۶ ۔ تقصیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
٥ ۔ قربانی سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ

مسئلہ 313 ۔ واجب ہے حجّاج قربانی کے بعد اپنے سر کے بال تھوڑے کو تاہ کریں یا سر کے تمام بال مونڈ دیں ، اور اس عمل کے ذریعے احرام سے باہر آجائیں گے یعنی سلا ہوا لباس پہننا اور تمام محرمات احرام ان پر مباح ہو جائیں گے سوائے خوشبو اور عورت کے بعد کے اعمال میں ( جیسا کہ آئے گا ) یہ دونوں چیزیں ان پر حلال ہوں گی -
مسئلہ ۳۱۴ : جو لوگ اپنے بالوں میں گرہ لگا لیتے ہیں یا کسی چیز سے چپکا لیتے ہیں ان لوگوں کے لئے احتیاط واجب یہ ہے اپنے بالوں کو کٹوا لیں اور جو لوگ پہلی مرتبہ حج کررہے ہیں ان کے لئے احتیاط مستحب یہ ہے کہ اپنے بالوں کو منڈوائیں، لیکن بالوں کو مختصر مقدار میں کٹوانا بھی جائز ہے اور اگلی مرتبہ ان دونوں کاموں کے درمیان اختیار ہے ۔ البتہ یاد رہے کہ سارے بالوں کو منڈوانا مردوں سے مخصوص ہے اور عورتوں کے لئے بالوں کا کٹوانا جائز نہیں ہے صرف ایک مقدار بھر کاٹنا واجب ہے ۔
مسئلہ ۳۱۵ : بالوں کے ساتھ ساتھ ناخن کاٹنابھی مردوں اور عورتوں کے لئے بہتر ہے لیکن احتیاط واجب کی بناء پر ناخن کاٹنے پر اکتفاء نہ کرے ۔
مسئلہ ۱۶3: منی کے تینوں اعمال کو ترتیب کے ساتھ انجام دینا واجب ہے ، یعنی پہلے رمی جمرة عقبہ کرے، پھر قربانی اس کے بعد بالوں کو منڈوانا یا ایک مقدار بھر بالوں کو چھوٹا کرانا اور ناخن کاٹنا۔ اور اگر بھولے سے نادانی کی وجہ سے اس ترتیب کے برخلاف انجام دے تو اس کا عمل صحیح ہے یہاں تک کہ اگر عمدا اس نے اس ترتیب کی رعایت نہیں کی ہے تو اس نے گناہ کیا ہے لیکن اس کے اوپر کوئی چیز واجب نہیں ہے ۔ بالوں کو منڈوانے یا سر کے بالوں کوچھوٹا کرنے اور ناخن کاٹنے میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ یہ کام رات میں انجام نہ دئیے جائے ۔
مسئلہ 317 ۔ واجب ہے بال مونڈنا یا کوتاہ کرنا طواف حج سے پہلے ہو ، اور اگر طواف کو عمداً تقصیر سے پہلے انجام دے لازم ہے تقصیر کے بعد اس کا اعادہ کرے اور ایک گوسفند ، کفارہ بھی دے ، لیکن اگر از روئے فراموشی یا نادانی اس کو مقدم کیا ہے ، کفارہ نہیں ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کا تقصیر کے بعد اعادہ کرے -
مسئلہ ۳۱۸ : ضروری نہیں ہے کہ انسان خود اپنے بالوں کو چھوٹا کرے بلکہ اگر کسی دوسرے شخص کو جو محرم نہیں ہے بال کاٹنے کوکہے کافی ہے ، چاہے شیعہ ہو یا سنی، لیکن ہر حال میں نیت خود کرے مثلا حجة الاسلام واجب کے لئے تقصیر کرتا ہوں قربة الی اللہ ۔
مسئلہ 319 ۔ واجب ہے حلق یا تقصیر ” منی “ میں ہو اور جو عمداً یا جہلاً اور نسیاناً ” منیٰ “ میں تقصیر نہ کرے ، واجب ہے منی واپس آئے اور اس وظیفہ کو انجام دے ، اور اگر واپس آنا ممکن نہیں ہے ، یا شدید مشقت ہے ، جہاں کہیں بھی ہے انجام دے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ بصورت امکان اپنے بال منیٰ بھیج دے اور مستحب ہے وہاں دفن کرے -
مسئلہ ۳۲۰ : جن لوگوں نے تقصیر نہ کی ہو اور محرم ہوں ان کا دوسرے لوگوں کے سر کو منڈنا یا بالوں کوکاٹنا جائز نہیں ہے بلکہ پہلے اپنے سروں کے بال کاٹیں بعد میں دوسروں کے بال کاٹیں ۔
مسئلہ 321 ۔ جو شخص جانتا ہے کہ اگر سر کے بال مونڈے گا زخمی ہو جائے گا ( اور بدن کا زخمی کرنا حالت احرام میں خلاف احتیاط ہے ) احتیاط یہ ہے کہ اول سر کے تھوڑے بال کوتاہ کرے پھر اپنے سر کے بال مونڈ ے -

٥ ۔ قربانی سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma