حج کے اسرار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک حج
اسلام میں حج کی اہمیت حج کے واجب ہونے کے شرائط

بے شک مذکورہ روایات یا ان کے علاوہ دوسری روایات میں حج کا بے شمار ثواب اور بہت ہی اہمیت بیان ہوئی ہے اسی طرح اسکے ترک کرنے پر قرآن مجید اور اسلامی روایتوں میں سخت ترین عذاب کا ذکر ہوا ہے ۔ یہ سب اسی عظیم عبادت کی وجہ سے ہے جو مہمترین اسرار اور فلسفہ کی حاصل ہے ۔
قرآن مجید ایک مختصر اور پر معنی جملے میں حج کے متعلق فرماتا ہے : (لِیَشْہَدُوا مَنَافِعَ لَہُمْ ) لوگوں کو حج کی طرف دعوت دو۔ تاکہ اپنے فوائد کا مشاہدہ کریں ۔ (۱).
معصومین (علیهم السلام)کی روایات میں حج کے بہت سے فواید کی طرف اشارہ ہواہے منجملہ ان میں سے کچھ یہ ہیں :۔
۱۔تزکیہ نفوس ، تہذیب اخلاق ، اخلاص اورتقوی کے ستونوں کی مضبوطی ۔جیسا کہ مذکورہ بالا احادیث میں بیان ہوا ہے کہ قبولی حج اس بات کا سبب بنتا ہے کہ انسان کے تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور وہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے اس نے ابھی اپنی ماںسے جنم لیا ہو۔
دل کا پاک اورروح کا بلند مرتبہ ہونا اور پوری عمر کے گناہوں کے آثار کامٹ جانا ، تاثیر حج کی واضح اور روشن دلیل ہے ۔ لیکن یہ عظیم فائدے اس وقت حاصل ہوتے ہیں جب خانہ کعبہ کے زائرین اعمال حج کو انجام دیتے وقت اعمال کے اسرار کی طرف انتہائی دقت اورغورو فکر سے کام لیں ۔ پھر ان کا اٹھنے والا ہر قدم، معبود اور حقیقی محبوب کی طرف ہوگاپھر یہ عظیم اور معنوی عبادت ان کے دوسرے جنم کے مترادف ہوگی ۔
جو لوگ اس عبادت کے اسرار کی طرف توجہ رکھتے ہوئے اور انتہائی خلوص نیت کے ساتھ یہ معنوی امور انجام دینگے ۔ وہ اپنی عمر کے آخری لمحہ تک اسکے (حج) گہرے اثرات کو اپنے اندر محسوس کرتے رہیں گے ۔ اور جب بھی اس معنوی سفر کی یاداشت ، معنویت سے لبریز لمحات ، پاکی اور خلوص کو یاد کریں گے ان کی روح تازہ ہوجائے گی۔ (یہی حج کے تربیتی اور اخلاقی اثرات ہیں )
۲۔”سیاسی فوائد“ یہ اثرات ، حج کے تربیتی اثرات کے زیر سایہ ہی قرار پاتے ہیں جو کہ بے حد ضروری ہیں ۔ کیونکہ اگر حج اسی طرح انجام دیا جائے جس طرح اسلام نے حکم دیا ، اور خدا کے خلیل، بت شکن حضرت ابراہیم - نے پوری دنیا کو اسکے انجام دینے کی دعوت دی ، جو مسلمانوں کے عزت دین کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کرنے، کلمہ وحدت، دشمنوں کے مقابلے میں قدرت و شوکت اور دنیا کے مشرکوں سے برائت کے اظہار کرنے کا باعث ہے تو یہ عظیم ترین اجتماع جو ہر سال خانہ کعبہ میںمنعقد ہوتاہے ،مسلمانوں کے لئے اپنی طاقت کو بنانے ،اپنی برادری اور بھائی چارہ کو مستحکم کرنے اور دشمنوں کی سال بھرکی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین موقع ہیں ۔
لیکن افسوس کہ بعض مسلمان حج کے اخلاقی فلسفہ کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے، اسی طرح اسکے سیاسی فلسفے سے بھی بے خبر ہیں ۔ صرف ظاہر پر اکتفا کرتے ہیں اور اس عظیم عبادت کی روح سے آگاہ نہیں ہیں ۔
جیسا کہ ایک اجنبی سیاست داں کا کہنا ہے :(وای ہو مسلمانوں پر اگر وہ حج کے معنی کو نہ سمجھیں اور وای ہو اسلام کے دشمنوں پر اگر مسلمان حج کے معنی کو سمجھ لیں )
۳۔ علمی اورثقافتی فوائد : حج کے اہم ترین اثرات میں سے ایک اثر جس کا اشارہ معصومین (ع)کی روایتوں میں ہواہے وہ ثقافتی اثرہے ۔چونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جگہ جگہ رسول اسلام (ص) اور ائمہ معصومین (ع) کے آثار نظر آتے ہیں ۔دین کی عظیم شخصیتں ، دوسرے علوم و فنون کے ماہرین، مقررین ، مولفین کے علاوہ پورے دنیائے اسلام کے بڑے بڑے دانشور ہر سال حج میں شرکت کرتے ہیںتویہ تمام مسلمانوں کے لئے دینی اورعلمی اطلاعات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے افکار کو منتقل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ دوسری طرف حج میں ہر سال دنیا کے تمام مسلمانوں کے حالات معلوم ہوجاتے ہیں ۔ اگر اس کام کے لئے پروگرام اور منصوبے بنائے جائیں ۔ تو سال بھر تک دنیای اسلام میں اسکے عظیم آثار ظاہر ہوتے رہیں گے ۔
۴۔ اسلامی روایات میں ”فلسفہ اقتصادی “ کو بھی حج کے اسرار اور اہداف میں شمار کیا گیا ہے ۔ ممکن ہے کوئی یہ تصور کرے کہ حج کو اقتصادی مسائل کے ساتھ کیا کام ہے؟
لیکن تھوڑی سی توجہ کرنے سے معلوم ہو گا کہ آج مسلمانوں کی بنیادی مشکل، اسلام کے دشمنوں کے ساتھ اقتصادی وابستگی ہے ۔ حج کے مراسم کے ساتھ ساتھ دنیا کے اقتصادی ماہروں سے بڑے سے بڑے سمینار اور پروگرام منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ اس طریقے سے مسلمانوں کواستعمار سے نجات مل سکتی لہذا ان فوائد کے ذکر کرنے کے بعد اس موضوع کی اہمیت واضح ہوسکتی ہے(2)
خلاصہ یہ ہے کہ حج ،اہم ترین اسرار کا حامل ہے جس پر مستقل کتابیں لکھی جائیں اور تمام مسلمانوں ، خاص طور سے جوانوں کو ان کی تعلیم دی جائے ۔ مذکورہ مقدمہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اب حج کے مسائل اور احکام کو بیان کیا جاتا ہے ۔

 


۱. سورہ حج: آیت ۳۸.
2. یہ چار فلسفہ حضرت امام رضا - کی ایک حدیث سے نقل ہوئے ہیں ۔ وسائل الشیعہ ، ج ۸ ، ص ۷، حدیث نمبر ۱۵ کی طرف مراجعہ کریں ۔

 

اسلام میں حج کی اہمیت حج کے واجب ہونے کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma