۲۔ یونس مچھلی کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 19
۱۔ حضرت یونس کی زندگی کی مختصر تاریخ ۳۔ چھوٹی سی داستان میں بہت سے سبق
ہم بیان کرچکے ہیں کہ ہمار ے پاس کوئی واضح دلیل نہیں ہے کہ یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں کتنی مدّت رہے ؟چند گھنٹے یاچند دن یاچند ہفتے ؟بعض روایات میں نوگھنٹے ، بعض میں تین دن اوربعض میں اس سے زیادہ ، یہاں تک کہ چالیس دن تک کی مدت بیان کی گئی ہے ، لیکن ان اقوال کاکوئی یقینی ثبوت موجود نہیں ہے . صر ف تفسیر علی بن ابراہیم میں امیر الموٴ منین علی علیہ السلام سے ایک حدیث میں حضرت یونس علیہ السلام کامچھلی کے پیٹ میں تو قف ۹ گھنٹے بیان ہوا ہے ( ۱) ۔
بعض مفسّرین اہل ِ سنت نے اس کی مُدّت ایک گھنٹہ بھی بیان کی ہے ( 2) ۔
لیکن جوکچھ بھی ہو بلاشک وشبہ یہ توقف ایک غیرمعمولی امر ہے انسان ایسے ماحول میں جہاں ہو انہ ہو چند منٹ سے زیادہ زندہ نہیں رکھ سکتا . اور اگر ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ ماں کے پیٹ میں کئی ماہ تک زندہ رہتاہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک اس کے تنفس کی مشینر ی نے اپنا کام کرنا شر وع نہیں کیاہوتا اور وہ ضر وری آ کسیجن صرف ما ں کے خون کے راستے سے حاصل کرتاہے۔
اس بنا پر حضرت یونس علیہ السلام کاماجرا بلاشبہ ایک اعجاز ہے اور یہ پہلا اعجاز نہیں ہے جوہمیں قرآن سے معلوم ہوا ہے . وہی خدا جس نے ابراہیم علیہ السلام کوآگ کے درمیان صحیح وسالم رکھ. اور موسٰی و بنی اسرائیل کو دریا کے وسط میں خشک راستے بناکر غرق ہو نے سے بچا ی. اور نوح کو ایک سادہ اور عام کشتی کے ذریعے اس عظیم اوروسیع طو فان سے نجا ت بخشی اورصحیح وسالم زمین پر اتارا . وہی خدا یہ قدرت بھی رکھتا ہے کہ اپنے مخصوص بندوں میں سے ایک بندے کو ایک بہت بڑی مچھلی کے پیٹ میںصحیح وسالم رکھے ۔
البتہ گزشتہ او ر مو جودہ زمانے میں اس قسم کی بڑی مچھلیوں کاموجو د ہوناکوئی عجیب بات نہیں ہے . اس وقت بھی بڑی بڑی مچھلیاں ” وہیل “ نام کی موجود ہیں . جن کی لمبائی ۳۰ میٹر سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور یہ اس زمین کاسب سے بڑ ا جانور ہے اور اس کاجگر ایک ٹن تک ہوتاہے۔
ہم نے اسی سورہ میں گزشتہ ابنیاء کی داستانیں پڑھی ہیں جنہوںنے اعجاز آمیز طریقے سے بلاؤں اورمصائب کے نیچے سے نجات پائی اور حضرت یونس علیہ السلام اس سلسلہ ٴ بیان کے آخر ی نبی ہیں ۔
۱۔ نورالثقلین جلد ۴ ص ۴۳۶ بحوالہ تفسیر علی بن ابراہیم ۔
۲۔تفسیر قُرطبی جلد ۸ ص ۵۵۶۷۔
۱۔ حضرت یونس کی زندگی کی مختصر تاریخ ۳۔ چھوٹی سی داستان میں بہت سے سبق
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma