٥ ۔ قربانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
٤ ۔ رمی جمرۂ عقبہ ۶ ۔ تقصیر

مسئلہ 287 ۔ واجبا ت حج سے پانچواں واجب اور واجبات منی سے دوسرا واجب قربانی ہے بہترین قربانی شتر متوسط گائے اور سادہ ترین گوسفند ہے اور تین مذکورہ حیوان کے علاوہ کوئی اور جانور کافی نہیں ہے ، اور صرف ان لوگوں پر واجب ہے جو حج تمتع بجالاتے ہیں اور ان کے علاوہ پر واجب نہیں ہے .
مسئلہ 288 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ایک قربانی فقط ایک نفر کے لئے ہے حتی بحالت ضرورت ، اور اگر چند افراد صرف ایک قربانی پر قادر ہوں احتیاط یہ ہے کہ قربانی بھی کریں اور روزہ بھی رکھیں جو کہ قربانی کے بدلے ہے جس کی طرف بعد میں اشارہ کریں گے . لیکن مستحب قربانیوں میں کہ بروز عید قربان انجام دیتے ہیں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ کم یا زیادہ افراد ایک قربانی کریں .
مسئلہ 289 ۔ بہتر ہے قربانی کو روز عید ذبح کریں لیکن تیرہویں تک اس کو تاخیر میں ڈالنا بھی جائز ہے .
مسئلہ 290 ۔ اگر عذ ر کی وجہ سے یا بلا عذر اور از روئے عمد قربانی کو تاخیر میں ڈالے واجب ہے آخر ذی الحجہ تک اس کو انجام دے اور اگر انجام نہ دیا ہو تو نائب کرے کہ سال آئندہ انھیں ایام عید میں اور اسی جگہ انجام دے اور اس کا حج باطل نہیں ہے .
مسئلہ 291 ۔ قربانی کے لئے انتخاب کئے جانے والے جانور میں حسب ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے .
١ ۔ شتر قربانی کم سے کم مکمل پانچ سال کا گائے مکمل دو سال کی اور گوسفند مکمل ایک سال کا ہو ، بر بنائے احتیاط واجب .
٢ ۔ آنکھ سالم ہو .
٣ ۔ کان کٹا نہ ہو .
٤ ۔ ہاتھ پاؤں کا لنگڑا نہ ہو البتہ معمولی لنگڑاہٹ میں کوئی فرق نہیں ہے .
٥ ۔باطنی سینگ ٹوٹی نہ ہو البتہ اگر بیرونی سینگ ٹوٹی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 292 ۔ اگر جانور کے کان کو علامت اور نشانی کے طور پر تھوڑا سا پارہ یا سوراخ یا کاٹ دیا گیا ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 293 ۔ چنانچہ ان حیوانات کی کوئی نوع اصل خلقت میں بے شاخ یا بے دم یا بلا گوش کے ہو قربانی کے لئے مضر نہیں ہے .
مسئله 294 : حیوان خصی نہ ہو ( وہ حیوان جس کے خصیتین نکال لئے گئے ہوں ) لیکن اگر ان کو پیس دیا گیا ہو یا اس کی رگ کو بیکار کر دیا گیا ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئله 295 : حیوان لاغر نہ ہو اس قدر کافی ہے کہ لوگ کہیں لاغر نہیں ہے بلکہ اگر ظاہر میں لاغر ہو لیکن اس کے گردوں پر تھوڑی سی چربی موجود ہو کافی ہے .
مسئلہ ۲۹۶ : جانور کی عمر یا اس کے خسی ہونے یا دوسرے مخفی امور جن کو خریدنے والا معین نہیں کرسکتا ، ان تمام چیزوں میں بعید نہیں ہے کہ فروخت کرنے والے کا قول قابل قبول ہو ۔
مسئلہ 297 ۔ اگر ایسے حیوان کو جو بظاہر تندرست اور فربہ ہے خریدیں اور ذبح کرنے کے بعد یا خریدنے اور قیمت ادا کرنے کے بعد اور ذبح سے پہلے معلوم ہو لاغر ہے . کافی ہے اسی طرح اس گمان کے ساتھ کہ لاغر ہے خریداری کرے اور بعد میں معلوم ہو کہ چاک ہے کفایت کرے گا ، خواہ ذبح کے بعد ہو یا ذبح کے پہلے ہو .
مسئلہ 298 ۔ اگر ایسے جانور کو جو بظاہر ناقص نہیں ہے خریداری کرے اور ذبح کے بعد یا خریداری اور قیمت کی ادائگی کے بعد سمجھے کہ ناقص ہے ، وہ حیوان کفایت کرے گا ، ہر چند مستحب یہ ہے کہ اس پر قناعت نہ کرے .
مسئلہ 299 ۔ مستحب ہے قربانی کے تین حصے کریں : ٣ /١ اپنے لئے اور ٣ /١ کو راہ خدا میں فقراء اور ضرورتمندوں کو صدقہ دے . اور ایک سوم کو دوستوں اور مومنین کو ہدیہ کرے . لیکن اس کا ایک حصہ فقیر کو دینا واجب ہے . لیکن اس میں سے کچھ کھانا واجب نہیں ہے .
مسئلہ ۳۰۰ : جب بھی منی میں مستحقین نہ ہوں تو قربانی کے گوشت کو منی سے باہر لے جاسکتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ حجاز سے باہر لے جاکر مسلمان فقراء کو کو تقسیم کرنا چاہئے، لیکن بعض مستحقین یا مومنین سے، فقراء ، یا مومنین کا ہدیہ لینے یااس کو وہیں پر چھوڑدینے کے لئے وکالت قبول کرنااگرچہ احتیاط کے مطابق ہے لیکن واجب نہیں ہے ۔ جس طرح اس کا کھانا بھی واجب نہیں ہے اگر چہ احتیاط کے موافق ہے ۔
مسئلہ ۳۰۱ : تین حصوں میں مساوری تقسیم کرنا لازم نہیں ہے ۔
مسئلہ ۳۰۲ : احتیاط یہ ہے کہ اگر منی میں مستحقین پائے جاتے ہیں تو اس کو منی سے باہر نہ لے جائیں اور اگر منی میں مستحقین نہ ہوں تو باہر لے جانا جائز ہے ۔
مسئلہ 303 ۔ قربانی کا گوشت تمام فقراء مسلمین کو خواہ شیعہ خواہ اہل سنت دیا جاسکتا ہے لیکن غیر مسلمان اور نا صبیوں ( جو ائمہ سے عداوت رکھتے ہیں ) کو دنیا اشکال رکھتا ہے .
مسئلہ ۳۰۴ : جب بھی حج کے اعمال سے واپسی کے بعد تک قربانی کا جانور نہ مل سکے لیکن اس کے پاس قربانی کے پیسہ موجود ہوں تواس کو کسی مطمئن شخص کے پاس رکھدے تاکہ ذی الحجہ کے آخر میں وہ اس کے لئے قربانی کا جانور خریدکر اس کے لئے قربانی کرے ، اگر ممکن ہو تو منی میں اور اگر ممکن نہ ہو تو مکہ میں قربانی کرے اور اگر ذی الحجہ کے آخر تک ممکن نہ ہو تو سال آئندہ ذی الحجہ میں قربانی کرے اور اگر وہاں پر کوئی مطمئن شخص اس کو نہ مل سکے تو اگلے سال کسی مطمئن حاجی سے درخواست کرے کہ وہ اس کے لئے وہاں پر قربانی کرے ۔
مسئلہ ۳۰۵ : احتیاط یہ ہے کہ قربانی کرنے والا قربانی کے جانور کی کھال کو فروخت نہ کرے اور اگر اپنے استعمال کے لئے اس کو اپنے پاس رکھنا چاہے تو اس کا پیسہ فقراء کو دیدے ۔
مسئلہ 306 ۔ موجودہ قربان گاہوں میں قربانی کرنا کافی ہے ہر چند حال حاضر میں ساری قربان گاہیں حدود منی کے باہر ہیں ، اور لازم نہیں ہے مخفیانہ مکہ یا منی ٰکے کسی گوشے میں قربانی کریں یا بعد کے ایام کے لئے چھوڑ دیں ، بلکہ یہ کام موجودہ شرائط میں اشکال سے خالی نہیں ہے .
مسئلہ 307 ۔ مسلمان ایسا کام کریں کہ قربانی کا گوشت استعمال ہوجائے اور برباد نہ ہو . اور بعض سالوں کی طرح دفن کرنے یا جلانے کے لئے مجبور نہ ہوں کیونکہ یہ کام اسراف ہے اور حرام ، اور دستورات اسلام کے مخالف ہے ، اور چنانچہ منیٰ میں مستحقین نہ ملیں لازم ہے گوشت قربانی کو تمام اسلامی ممالک میں لیجائیں اور فقراء و مومنین کے درمیان تقسیم کریں، اور چنانچہ اس کام کے لئے ہزینہ لازم ہو لازم ہے حکومت اسلامی یا لوگ اس کو ادا کریں .
مسئلہ 308 ۔ حیوانات کے ذبح کرنے کے لئے مشینی وسائل سے استفادہ کرنا بلا مانع ہے ، لیکن لازم ہے شرائط شرعی ذبح کی رعایت کی جائے ، جیسے رو بقبلہ ہونا اور بسم اللہ کہنا . ( جیسا کہ رسالۂ توضیح المسائل مسئلہ ٢٢٢٣ میں شرح دی گئی ہے )
مسئلہ 309 ۔ چنانچہ تلاش و کوشش کے بعد گوشت قربانی استفادہ کرنے کی کوئی راہ نہ ملے اور اس کو تلف کرنے کے مجبور ہوں ، اس صورت میں لازم ہے وقتی طور پر منی میں قربانی کرنے سے صرف نظر کریں اور اس کا پیسہ علیحدہ رکھ دیں اور اپنے وطن پہونچنے کے بعد قربانی کریں اور اگر کوئی مورد اعتماد ادارہ قبول کرے کہ قربانی کو آداب شیعہ کے مطابق وہاں ذبح کرے اور اس کے گوشت کو دوسرے علاقوں کے محرومین کے لئے بھیجے تو کوئی مضائقہ اور مانع نہیں ہے ، اور حال حاضر میں ،موجود قربا نگاہوں کہ ساری منیٰ کے باہر ہیں اور اپنے وطن میں رنج کرنے کے درمیان مخیّر ہے . اور یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک گوشت ( سالہائے اخیر کے مانند ) باہر بھیجا جائے اور مصرف ہو .
مسئلہ 310 ۔ مسئلہ قبل کے فرض میں قربانی کو باقیماندہ ذی الحجہ میں انجام دے . اور اگر اس کی واپسی میں دیر لگے نائب اختیار کرے اور چنانچہ اس سال کے ماہ ذی الحجہ میں کامیاب نہ ہو ، سال آئندہ ایام عید قربان میں انجام دے .
مسئلہ 311 ۔ قربانی کو بنفس نفیس ذبح کیا جاسکتا ہے یا دوسرے کو نیابت دی جاسکتی ہے اور ہر صورت میں نیت خو دحاجی کرے گا اور لازم نہیں نائب بالکل شناختہ شدہ ہو ، بلکہ شناخت اجمالی کافی ہے ، نیز یہ بھی لازم نہیں ہے کہ ذبح کرنے والا شیعہ اثنا عشری ہو بلکہ وہ تمام لوگ جن کا ذبیحہ پاک اور حلال ہے ذبح کر سکتے ہیں ، ہر چند شیعہ ہونا بہتر ہے .
مسئلہ 312 ۔ لازم نہیں ہے کہ وکیل جس کے لئے قربانی کر رہا ہے اس کا نام زبان پر جاری کرے ( ہر چند نام لینا بہتر ہے ) ؛ حتی اگر از روئے اشتباہ کسی دوسرے کا نام لے لے مضر نہیں ہے اور موکل ّاصلی کہ جس نے پیسہ دیا ہے اس کے لئے واقع ہوگی .

٤ ۔ رمی جمرۂ عقبہ ۶ ۔ تقصیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma