خداوند عالم کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
مرجع تقلید اور اس کے شرائط (مسئله 10-17)احتیاط مستحب اور احتیاط واجب میں فرق

اسلام کے وہ احکام جو کسی کام کو انجام دینے یا ترک کرنے کیلئے انسان کے وظیفہ کو معین کرتے ہیں ان کو ”احکام“ کہتے ہیں ۔
انسان جو بھی کام انجام دیتا ہے ، اسلام میں اس کے لئے خاص احکام ہیں، وہ احکام جو کاموں سے متعلق ہماری تکلیف کو معین کرتے ہیں ان کی پانچ قسمیں ہیں:
۱۔ واجب : ہر وہ عمل جس کا انجام دینا شریعت کی نظر میں ضرور ہے، اور اس کو ترک کرنے پر عذاب ہے جیسے نماز ، روزہ وغیرہ۔
۲۔ حرام: ہر وہ عمل جس کو شریعت کی نظر میںترک کرنا ضروری ہو، اور اس کو انجام دینے پر عذاب ہے ، جیسے جھوٹ، ظلم وغیرہ۔
۳۔ مستحب : اس عمل کو کہتے ہیں جس کو انجام دینا بہتر ہو اور اس میں ثواب ہے، لیکن اس کو ترک کرنے پر عذاب نہیں ہے، جیسے سلام کرنا اور صدقہ دینا ۔
۴۔ مکروہ : وہ کام جس کو ترک کرنا بہتر ہو اور اس میں ثواب ہے ، لیکن اس کے انجام دینے میں عذاب نہیں ہے ، جیسے کھانے پر پھونک مارنا اور گرم کھانا کھانا ۔
۵۔ مباح : اس کام کوکہتے ہیں جس کا انجام دینا اور ترک کرنا مساوی ہو،نہ اس میں کوئی عذاب ہے اور نہ ثواب ۔ جیسے راستہ چلنا او ربیٹھنا ۔
مسأله ۱۸ : امام زمانہ (عج) کی غیبت میں احکام و تکالیف الہی کو مرجع تقلید سے حاصل کرکے عمل کرتے ہیں، مرجع تقلید کے یقینی نظریہ کو ”فتوی“ کہتے ہیں اور مقلد کو اپنے مرجع تقلید کے فتوی پر عمل کرنا چاہئے ۔

مرجع تقلید اور اس کے شرائط (مسئله 10-17)احتیاط مستحب اور احتیاط واجب میں فرق
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma