اهمیت نماز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
خواتین کے احکام
تیمم کے احکام نماز کی قسمیں

نماز


نماز انسان کے خدا سے رابطے کانام ہے اور روح کی پاکیزگی ، قلب کی طہارت روح تقوی کی پیدائش ، انسان کی تربیت، گناہوں سے پرہیز کا ذریعہ نماز ہے ۔
نماز، تمام عبادتوں میں سب سے زیادہ اہم ہے ۔ روایت میں ہے کہ اگر نماز قبول ہوگئی تو دیگر اعمال بھی قبول کر لئے جائیں گے اور اگر نماز نہ قبول کی گئی تو دیگر اعمال بھی قبول نہ کئے جائیں گے ۔
اسی طرح روایت میں ہے کہ نماز پنجگانہ پڑھنے والے کے گناہ اس طرح بخش دئیے جاتے ہیں جس طرح نہر کے پانی سے پانچ وقت نہانے والے کے بدن سے کثافت دور ہوجاتی ہے ۔ اسی دلیل کی روشنی میںقرآنی آیات، اسلامی روایات، پیغمبر اکرم(ص) و ائمہ معصومین کی ہدایات میں جس اہم چیز کی سب سے زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ یہی نماز ہے ۔ اس لئے نماز ترک کرنا عظیم ترین گناہ کبیرہ شمار ہوتا ہے ۔
انسان کے لئے بہتر ہے کہ نماز کو اول وقت پڑھا کرے اور اس کی اہمیت کا قائل ہو اور تیزی سے نماز پڑھنے،جو کہ ممکن ہے نماز کی خرابی کا سبب بن جائے، سے بہت زیادہ پرہیز کرے ۔پیغمبر اکرم نے فرمایا : جو شخص کو نماز اہمیت نہ دے اور اس کو سبک شمار کرے ، وہ آخرت کے عذاب کے لائق ہے ۔
نماز کی روح ”حضور قلب“ ہے ۔ جو چیزیں حواس کی پراکندگی کا سبب بنتی ہیں ان سے پرہیز کرنا بہتر ہے ۔ نماز میں کلمات کے معانی کی طرف توجہ رکھنا اور خضوع و خشوع سے نماز پڑھنا، اور یہ سمجھنا کہ کس سے گفتگو کر رہا ہے ۔ خداوند عالم کی عظمت و بزرگی کے سامنے اپنے آپ کوبہت چھوٹا شمار کرے ۔
بہتر ہے کہ نماز گزار وہ امورانجام نہ دے جس سے حضور قلب او رنماز کی قدر وقیمت کو کم ہوتی ہو مثلا غنودگی کی حالت میں نماز نہ پڑھے ، نماز میں آسمان کی طرف نگاہ نہ کرے ایسی چیزوں کے سامنے نماز نہ پڑھے جس توجہ کم ہوجائے بلکہ ایسے کام کرے جس سے نماز کا ثواب زیادہ ہو مثلا پاکیزہ لباس پہننے، بالوں میں کنگھا کرے، مسواک کرے اور خوشبو لگائے ۔

تیمم کے احکام نماز کی قسمیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma