جن چیزوں کے لئے وضو کرنا ضروری ہے(مسئله 65-70)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
وضووضو کس طرح کرنا چاہئے؟(مسئله71)

جن چیزوں کے لئے وضو کرنا ضروری ہے


مسأله ۶۵ : انسان کو نماز ( نماز میت کے علاوہ)پڑھنے، طواف کعبہ ،قرآن کی عبارت پرکو مس کرنے اور خدا کے نام کو مس کرنے کیلئے وضو کرناضروری ہے ۔
مسأله ۶۶ : اگر بغیر وضو کے نماز یا طواف بجالائے تو وہ باطل ہے ۔
مسأله ۶۷ : بغیر وضو کے مندرجہ ذیل عبارت سے اپنے بدن کو مس نہیں کرنا چاہئے:
۱۔ قرآن کی عبارت کو مس نہ کرے ، لیکن اس کے ترجمہ کو مس کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
۲۔ خداوندعالم کے نام کو مس کرنا جائز نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی زبان میں لکھا ہو جیسے اللہ، خدا، اور ” God“۔
۳۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)، ائمہ (معصومین) اور حضرت زہرا (علیہا السلام) کے نام کو مس کرنا اگر بے احترامی ہوتی ہو ۔
مسأله ۶۸ : مندرجہ ذیل کاموں کے لئے وضو کرنا مستحب ہے :
الف : مسجد اور ائمہ(علیہم السلام) کے حرم جانے کیلئے ۔
ب : قرآن پڑھنے کیلئے ۔
ج : قرآن کو ساتھ رکھنے کیلئے ۔
د: اگر قرآن کی جلد یا حاشیہ، بدن سے مس ہو ۔
ھ : نماز میت پڑھنے کیلئے ۔
و : اہل قبور کی زیارت کیلئے ۔
مسأله ۶۹ : مقدس ناموں کو محو کرنے کیلئے ان کو کسی جگہ پر دفن کردیا جائے یا پھر نہر میںڈال دیں، یا قلم اور ماژیک وغیرہ سے ان کو مٹا دیں، اور سب سے بہتر یہ ہے کہ ان کو ایسی جگہ پر دیدیں جہاں پر ان کو خمیر کرتے ہیں اور اس سے گتہ وغیرہ بناتے ہیں ۔
مسأله ۷۰ : گردن بند پر اگر مقدس نام لکھے ہوئے ہوں تو اس شرط کے ساتھ ان کوپہننے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وضو کے بغیر مستقیم بدن اس سے مس نہ ہو۔

وضووضو کس طرح کرنا چاہئے؟(مسئله71)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma