نماز میں بدن کو چھپانا(مسئله 207-216)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
مسلمانوں کا قبلہ نماز پڑھنے کی جگہ(مسئله 217)

نماز میں بدن کو چھپانا


مسأله ۲۰۷ : احتیاط یہ ہے کہ مرد ، عورتوں کے مخصوص لباس اور عورت ، مردوں کے مخصوص لباس کو نہ پہنے ،لیکن اس طرح نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
مسأله ۲۰۸ : لڑکیوں اور عورتوں کو اپنے تمام بدن کو چھپانا چاہئے ، لیکن ہاتھوں اور پیروں کو گٹے تک اور چہرہ کو اتنی مقدار میں جتنا وضو میں دھوتے ہیں ، چھپاناضروری نہیں ہے ، اگر چہ اس کو چھپانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔
مسأله ۲۰۹ : عورتوں اور لڑکیوں کو اپنے مصنوعی بال اور چھپانے والی زینت(جیسے گردن بند اور ہاتھوں کے کڑے وغیرہ) کو بھی چھپانا ضروری ہے ۔
مسأله ۲۱۰ : نماز گزار کے لباس میں مندرجہ ذیل شرایط کا ہونا ضروری ہے :
الف : لباس پاک ہو (نجس نہ ہو) ۔
ب : لباس مباح ہو ( غصبی نہ ہو) ۔
ج : لباس ، مُردار کے اجزاء سے نہ بنا ہو، یہاں تک کہ کمر بند(بیلٹ) اور ٹوپی بھی مُردار کے اجزاء کی نہ ہو ، لیکن اگر حیوان کوذبح کیا ہو چاہے اسلام کے قوانین کے اعتبار سے ذبح نہ کیا ہو تو بھی پاک ہے اور اس میں نماز پڑھی جاسکتی ہے ۔
د : لباس، حرام گوشت جانور کی کھال سے نہ بنا ہو ، مثلا شیر یا لومڑی کی کھال سے نہ بنا ہو ۔
مسأله ۲۱۱ : لباس کے علاوہ نماز پڑھنے والے کا بدن بھی پاک ہو ۔
مسأله ۲۱۲ : اگر انسان کو معلوم ہو کہ اس کابدن یا لباس نجس ہے ، لیکن نماز کے وقت بھول جائے اور اسی میں نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے ۔
مسأله ۲۱۳ : مندرجہ ذیل امور میں اگر نجس بدن یا لباس کے ساتھ نماز پڑھے تو نماز صحیح ہے :
الف : بدن یا لباس کے نجس ہونے کا علم نہ ہو اور نماز پڑھنے کے بعد متوجہ ہو ۔
ب : جسم میں زخم وغیرہ ہونے کی وجہ سے بدن یا لباس نجس ہوجائے اور اس کوپانی سے پاک کرنا یا دوسرے لباس میں نماز پڑھنا بھی مشکل ہو ۔
ج : نماز گزار کا لباس یا بدن اتنے خون سے نجس ہوجائے جس کی مقدار ایک درہم(انگلی کے ایک پورے کے برابر) سے کم ہو (۱) ۔
د : نجس بدن یا لباس میں نمازپڑھنے پر مجبور ہو ، مثلا پاک کرنے کیلئے پانی نہ ہو اور دوسرا پاک لباس بھی موجود نہ ہو ۔
مسأله ۲۱۴ : اگر نماز پڑھنے والے کے چھوٹے کپڑے جیسے دستانہ، جوراب یا چھوٹا رومال وغیرہ نجس ہوں اوراس کی جیب میں ہوں تو اگر مُردار یا حرام گوشت جانور کی کھال سے نہ بنا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
مسأله ۲۱۵ : نماز پڑھتے وقت ،چادر اوڑھنا،سفید اور صاف ستھرالباس پہننا، خوشبو لگانااور عقیق کی انگوٹھی پہننا مستحب ہے ۔
مسأله ۲۱۶ : سیاہ ، کثیف اور تنگ لباس پہننا جس پر نقش و نگار بنے ہوں اور لباس کے بٹن کا کھلا ہونا مکروہ ہے ۔ بہتر ہے نماز کے علاوہ بھی ان چیزوں سے پرہیز کیا جائے ،لیکن معصومین (علیہم السلام) اور اپنے کسی عزیز کے غم میں کالے کپڑے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔




۱۔ اس مسأله میں کچھ استثناء پائے جاتے ہیں ، اس کے آشنائی کیلئے توضیح المسائل کے مسأله نمبر ۷۸۱ پر مراجعہ کریں ۔


مسلمانوں کا قبلہ نماز پڑھنے کی جگہ(مسئله 217)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma