کفارات احرام :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا : ۲ ۔ طواف :

مسئلہ ۱۷۲ : احرام کے کفارے مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ سلے ہوئے لباس کا کفارہ ایک گوسفند ہے چاہے جان بوجھ کر پہنا ہو یا مجبوری کی حالت میں ، لیکن مسئلہ نہ جاننے یا فراموشی کی حالت میں کوئی کفارہ نہیں ہے ۔
۲۔ ایسا جوتا پہننا جس سے پورا پیر ڈھک جائے اسی طرح مرد کے لئے موزے پہننا جائز نہیں ہے ، لیکن اس کا کوئی کفارہ نہیں ہے چاہے عمدا ہی کیوں نہ پہنے ہوں ۔
۳۔ مردوں کے لئے جان بوجھ کر سر کو چھپانے کا کفارہ احتیاط واجب کی بناء پر ایک گوسفند(بھیڑ)ہے ۔ بھولنے اور مسئلہ سے جاہل ہونے کی صورت میں کفارہ نہیں ہے ۔
۴۔ عورتوں کا چہرہ کو چھپانے کاکفارہ احتیاط مستحب کی بناء پر ایک گوسفند ہے ۔
۵۔ جان بوجھ کر ناخن کاٹنے کا کفارہ ، ہر ناخن کے لئے ایک مد طعام (تقریبا ۷۵۰ گرام )ہے اور اگر دونوں ہاتھوں کے ناخن کاٹے یا ہاتھ اور پیروں کے ناخن ایک ساتھ کاٹ لے تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، لیکن اگر ایک دفعہ ہاتھ کے ناخن کاٹے اوردوسری دفعہ پیر کے ناخن کاٹے تو دو گوسفند کفارہ ہے بھولنے کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے ، مجبوری اور اضطرار کی حالت میں احتیاط واجب کی بناء پر مذکورہ کفارہ دے ۔
۶۔ سفر کی حالت میں جان بوجھ کر یا اضطرار کی حالت میں سایہ میں جانے کا کفارہ ہر احرام کے لئے ایک گوسفند ہے اور احرام حج کے لئے ایک گوسفند ہے بھولنے، سہوا اورمسئلہ سے جاہل ہونے کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے ۔
۷۔ جان بوجھ کر سر منڈانے یابغل کے بال کاٹنے (دونوں یا ایک)کا کفارہ ایک گوسفند ہے، لیکن ضرورت کی حالت میں سرمنڈانے کے بعد اس کو اختیار ہے کہ چاہے ایک گوسفند کفارہ کے طور پر دے یا تین روزے رکھے یا چھے فقیروں کو کھانا کھلائے،ان میں سے ہر فقیر کو دو مد طعام دے ۔ اور احتیاط واجب کی بناء پر بغل کے زائل کرنے کا بھی کفارہ یہی ہے ، لیکن سر یاچہرہ یاگلے کے نیچے یابغل کے بال زائل کرنے کا کفارہ ایک فقیر کو کھانا کھلانا ہے ۔لیکن بھولنے اور مسئلہ سے جاہل ہونے کی صورت میں کفارہ نہیں ہے ۔
۸۔ اپنی شادی یادوسروں کے لئے عقد کے صیغہ جاری کرنے کا کفارہ نہیںہے ۔
۹۔ ۱۰۔ ۱۱۔ جب بھی لذت کے ارادہ سے اپنی بیوی کو دیکھے یا اس کو لمس کرے تو ایک گوسفند کفارہ دے اوراگر اس کام سے منی نکل جائے تو احتیاط واجب کی بناء پر ایک شترکفارہ دے اوراگر اپنی بیوی کو لذت کے قصد سے بوسہ دے تو اس پرایک اونٹ کفارہ واجب ہے چاہے منی نکلے یا منی نہ نکلے ۔
۱۲۔ ہمبستری کرنے کے کفارہ کی مختلف صورتیں ہیں جن کو مسئلہ نمبر۱۵۰، ۱۵۱، ۱۵۲ اور ۱۵۳ میں ذکر کیا گیاہے ۔
۱۳۔ استمناء کرنے کا کفارہ بھی ہمبستری کے کفارہ کی طرح ہے ۔
۱۴۔ حشرات کو مارنے کا کفارہ احتیا ط واجب کی بناء پر ایک مقدار کھانا ہے ۔ چاہے جان بوجھ کر حشرات کومارا ہو یا بھولے سے ۔
۱۵۔ جھوٹ بولنے،گالی دینے، اورفخرو مباہات کا کفارہ استغفار ہے ۔
۱۶۔ پہلی دفعہ جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ ایک گوسفندہے اور اگر قسم سچی ہو اورتین مرتبہ اس قسم کوکھائے تو پھر بھی اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے لیکن تین بار سے کم میں کفارہ نہیں ہے ۔
۱۷۔ احتیاط کی بناء پر جان بوجھ کر اسلحہ اٹھانے کا کفارہ ایک گوسفند ہے ۔
۱۸۔ جان بوجھ کر خوشبو استعمال کرنے کا کفارہ ، احتیاط واجب کی بناء پر ایک گوسفند ہے ۔
۱۹۔ سرمہ لگانے کا کفارہ نہیں ہے ۔ مگر یہ کہ اس میں خوشبو پائی جاتی ہوتو اس حالت میں خوشبو کا کفارہ دینا ہوگا۔
۲۰۔ آئینہ میںدیکھنے کاکفارہ نہیںہے ، لیکن آئنہ میںدیکھنے کے بعد ایک مرتبہ لبیک کہنا مستحب ہے ۔
۲۱۔ زیور وغیرہ پہننا حرام ہے لیکن کفارہ نہیں ہے ۔
۲۲۔ اگر بدن پر تیل ملنے سے خوشبو آئے تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے چاہے اضطراری حالت ہی میں کیوں نہ ہو ۔
۲۳۔ بدن سے خون نکالنے کا کفارہ نہیں ہے ۔
۲۴۔ دانت نکالنے کا کفارہ احتیاط مستحب کی بناء پر ایک گوسفند ہے ۔
۲۵۔ حرم کا گھانس وغیرہ کاٹنے میں استغفار کے علاوہ کوئی کفارہ نہیں ہے ۔

۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا : ۲ ۔ طواف :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma