۱۔ حضرت یونس کی زندگی کی مختصر تاریخ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 19
یونس امتحان کی بھٹی میں ۲۔ یونس مچھلی کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟

” یونس “ ” متی “ کے فر زند ہیں ” ذو النون “ ( مچھلی والا ) آپ کالقب ہے اور یہ لقب اس بنا پر ہے کہ چونکہ ان کی سر گزشت . جیساکہ ہم نے بیان کیاہے . ایک مچھلی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے .آپ ان مشہور پیغمبروں میں سے ہیں جو حضرت موسٰی علیہ السلام اورحضرت ہارون علیہ السلام کے بعد اس دنیا میں آ ئے ۔
بعض نے انہیں حضرت ہود علیہ السلام کی اولاد میں سے قرار دیا ہے اوران کی ماموریت قومِ ثمود کے باقی ماندہ لوگوں کی ہدایت قرار دیاہے۔
ان کے ظہور کامقام عراق کاایک علاقہ تھا جس کانام نینوا تھا ( 1) ۔

بعض کتابوں نے لکھا ہے کہ آپ بنی اسرائیل کے ایک پیغمبرتھے جوحضرت سلیمان علیہ السلا م کے بعداہل نینوا کی طرف مبعوث ہوئے ۔
کتاب ” یوناہ “ میں جوعہد عتیق ( تو رات ) کی کتابوں میں سے ہے . ”یونس “ کے بار ے میں تفصیل ذکر” یوناہ بن متی “ کے نام سے کیاگیاہے۔
اس کے مطابق وہ اس بات کے لیے مامور ہوئے تھے کہ عظیم شہر نینوا جائیں اور لوگوں کی شر ارت کے خلاف قیام کریں. اس کے بعد کچھ اور واقعات بھی بیان کے گئے ہیں جو قرآن کے بیان سے بہت کچھ ملتے جلتے ہیں .فرق صرف اتنا ہے کہ اسلامی روایات کے مطابق توحضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کودعوت دینے کے لیے قیام کیااوراس سلسلے میں اپنے فر یضے اورذمّہ داری کوانجام دیااور جب انکی قوم نے ان کی دعوت کورد کر دیاتوانہوں نے نفرین کی اور بددعا دی . پھر ان کے درمیان سے چلے گئے او ر کشتی اور مچھلی کاواقعہ انہیں پیش آ یا . لیکن تو رات کی عبارت بہت ناموزوں سی ہے اور تصریح کے ساتھ کہتی ہے کہ وہ انجام ذمّہ داری سے پہلے ہی یہ چاہتے تھے کہ استعفٰی دے دیں .لہذ اوہ بھاگ کھڑ ے ہوئے او رکشتی اور مچھلی والاواقعہ پیش آیا ۔
اس سے بھی پڑھ کرتعجّب کی بات یہ ہے کہ ” تورات “ کہتی ہے۔
جب خدانے اس قوم سے ان کی توبہ کی وجہ سے عذاب اٹھالیا ،تو یونس علیہ السلام کوبہت دُکھ ہوااور وہ بھڑک اُٹھے ( 2) ۔
تورات کی فصول سے معلوم ہوتاہے کہ یونس علیہ السلام کودومر تبہ مامور کیاگیاپہلی ماموریت کے موقع پر انکار کردیااوراس دردناک انجام میں مبتلا ہوئے . دوبارہ انہیں مامور کیاگیاہے کہ اسی شہر” نینوا “ کی طرف جائیں کہ نینوا کے لوگ بیدار ہوچکے ہیں اورخد اپر ایمان لے آ ئے ہیں اور انہوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کرلی ہے . اور وہ عفوِ الہٰی ان کے شامل ِ حال ہوگیا ہے ، لیکن یہ عفو و بخشش یونسکو اچھی نہیں لگی ۔
قرآن اوراسلامی روایا ت کے بیا نات کا موجودہ تورات کے بیانات سے مواز نہ کرنے سے واضح ہو جاتاہے کہ ” تورات“ میں کتنی تحریف ہوگئی ہے کہ اس نے اس عظیم پیغمبر علیہ السلام کے مقام کو اس قدر گرادیا ہے . کبھی ان کی طرف ما موریت اور ذمّہ داری قبو ل نہ کرنے کی نسبت دیتی ہے اور کبھی ایک تو بہ کرنے والی قوم پر پر وردگار کے عفو و رحمت کودیکھ کرخشمناک ہونے کی نسبت دیتی ہے . یہی چیزیں ہیںجو اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ موجودہ تورات کسی لحاظ سے بھی قابلِ اعتماد کتاب نہیں ہے بہرحال وہ ایک عظیم پیغمبر ہیںجن کوقرآن نے عظمت کے ساتھ یاد کیا ہے۔
1۔” نینوا “ کئی مقامات کا نام ہے پہلاموصل کے نزدیک شہر ہے ( یاقصبہٴ موصل ) اور دوسرا اطرافِ کوفہ میں کربلا کی سمت کاایک علاقہ ہے اورایشیائے کوشک میں ایک شہر ہے جودجلہ کے کنار ے واقع مملکت آشور کاپایہ ٴ تخت ہے ( دائرة المعارف دھخدا بعض دوسروں نے لکھا ہے کہ” نینوا“ ملک آشور کاایک بہت بڑا شہر ہے جوموصل کے بالکل سامنے دجلہ کے مشرق کنارے پر تعمیر کیاگیاتھا ۔ (فرہنگ قصصِ قرآن ) بعض نے ان کاظہور ۸۲۵ قبل مسیح لکھاہے اوراب بھی کوفہ کے نزدیک شطِ فرات کے کنار ے ” یونس“ کے نام کی ایک معروف قبر موجود ہے۔
2۔تورات کتاب یوناہ پیغمبر فصل اول و دوم وسوم و چہارم ۔
یونس امتحان کی بھٹی میں ۲۔ یونس مچھلی کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma