۱۔ الیاس (ع) کون ہیں ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 19
پیغمبر ِ خدا الیاس (ع) مشرکین کے مقابلے میں ۲۔ ” الیاسین “ کون ہیں؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت الیاس علیہ السلام خدا کے عظیم ابنیاء میں سے ایک ہیں اور زیر بحث آ یات نے یہ مسئلہ صراحت کے ساتھ بیان کیاہے کہ”وَ إِنَّ إِلْیاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلین “ ۔
اس پیغمبر کانام قرآن مجید کی دو آیات میں آیاہے ایک تو اسی سورہٴ صافات میں اوردوسر اسورہٴ انعام میں چندابنیاء کے ساتھ ،جہاں فرمایا گیا ہے :
وَ زَکَرِیَّا وَ یَحْیی وَ عیسی وَ إِلْیاسَ کُلٌّ مِنَ الصَّالِحین( انعام : ۸۵) ۔
لیکن اس بار ے میں کہ قرآن میں جن ابنیاء کانام آ یاہے انہی میں سے ایک پیغمبرکانام الیاس ہے یایہ کسی پیغمبرکامستقل نام ہے نیز اس کی خصوصیات کیاہیں ؟اس ضمن میں مفسرین میں مختلف نظر یات پائے جاتے ہیں . ان کاخلاصہ کچھ یوں ہے :
الف : بعض کہتے ہیں کہ ” الیاس “ ” ادریس “ کادوسرانام ہے کیونکہ ادریس کاادراس بھی تلّفظ ہوا ہے اور وہ مختصر سی تبد یلی کے ساتھ الیاس ہوگیا ۔
ب : بعض کاکہناہے کہ الیاس بنی اسرائیل کے پیغمبروں میں سے ہیں . ” یاسین “ کے فرزند ہیں اور موسٰی کے بھائی ہارون کے نواسوں میں سے ہیں ۔
ج : کچھ کا یہ بھی کہناہے کہ الیاس خضر کا دوسرا نام ہے جبکہ بعض دوسر وں کا کہنا ہے کہ الیاس خضر کے دوستوں میں سے ہیں اور دونوںزندہ ہیں اس فرق کے ساتھ کہ الیاس توخشکی پر مامور ہیں لیکن خضر جز یروں اوردر یاؤں پر مامور ہیں، بعض دوسرے الیاس کی مامور یت بیابانوں میں اورخضر کی ماموریت پہاڑوں پرخیال کرتے ہیں اور دونوں کے لیے عمر جاودانی کے قائل ہیں. بعض الیاس کو ” السیع “ کافرزند سمجھتے ہیں ۔
د:بعض کہتے ہیں کہ الیاس بنی اسرائیل کے وہی ” ایلیا“ پیغمبر ہیں جو” آ جاب “ بادشا ہ بنی اسرائیل کے ہمعصر تھے جنہیںخدانے اس ظالم باد شاہ کوڈ رانے اور ہدایت کرنے کے لیے بھیجا تھا ۔
بعض نے انہیں ” یحیٰی “ بھی جانا ہے جومسیح کے تعمید وہند ہ تھے ۔
لیکن قرآن کی آ یات کے ظاہر کے ساتھ جو بات ہم آہنگ ہے وہ یہ ہے کہ لفظ مستقلاً ایک پیغمبرکانام ہے اورقرآن میںجن دیگر پیغمبروں کے نام آ ئے ہیں یہ ان کے علاوہ ہیں جو ایک بُت پرست قوم کی ہدایت کے لیے مامور ہوئے تھے اوراس قوم کی اکثر یت ان کی تکذیب کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی لیکن مخلص موٴ منین کے ایک گروہ نے ان کی پیرو ی کی ۔
اورجیسا کہ ہم پہلے بھی اشارہ کرچکے ہیں اور بعض اس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ اس قوم کے بڑ ے بت کا نا م ہے ” بعل “ تھا یہ نظر یہ رکھتے ہیں کہ یہ پیغمبرسرزمین شامات میں مبعوث ہوئے تھے اوران کی فعالیت کامر کز شہر ” بعلبک “تھا جواِس وقت لبنان کاحِصّہ ہے اور شام کی سرحد پرواقع ہے۔
بہرحال اس پیغمبرکے بار ے میں مختلف داستا نیں کتا بوں میں بیان کی گئی ہیں اور چونکہ وہ قابلِ اعتما د واطمینان نہیں لہذا ہم نے انہیں نقل نہیں کیا ( 1) ۔
 1۔ تفسیر مجمع البیان ، تفسیر المیزان ، روح المعانی ،تفسیرفخر رازی فی ظلال ،اعلام القرآن اور دائرة المعارف دھخدا ۔
پیغمبر ِ خدا الیاس (ع) مشرکین کے مقابلے میں ۲۔ ” الیاسین “ کون ہیں؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma