وقت نماز کے احکام(مسئله 199-104)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
نصف شب کا وقتمسلمانوں کا قبلہ

وقت نماز کے احکام


مسأله ۱۹۹ : روزانہ کی نمازوں کے علاوہ دوسری نمازوں کا کوئی وقت معین نہیں ہے ، بلکہ یہ زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں جس کی وجہ سے واجب ہو تی ہیں جیسے نماز آیات،زلزلہ،یا سورج یا چاند کے گہن ہونے کی وجہ سے واجب ہوتی ہے اور نماز میت اس وقت واجب ہوتی ہے جب کوئی مسلمان اس دنیا سے چلا جائے ۔
مسأله ۲۰۰ : اگر پوری نماز وقت سے پہلے پڑھی جائے یا عمدا نماز کو وقت سے پہلے شروع کرے تو نماز باطل ہے ۔
(اگر نماز کو اس کے وقت میں پڑھاجائے تو احکام کی اصطلاح میں کہتے ہیں کہ یہ نماز ”ادا“ ہے اور اگر وقت گزرنے کے بعد نماز پڑھی جائے تو اصطلاح میں کہتے ہیں کہ نماز ”قضاء “ ہوگئی ہے) ۔
مسأله ۲۰۱ : انسان کو نماز کے معین شدہ وقت میں نماز پڑھنا چاہئے اور اگر جان بوجھ کر اس وقت میں نماز نہ پڑھے تو گنہگار ہے ۔
مسأله ۲۰۲ : نماز کو اول وقت پڑھنا مستحب ہے اور جتنا بھی اول وقت سے نزدیک ہو بہتر ہے ، مگر تاخیر کرنا کسی وجہ سے بہتر ہو مثلا جماعت سے نماز پڑھنے کیلئے صبر کرے ۔
مسأله ۲۰۳ : اگر نماز کا وقت اتنا تنگ ہو کہ اگر نماز کے مستحبات کو انجام دے گا تو نماز کا بعض حصہ وقت کے بعد ادا ہو گا تو مستحبات کو انجام نہ دے ، مثلا اگر قنوت پڑھے گا تو وقت ختم ہوجائے گا ایسی صورت میں قنوت نہ پڑھے ۔
مسأله ۲۰۴ : نماز عصر کو نماز ظہر کے بعد اور نماز عشاء کو نماز مغرب کے بعد پڑھے ، اگر جان بوجھ کر نماز عصر کو نماز ظہر سے پہلے اور نماز عشاء کو نماز مغرب سے پہلے پڑھے تو نماز باطل ہے ، لیکن اگر بھولے سے ایسا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔


نصف شب کا وقتمسلمانوں کا قبلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma