۱۷ ۔ نزدیکی کرنا -

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
۱۴و15 و 16 ۔ نگاہ کرنا ، لمس کرنا اور بوسه لینا : ۱۸ ۔ استمناء کرنا ( مشت زنی )

مسئلہ 150 ۔ حالت احرام میں بیوی سے نزدیکی کرنا حرام ہے اور اس کی تین حالتیں ہیں -
۱ ۔ اگر کوئی حالت احرام میں عمداً اور از روئے علم نزدیکی کرے ، چنانچہ عرفات میں وقوف سے پہلے یا مشعر الحرام میں نزدیکی انجام پائے ، اس کا حج فاسد ہے ، لیکن لازم ہے کہ اس کو تمام کرے اور سال آئندہ دوبارہ حج بجالا ئے - اور اس کا کفارہ ایک اونٹ ہے - اور لازم ہے کہ زن و مرد ( بناء بر احتیاط واجب ) ایک دوسرے سے اختتام مناسک حج تک جدا ہوں - یا شخص ثالث ان کے ہمراہ ہو اور سال آئندہ بھی جب اس جگہ پہونچیں (کہ جہاں عمل مذکور واقع ہوا ہے ) لازم ہے کہ اختتام حج تک ایک دوسرے سے جدا ہوں.
اور اگر یہی عمل مشعر الحرام میں وقوف کے بعد اور طواف نساء سے پہلے انجام پائے ، ان کا حج صحیح ہے - لیکن مرتکب گنا ہ ہوئے ہیں اور ایک اونٹ کفارہ ہے -
۲ ۔ اگر نزدیکی عمدا ” عمرہٴ تمتع “ میں واقع ہوئی ہے اس کا کفارہ بناء بر احتیاط واجب ایک اونٹ ہے لیکن اس کا عمرہ باطل نہیں ہوگا خواہ یہ عمل صفا و مروہ کے درمیان سعی سے پہلے ہو یا تفصیر اور احرام سے خارج ہونے سے پہلے ہو ، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگر سعی سے پہلے ہو تو عمرہ کو بصورت امکان تمام کرے اور پھر اس کو دوبارہ بھی بجا لائے - اور اگر ممکن نه هو تو اگلے سال حج تمتع کو دوباره شروع سے انجام دے.
۳ ۔ اگر نزدیکی ” عمرہٴ مفردہ “ میں واقع ہو ، اگر صفا و مروہ کے درمیان سعی تمام ہونے سے پہلے ہو ، اس کا عمرہ باطل ہے اور لازم ہے کہ ایک اونٹ کفارہ دے ، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ عمرہ کو تمام کرے اور ایک مہینہ انتظار کرے پھر کسی ایک میقات جاگر وہاں پھر سے احرام باندھے اور دوبارہ عمرہٴ مفردہ بجا لائے ، اور عمرہٴ واجب اور مستحب کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، لیکن اگر طواف و سعی کے بعد ہو ( اور تقصیر سے پہلے ) اس کا عمرہ باطل نہیں ہوگا -
مسئلہ 151 ۔ اگر فراموشی یا غفلت یا نا واقف مسئلہ ہونے کی وجہ سے نزدیکی کرے تو اس کے حج یا عمرہ کے لئے مضر نہیں ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے ، بنا بر این ، احکام ما فوق ان سے مربوط ہیں جو عمدا اور جان بوجھ کر اس کو انجام دے -
مسئلہ 152 ۔ اگر اپنی بیوی کے ساتھ بغیر جماع کے نزدیکی کرے لازم ہے کہ ایک اونٹ کفارہ دے لیکن اس کا حج صحیح ہے اور آئندہ سال حج بجا لانا لازم نہیں ہے عورت کا حکم بھی یہی ہے ، اور اکراہ کی صورت میں مسئلہ ، سابق کے مانند ہے -
مسئلہ 153 ۔ ان تمام موارد میں احتیاط واجب کی بناء پر کفارہ ایک اونٹ ہے اور ہمسر دائم اور موقّت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، اسی طرح آگے اور پیچھے سے نزدیکی کرنا ان احکام میں مساوی ہے -
مسئلہ 154 ۔ مذکورہ بالا احکام حج واجب و مستحب اور نیابتی میں یکساں ہیں ، لیکن حج نیابتی میں اس عمل کے ارتکاب کی صورت میں اجیر مال الاجارہ کا حق رکھتا ہے ہر چند لازم ہے کہ مذکورہ بالا وظائف پر عمل کرے ( اور جیسا کہ عرض ہوا یہ احکام علم و عمد کی صورت میں ہیں ) -

۱۴و15 و 16 ۔ نگاہ کرنا ، لمس کرنا اور بوسه لینا : ۱۸ ۔ استمناء کرنا ( مشت زنی )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma