حجّ تمتع

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
اقسام حجحجّ تمتع کے شرائط

مسئلہ 23 : اجمالی طور پر حج تمتع کی صورت اس طرح ہے
الف ) عمرہٴ تمتع
عمرہٴ تمتع کا حتمی طور پر حج کے مہینوں ( شوال ، ذی قعدہ ، ذی الحجہ ) میں واقع ہو نا لازم ہے اور عمرہٴ تمتع پانچ عمل سے تشکیل پاتا ہے
۱ ۔ عمرہٴ تمتع کی نیت سے میقات سے احرام باندھنا
۲ ۔ خانہٴ کعبہ کا سات بار طواف
۳ ۔ مقام ابراہیم کے نزدیک ۲ / رکعت نماز طواف
۴ ۔ صفا و مروہ کے درمیان سعی ( سات بار )
۵ ۔ تقصیر یعنی بالوں یا ناخن کا چھوٹا کرنا ، لیکن ناخن کاٹنے پر قناعت نہ ہو
مذکورہ پانچوں اعمال بجالانے کے بعد احرام سے باہر آجائے گا اور وہ تمام چیزیں جو احرام کی وجہ سے اس پر حرام ہوگئی تھیں حلال ہو جائیں گی
ب ) حجّ تمتع
حج تمتع درج ذیل اعمال پر مشتمل ہے
۱ ۔ مکہ سے احرام باندھنا
۲ ۔ نویں ذی الحجہ کو ظہر سے لیکر غروب تک عرفات میں وقوف کرنا یعنی ٹھہرنا
۳ ۔ روز عید قربان طلوع فجر سے لیکر طلوع آفتاب تک مشعر الحرام میں وقوف کرنا اور وہاں پر رہنا
۴ ۔ منیٰ جانا اور رمی جمرہ عقبہ ( یعنی ساتھ چھوٹے پتھر اس جگہ پر کہ آخر منیٰ میں ہے اور اس کا نام جمرہ عقبہ ہے مارتے ہیں )
۵ ۔ عید قربان کے دن منیٰ میں قربانی کرنا ( دسویں ذی الحجہ )
۶ ۔ حلق یا تقصیر یعنی بال منڈوانا یا سر اور ناخن کا تھوڑا چھوٹا کرانا لیکن صرف ناخن پر قناعت نہ ہو مذکورہ چھ اعمال بجالانے کے بعد بیوی اور خوشبو کے علاوہ جو چیزیں احرام کی وجہ سے اس پر حرام ہوگئی تھیں حلال ہو جائیں گی
۷ ۔ سات بار خانہٴ کعبہ کا طواف ( اس طواف کو طواف زیارت کہتے ہیں )
۸ ۔ دو رکعت نماز طواف پڑھنا
۹ ۔ صفا و مروہ کے درمیان سعی ( رفت و آمد )
جب یہ دونوں اعمال بھی انجام پا جائیں تو خوشبو بھی مُحرِم پر حلال ہو جائے گی
۱۰ ۔ خانہ کعبہ کے اطراف دوسرا طواف بجا لائے ، اس طواف کو طواف النساء کہتے ہیں
۱۱ ۔ دو رکعت نماز طواف النساء
یہ دونوں عمل انجام دینے کے بعد بیوی بھی اس پر حلال ہو جائے گی
۱۲ ۔ دوبارہ منیٰ لوٹنا اور گیارہویں اور بارہویں شب ( اور بعض حالات میں تیرہویں شب ) وہاں اقامت کرنا
۱۳ ۔ رمی جمرات سہ گانہ ( یعنی گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو منیٰ میں موجودہ تینوں مقامات پر سات پتھر مارنا کہ ان تینوں مقامات کو جمرہ اولیٰ ، جمرہٴ وسطی اور جمرہٴ عقبہ کہتے ہیں
بارہویں ذی الحجہ کو ظہر کے بعد یہ اعمال انجام دے کر مکہ پلٹ سکتا ہے اور اس کا حج تمام ہے یہ تھے عمرہٴ تمتع کے پانچ اور حج تمتع کے تیرہ اعمال کہ ان کے جزئیات کی شرح آئندہ مسائل میں بیان ہوگی
حج افراد حج تمتع کی مانند ہے اس فرق کے ساتھ کہ حج تمتع میں قربانی ہے اور حج افراد میں قربانی واجب نہیں ہے ہر چند مستحب ہے اور اس کا عمرہٴ ،حج بجالانے کے بعد ہے اس کے بر خلاف عمرہٴ حج تمتع حج سے پہلے ہے اور چونکه حج قران ان دنوں میں انجام نهیں دیا جاتا اس لئے اس کی یهاں پر شرح نهیں دی جائیگی.

اقسام حجحجّ تمتع کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma