وضو کے اعمال کی وضاحت(72-86)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
وضو کس طرح کرنا چاہئے؟(مسئله71)وضو کے شرائط(مسئله87)

وضو کے اعمال کی وضاحت


مسأله ۷۲ : وضو میں پہلے انسان اپنے چہرے کو بالوں کے اگنے کی جگہ سے ٹھڈی کے آخری حصہ تک دھوئے اور یہ یقین حاصل کرنے کیلئے کہ واجب مقدار کو دھولیا ہے چہرے کے اطراف کے حصہ کو بھی ا س میں اضافہ کرلے ۔
مسأله ۷۳ : چہرے کو دھونے کے بعد داہنے ہاتھ کو اس کے بعد بائیں ہاتھ کہنی سے انگلیوں تک دھوئے ۔
مسأله ۷۴ : یہ یقین حاصل کرنے کیلئے کہ کہنی کو کامل طور سے دھو لیا ہے تھوڑا سا کہنی کے اوپر سے شروع کرے ۔
مسأله ۷۵ : اگر کوئی چہرے کو دھونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھو لے تو وضو کرتے وقت ہاتھوں کو انگلیوں تک دھوئے اور اگر فقط کہنی تک دھوئے تو اس کا وضو باطل ہے ۔
مسأله ۷۶ : مسح کی جگہ سر کا چوتھائی حصہ ہے لہذا سر کو اوپر سے پیشانی کے اگے تک مسح کرے ۔
مسأله ۷۷ : سر کا مسح کرتے وقت جس مقدار میں بھی مسح کرلے کافی ہے ۔
مسأله ۷۸ : مستحب ہے کہ سر کا مسح تین انگلیوں کی چوڑائی اور ایک انگلی کی لمبائی کے برابر کرے ۔
مسأله ۷۹ : ضروری نہیں ہے کہ مسح کو سر کی جلد پر انجام دے بلکہ آگے کے بالوں پر مسح کرنا صحیح ہے،لیکن اگر سر کے بال اتنے بڑے ہوں کہ کنگھا کرتے وقت چہرے پر آجائیں تو اس صورت میں سر کی جلد یا بالوں کی جڑوں پر مسح کرے ۔
مسأله ۸۰ : سر کے مسح کے بعد وضو کے پانی کی جو رطوبت ہاتھ میں باقی رہ گئی ہے اس سے پیر وں کا مسح کرے ،پیروں کی انگلیوں کے سرے سے پیر کی اونچائی تک مسح کرے اوراحتیاط مستحب یہ ہے کہ مفصل ( پیرکی پنڈلی) تک مسح کرے ۔
مسأله ۸۱ : مسح کرتے وقت ہاتھ کو سر اور پیر پر پھیرے اور اگر ہاتھ کو روک کر سر او رپیر کو کھینچے تواس کا وضو باطل ہے ، لیکن اگر ہاتھ کو کھینچتے وقت سر یا پیر ہل جائے تو کوئی اشکل نہیں ہے ۔
مسأله ۸۲ : اگر مسح کرنے کیلئے ہاتھ میں رطوبت باقی نہ رہے تو ہاتھ کو دوسرے پانی سے تر نہ کرے ،بلکہ دوسرے اعضائے وضو جیسے چہرہ سے رطوبت لے اور اس سے مسح کرے ۔
مسأله ۸۳ : ہاتھ کی رطوبت اس قدر ہونا چاہئے کہ مسح کرتے وقت سر ااور پیر پراس کا اثرہو ۔
مسأله ۸۴ : مسح کرنے کی جگہ  کو خشک ہونا چاہئے،اس بناء پر اگر مسح کی جگہ تر ہو تو اس کو خشک کرلینا چاہئے ،لیکن اگر رطوبت اتنی کم ہو کہ ہاتھ کی تری اس تک پہنچنے میں مانع نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
مسأله ۸۵ : ٹوپی یا جوراب کے اوپر مسح نہیں کیا جاسکتا ۔
مسأله ۸۶ : مسح کرنے کی جگہ کو پاک ہونا چاہئے ، اگر نجس ہو اور اس کو پاک کرنا ممکن نہ ہو تو اس پر ایک پاک کپڑا باندھے اور اس کے اوپر سے مسح کرے اور بعد میں تیمم کرے ۔

وضو کس طرح کرنا چاہئے؟(مسئله71)وضو کے شرائط(مسئله87)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma