قرآن کی عبارت کومس کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
تلاوت قرآن کے احکامغسل کرنے کا طریقہ

قرآن کی عبارت کومس کرنا


مسأله ۱۲۴ : بغیر وضو کے قرآن کریم کے کسی حصہ کو ہاتھ لگانا، بوسہ دینا اور مس کرنا حرام ہے ۔
مسأله۱۲۵ : قرآن کی عبارت کو مس کرتے وقت اس کی آیات، کلمات ، بلکہ حروف اور حرکات میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
مسأله ۱۲۶ : قرآن کریم کو مس کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی چیز پر لکھا ہوا ہے چاہے کاغذ،زمین، دیوار اور کپڑے ہی پر کیوں نہ لکھا ہو ۔
مسأله ۱۲۷ : قرآن کریم کی لکھائی میں کوئی فرق نہیں ہے چاہے وہ قلم سے لکھا گیا ہو ،چاہے چھپا ہوا ہو اورچاہے چوک سے لکھا ہو ۔
مسأله ۱۲۸ : اگر قرآن کریم کی کوئی آیت قرآن کے باہر کسی جگہ پر لکھی ہوئی ہو تو اس کو بھی بغیر وضو کے چھونا حرم ہے مثلا قرآن کریم کی کوئی آیت کسی دوسری کتاب میں لکھی ہوئی ہو ۔
مسأله ۱۲۹ : درج ذیل موارد کا شمار قرآن کی عبارت پر نہیں ہوتا اور اس کومس کرنا بھی حرام نہیں ہے :
قرآن کی آیت کو شیشہ یا پلاسٹک کے پیچھے سے مس کرنا ۔
قرآن کریم کے ورق، جلد اور آیات کے درمیان خالی جگہوں کو لمس کرنا ۔
قرآن کریم کے ترجمہ کو مس کرنا چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو ،خدا کے نام کے علاوہ چاہے وہ کسی بھی زبان میں لکھا ہو، بغیر وضو کے مس کرنا حرام ہے جیسے کلمہ ”خدا“۔
مسأله ۱۳۰ : جو کلمات ، قرآن اور غیر قرآن میں مشترک ہیں جیسے”مومن“ ”الذین“ ۔ اگر لکھنے والے نے اس کو قرآن کریم کے قصد سے لکھا ہو تو اس کو بغیر وضو کے مس کرنا حرم ہے (احتیاط کی بناء پر) ۔
مسأله ۱۳۱ : مجنب اور حائض پرقرآن کی عبارت کو مس کرنا حرام ہے ۔
مسأله۱۳۲ : مجنب اور حائض کو قرآن کریم کی سجدہ والی آیات کو نہیں پڑھنا چاہئے (جس کی تفصیل مسأله ۱۲۱ میں گزر گئی ہے) ۔

تلاوت قرآن کے احکامغسل کرنے کا طریقہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma