دوزخ میں گمراہ پیشو اؤں اور پیروکاروں کی گفتگو

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 19
سوره صافات / آیه 24 - 32۱۔ ولایت علی (ع) کے بار ے میں بھی سوال ہوگا
جیساکہ ہم گزشتہ آ یات میں جان چکے ہیں کہ عذاب کے فرشتے ظالموں اوران کے ہم خیالوں کوتبوں اورجھوٹے معبودوں کے ہمراہ اکٹھے چلتاکر یں گے اورانھیںجہنم کی راہ پر ڈال دیں گے ۔
اس با ت کو جاری رکھتے ہوئے قرآن کہتاہے:اس موقع پر خطاب ہوگا ، ” انھیں روکو “ ابھی ان سے پوچھ گچھ ہونا ہے (وَ قِفُوہُمْ إِنَّہُمْ مَسْؤُلُون) (۱) ۔
ہاں ! انھیں روک کر مختلف سوالا ت کاجواب دیناہے۔
لیکن ان سے کس چیز کے بار ے میں سوال ہوگا ؟
بعض نے توکہا ہے کہ ان بدعتوں کے بار ے میں جو انھوں نے قائم کی تھیں۔
بعض نے کہا ہے کہ ان کے بُرے اعمال اورخطاؤں کے بار ے میں۔
بعض نے مزید کہاہے کہ توحید اور لا اللہ الاّاللہ کے بار ے میں ۔
بعض نے کہا نعمتوں،جوانی،تندرستی ،عمر،مال اوراسی قسم کی چیزوں کے بار ے میں ۔
ایک مشہور ومعروف روایت میں جوسُنی و شیعہ طرق سے منقول ہے ،یہ کہاگیا ہے کہ :
علی علیہ السلام کی ولایت کے بار ے میں سوال ہوگا ( ۲) ۔
البتہ تفاسیر ایک دوسرے کے منافی نہیں ہیں کیونکہ اس دن ہرچیز کے بار ے میں سوال ہوگا . عقائد ،توحید ،ولایت علی علیہ السلام گفتار و کردار اوران نعمتوں کے بار ے میں جو خدانے انسان کوعطا فرمائی ہیں ۔
یہاں یہ سوال پیداہوتاہے کہ انھیںپہلے دوزخ کی طرف کیوں چلتاکریں گے اورپھر انہیں پوچھ گچھ کے لیے کیوں ٹھہرائیں گے ؟
کیابازپر س اس کام سے پہلے نہیں ہونی چاہیے ؟
اس سوال کا دوطرح سے جواب دیاجاسکتاہے:
پہلا یہ کہ اس گروہ کاجہنمی ہونا تو سب پر واضح ہے یہاں تک کہ خودان پر بھی .ا ور پُوچھ گچھ اس بنا پر ہوگی تاکہ ان کے جُرم کی کیفیت وکمیت ان پر واضح کردی جائے ۔
دوسرا یہ کہ سوالا ت فیصلہ اورا نصاف کرنے کے لیے نہیں ہوگے بلکہ یہ ایک طرح کی سر زنش اور روحانی سز اہے۔
البتہ یہ سب کچھ ا س صورت میں ہے کہ جو کچھ ہم نے کہا ہے، سوا لات ان سے مربوط ہوں لیکن اگروہ بعدوالی آیت کے ساتھ مربوط ہوں کہ ان سے یہ سوال ہوگا ” تم ایک دوسرے کی مدد کیوںنہیں کرتے “ ؟تو اس صور ت میں اس آیت میں کوئی مشکل باقی نہیں رہتی لیکن یہ تفسیر ان متعدد روایات کے ساتھ جواس بار ے میںوارد ہوئی ہیں. ہم آہنگ نہیں ہے . مگر یہ کہ یہ سوال بھی ان مختلف سوالات کاایک جزء ہوجن سے یہ صُورت اختیار کرتاہے۔ ( غور کیجئے گا )
بہرحال جس وقت یہ بے بس دوزخی جہنم کی راہ پرچلتاکیے جائیں گے ان کاہاتھ ہرطرف سے بے بس ہوجائے گا ، انھیں کہاجائے گا : دنیا میں توتم مشکلات کے وقت ایک دوسرے کی پناہ لیتے تھے اور دوسر ے سے مدد طلب کرتے تھے ” اب یہاں ایک دوسرے سے مدد کیوں نہیں مانگتے (ما لَکُمْ لا تَناصَرُونَ ) ۔
ہاں ! ہم تم دنیا میں جتنے سہارے اپنے لیے خیال کرتے تھے یہا ں وہ سب ختم ہوگئے . تم ایک دوسر ے سے مدد لے سکتے ہو نہ ہی تمہارے معبود تمہاری مدد کوآسکتے ہیں . کیونکہ وہ توخود بے بس اور گرفتار ہوں گے ۔
کہتے ہیں کہ ابو جہل نے بد ر کے دن کہاتھا :
نحن جمیع منتصر
ہم سارے ایک دوسر ے کی مدد سے مسلمانوںپرکامیاب ہوں گے ۔
قرآن مجید نے اس کی گفتگو سورہٴ قمر کی آیہ ۴۴ میں بیان کیاہے۔
اٴَمْ یَقُولُونَ نَحْنُ جَمیعٌ مُنْتَصِرٌ
لیکن قیامت میں ابوجہل اوراس کے ہم صفت لوگوں سے پوچھاجائے گا کہ اب تم ایک دوسر ے کی مدد کیوں نہیں کرتے ؟لیکن ان کے پاس اس سوال کاکوئی جواب نہیں ہوگا اور سوا کن سکوت کے سواکچھ نہ کرسکیں گے ۔
بعد والی آیت میں مز یدفر مایاگیاہے :
بلکہ وہ تو اسدن خضوع وخشوع کے ساتھ سرتسلیم خم کیے ہوں گے اور مخالفت تو کجاان میں اظہار وجوہ کی بھی سکت نہ ہوگی (بَلْ ہُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ) (۳) ۔
اس موقع پر وہ ایک دوسرے کو بُر ابھلاکہناشروع کردیں گے اورہر ایک اپناگناہ دوسرے کی گردن میں ڈالنے کے لیے بضد ہوگ. پیروی کرنے والے ا، اپنے پیشواؤں اور سر براہوں کوقصور وار ٹھہرا ئیں گے اور پیشوا اپنے پیرو کاروں کوجیسا کہ بعد والی آیت میں فر مایا گیا ہے : وہ ایک دوسرے کی طرف رُخ کریں گے اورایک دوسرے سے سوال کریں گے (وَ اٴَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلی بَعْضٍ یَتَساء َلُونَ ) ۔
گمراہ پیروکاراپنے گمراہ کرنے والے پیشو اؤں سے ” کہیں گے:تم شیطان صفت نصیحت ،خیر خواہی اور ہمدرد ی کے نام پراور ہدایت و رہنمائی کے بہانے ہمارے پاس آتے تھے،لیکن تمہارے کام میں مکر وفریب کے سوا اور کچھ نہیں تھا (قالُوا إِنَّکُمْ کُنْتُمْ تَاٴْتُونَنا عَنِ الْیَمین)۔
ہم توفطرت کے تقاضے کے مطابق نیکی،پا کیز گی اورسعادت کے طالب تھے لہذا ہم نے تمہاری دعوت پر لبیّک کہا ،ہمیں خبرنہ تھی کہ اس خیرخواہی کے چہر ے کے پیچھے شیطان صفت چہرہ چھپاہوا ہے،جوہمیں بدبختی کے گڑ ھے میں گرادے گا.ہاں ! ہمارے سارے کے سارے گناہ تمہاری ہی گردن پر ہیں . ہمار تو حسنِ نیت اورپاک دلی کے سوا کوئی جذبہ نہ تھا اور تم شیطان صفت جھوٹوں کے پاس بھی مکر و فیرب کے سوا کچھ نہ تھا ۔
” یمین “ کالفظ ” جو د ایاں ہاتھ “ یا ” دائیں سمت“ کے معنی میں عربوں میںبعض اوقات خیر وبرکت اورنصیحت کے لیے کنائے کے طورپر بولاجاتاہے اوراصولی طورپر عربوں کوجوکچھ دائیں طرف سے آتا تھاسے ” نیک فال “ سمجھتے تھے . اسی لیے بہت سے مفسرین نے ” کنتم تاٴ توننا “ عن الیمین “ کامعنی خیر خواہی اورنصیحت کااظہار لیاہے۔
بہرحال یہ ایک عمومی رواج ہے کہ دائیں عضو اور دائیں طرف کومحترم اوربائیں کوغیر محترم خیال کرتے ہیں اور یہی سبب ہے کہ ” یمین “ نیکیوں اورخیرات کے معنی میں بولاجاتاہے۔
کچھ مفسرین ن یہاں ایک دوسری تفسیر بھی بیان کی ہے ، انھوں نے کہا ہے کہاس سے مراد یہ ہے کہ تم طاقت اوراقتدار کے بل بوتے پرہمارے پاس آتے تھے کیونکہ دائیں سمت عام طورپر زیادہ قوی ہوتی ہے . اسی وجہ سے اکثر لوگ اہم کام دائیں ہاتھ سے ہی انجام دیتے ہیں اس لیے یہ تعبیر ” طاقت “ کے لیے کنائے کے طورپر آئی ہے۔
دوسری تفسیریں بھی بیان کی گئی ہیں جو مذ کورہ بالا دونوںتفسیروں کی طرف ہی لوٹتی ہیں. لیکن بلاشک وشبہ پہلی تفسیر زیادہ مناسب نظر آتی ہے۔
بہرحال ان کے پیشو ابھی خاموش نہیں رہیں گے اورجواب میں ” کہیں گے تم توخود ہی اہل ایمان نہیں تھے “ (قالُوا بَلْ لَمْ تَکُونُوا مُؤْمِنین) ۔
اگر تمہارامزاج آمادہ ٴ انحراف نہ ہوتا ، اگرتم خودہی شرو شیطنت کے طالب نہ ہوتے تو ہمارے پاس کہاں آ تے ؟ تم نے انبیاء اورنیک وپاک لوگوں کی دعوت کوقبول کیوں نہ کیا ؟ہمارے ایک ہی اشارے پر تم سرکے بل کیوں دوڑ پڑے ؟ پس معلوم ہوتاہے کہ خود تمہیں میںعیب تھا.جاؤ اورخوداپنے آپ کوملامت کرو اور جو طعن کرناچاہتے ہو خود کو کر و ۔
ہماری دلیل واضح ہے ” ہم کسی قسم کاتسلّط تم پر نہیں رکھتے تھے اورہم نے پر کوئی جبراور زبردستی نہیں کی تھی (وَ ما کانَ لَنا عَلَیْکُمْ مِنْ سُلْطانٍ ) ۔
” بلکہ تم خود ی ایک سرکش اورحد سے بڑھنے والی قوم تھے اور تمہاری ستم گری کی عادت تمہاری بدبختی کاسبب بنی (بَلْ کُنْتُمْ قَوْماً طاغینَ)۔
کتنی دردناک ہے یہ بات کہ انسان یہ دیکھے کہ اس کاوہ رہبروپیشو ا جس کا وہ ایک عمرتک دل سے عقیدت مندر ہا تھا، اس نے اس کی بختی کے اسباب فراہم کیے ہیں،اس کے بعد اس طرح سے اس سے بیزار ی اختیار کر رہاہے اور تمام گناہ اس کی گردن پرڈا ل رہا ہے اورخود کو بالکل بری الذمہّ قرار دے رہاہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں گروہ ایک جہت سے سچ کہہ رہے ہوں گے نہ تو یہ بے گناہ ہیں اور نہ ہی وہ ،ان کی طرف سے گمراہ کرنا اور شیطنت تھی اور ان کی طرف سے گمراہی کو اپنانااورتسلیم کرنا تھا ۔
لہذاان باتوں کاکوئی فائدہ نہ ہوگا اور آخر کا یہ پیشو ااس حقیقت کااعتراف کرلیں گے اورکہیں گے :” اسی بنا پر ، ہمارے پروردگار کافرمان ہم سب پر لا گو ہوگیا ہے اور عذاب کاحکم سبھی کے لیے صادر ہوگیا ہے اورہم سب اس کے عذاب کامزہ چکھیں گے “ (فَحَقَّ عَلَیْنا قَوْلُ رَبِّنا إِنَّا لَذائِقُونَ ) ۔
تم سب کے سب سرشک تھے اور سرکشوں کانجام یہی ہے اوربھی گمراہ اور گمراہ کرنے والے تھے ۔
ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیاہے اور ہم توخود گمراہ تھے ہی (فَاٴَغْوَیْناکُمْ إِنَّا کُنَّا غاوینَ ) ۔
اس بنا پر اس میںتعجب کی کون سی بات ہے کہ ہم سب کے سب ان مصیبتوں اورعذاب میں شریک رہیں ؟
۱۔" و قفو ھم “ وقف کے مادہ سے کبھی متعدی معنی میں استعمال ہوتاہے ( روک لینا اوربند کر نا) اورکبھی لازم کے معنی میں (رُکنااورکھڑ اہوجانا ) پہلے کا مصوّر ” وقف“ اور دوسرے کا ” و قوف“ ہے۔
۲۔ اس روایت کو ”صواعق “ میں ابوسعید خدری ک واطے سے پیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے اور اسی طرح حاکم ابوالقاسم حسکانی نے ” شواہد التنزیل “ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے . عیون اخباالرضا میں بھی یہ روایت امام علی بن موسٰی الرضاعلیہ السلام سے نقل ہوئی ہے۔
۳۔ ” استسلام “ ” سلامت “ کے مادہ سے باب ” استفعال“کے تقاضے کے مطابق سلامتی طلب کرنے کے معنی میں ہے جو عام طورپر ایک عظیم قُدرت کے سامنے ہوئے وقت سرِ تسلیم خم کی کیفیت کے ساتھ ہوتاہے۔
سوره صافات / آیه 24 - 32۱۔ ولایت علی (ع) کے بار ے میں بھی سوال ہوگا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma