غسل استحاضہ(مسئله 171- 179)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
غسل حیض(ماہواری)، (مسئله 158-170)غسل نفاس

غسل استحاضہ


مسأله۱۷۱: عورتوں کے رحم سے جوخون آتے ہیں ان میں سے ایک خون ”خون استحاضہ“ ہے، خون استحاضہ زیادہ تر زرد رنگ، سرد او رپتلا ہوتا ہے اور فشار وجلن کے بغیرآتاہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ کبھی سیاہ رنگ یاسرخ اور گرم و گاڑھا بھی اٴجائے اور فشار و جلن سے نکلے ۔
مسأله ۱۷۲ : عورت کے رحم سے نکلنے والے خون میں اگر حیض و نفاس کے شرایط نہ پائے جائیںاور بکارت یا پیٹ میں زخم وغیرہ نہ ہو تو وہ خون استحاضہ ہے ۔
مسأله ۱۷۳ : استحاضہ میں حد اقل اور حداکثر نہیں ہے ۔
مسأله۱۷۴ : استحاضہ کی صرف دو قسمیں ہیں: ۱۔ قلیلہ۔ ۲۔ کثیرہ ۔
استحاضہ قلیلہ : اس خون کو کہتے ہیں کہ عورت جب روئی اپنی شرمگاہ میں داخل کرے تو وہ خون سے اٴلودہ ہوجائے لیکن دوسری طرف سے باہر نہ نکلے خواہ خون روئی میں بھر جائے یا اس کے اندر نہ بھرے ۔
استحاضہ کثیرہ : اور کثیر کا مطلب ہے کہ پوری روئی خون سے بھر جائے اور اس سے باہر بھی بہہ جائے ۔
مسأله۱۷۵: استحاضہ قلیلہ میں (احتیاط واجب) کی بناء بر عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا چاہئے اور واجب ہے کہ خون کو دوسری جگہوں تک سرایت کرنے سے روکے ۔ لیکن روئی اور رومال کا بدلنا واجب نہیں ہے بلکہ احتیاط ہے کہ بدل لے اور استحاضہ کثیرہ میں تین غسل کرنا واجب ہے ایک نماز صبح کے لئے، ایک نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک نماز مغرب و عشاء کے لئے اور ان نمازوں کو (یعنی ظہر و عصر او رمغرب و عشاء کو ملا کر پڑھے او راحتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر نماز کے لئے وضو (بھی) کرے ۔چاہے غسل سے پہلے یاغسل کے بعد۔
مسأله۱۷۶: اگر استحاضہ قلیلہ والی عورت نماز صبح کے کثیرہ ہوجائے تو نماز ظہر وعصر کے لئے ایک غسل کرے اور اگر نماز ظہر وعصر کے بعد کثیرہ ہوجائے تو مغرب و عشاء کے لئے ایک غسل کرنا چاہئے ۔
مسأله۱۷۷ : جہاںعورت کے لئے غسل کرنا واجب ہے اگر مسلسل غسل کرنا اس کے لئے نقصان دہ ہو یازیادہ مشقت کا سبب ہو تو اس کے بدلے تیمم کرسکتی ہے ۔
مسأله۱۷۸ : مستحاضہ عورت کو خون رک جانے کے بعد صرف پہلی نماز کے لئے استحاضہ والے کام انجام دیناچاہئے ۔
مسأله۱۷۹ : اگر غسل کے وقت خون بند نہ ہو تو غسل کے لئے کوئی ضرر نہیں ہے خواہ ترتیبی ہو یا ارتماسی ۔

غسل حیض(ماہواری)، (مسئله 158-170)غسل نفاس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma