسَنَةً ، وَ فِی الآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنٰا عَذابَ النّٰارِ “ -
اس کے بعد سو مرتبہ ” اَللّٰہُ اَکْبَرُ “ ، سو مرتبہ ” لا اِلٰہَ اِلا اللّٰہُ “ ، سو مرتبہ ” اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ “ اور سو مرتبہ ” سُبْحٰانَ اللّٰہِ “ کہے -
اس کے بعد کہے :
” لا اِلٰہَ اِلا اللّٰہُ ، وَحْدَہُ وَحْدَہُ ، اٴنْجَزَ وَعْدَہُ ، وَ نَصَرَ عَبْدَہُ ، وَ غَلَبَ الاٴحْزابَ وَحْدَہُ ، فَلَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَحْدَہُ ، اٴَللّٰھُمَّ بٰارِکْ لی فی الْمَوْتِ ، وَ فیمٰا بَعْدَ المَوتِ ، اٴَللّٰھُمَّ اِنّی اَعُوذُ بِکَ مِنْ ظُلْمَةِ الْقَبْرِ وَ وَحْشَتِہِ ، اٴَللّٰھُمَّ اَظِلَّنی فی ظِلَّ عَرْشِکَ ، یَوْمَ لا ظِلَّ اِلا ظِلُّکَ “ -
اور اپنے دین ، نفس اہل اور مال کو خدا وند عالم کے سپرد کرنے کی بہت زیادہ تکرار کرے اور اس کے بعد کہے :
” اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ الرَّحْمٰنَ الرَّحیمَ الَّذی لا تَضیعُ وَ دٰایِعَہُ ، دینی وَ نَفْسی وَ اٴھْلی - اٴَللّٰھُمَّ اسْتَعْمِلْنی عَلیٰ کِتٰابِکَ ، وَ سُنَّةٍ نَبِیَّکَ ، وَ تَوَفَّنی عَلیٰ مِلَّتِہِ ، وَ اَعِذْنی مِنَ الْفِتْنَةِ “ -
اس کے بعد تین مرتبہ کہے : ” اَللّٰہُ اَکْبَرُ “ اور اگر ان تمام اعمال کو انجام دینے پر قادر نہ ہو تو جتنا پڑھ سکتا ہے پڑھے :
نیز مستحب ہے یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ اغْفِرْلی کُلَّ ذَنْبٍ اٴذْنَبْتُہُ قَطُّ ، فَاِنْ عُدْتُ فَعُدَ عَلَیَّ بِالْمَغْفِرةِ ، فَاِنَّکَ اٴنْتَ الْغَفُورُ الرَّحیمُ - اٴَللّٰھُمَّ افْعَلْ بی مٰا اٴنْتَ اٴھْلُہُ ، فَاِنَّکَ اِنْ تَفْعَلْ بی مٰا اٴنْتَ اٴھْلُہُ تَرْحَمْنی ، وَ اِنْ تُعَذِّبْنی فَاٴنْتَ غَنِیٌّ عَنْ عَذٰابی ، وَ اٴنَا مُحْتٰاجٌ اِلیٰ رَحْمَتِکَ ، فَیٰامَنْ اَنَا مُحْتٰاجٌ اِلیٰ رَحْمَتَہِ اِرْحَمْنی - اٴَللّٰھُمَّ لا تَفْعَل بی مٰا اَنَا اَھْلُہُ ، فَاِنَّکَ اِنْ تَفْعَلْ بی مٰا اَنَا اٴھْلُہُ تُعَذِّبْنی وَلم تَظْلِمْنی ، اَصْبَحْتُ اتّقی عَدْلَکَ وَ لا اٴخٰافُ جَوْرَکَ ، فَیٰامَنْ ھُوَ عَدْلٌ لا یَجُورُ اِرْحَمْنی “ -
مستحب ہے پیادہ سعی کرے اور جہاں علامت گزاری کی گئی ہے ہرولہ کرے ، یعنی تھوڑا تیز قدموں سے چلے ، اور اگر چرخ پر سوار ہو اس مقدار کو فی الجملہ تیز کرے اور اس کے بعد عادی طور پر مروہ تک طے کرے اور واپسی میں بھی اسی ترتیب سے عمل کرے ، اور عورتوں کے لئے ہرولہ نہیں ہے ، اور مستحب ہے درگاہِ خداوندی میں گریہ و زاری کرے اور حالت سعی میں بہت زیادہ دعائیں کرے -

نماز طواف کے مستحبات وقوف عرفات تک احرام حج کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma