2) سفیانی کا ظھور

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
فلسفه انتظار
1) دجّال3) طولانی غیبت

دجال کی طرح سفیانی کا بھی تذکرہ شیعہ اور سنّی روایات میں ملتا ھے۔ عالمی انقلاب کے نزدیک زمانے میں سفیانی کا ظھور ھوگا۔ 1
بعض روایتوں سے پتہ چلتا ھے کہ سفیانی ایک معین شخص کا نام ھے جو ابوسفیان کی نسل سے ھوگا۔ لیکن بعض دوسری روایتوں سے استفادہ ھوتا ھے کہ سفیانی صرف ایک فرد کا نام نہیں ھے بلکہ یہ نام ان تمام افراد کو شامل ھے، جن میں سفیانی صفات پائی جاتی ھیں۔
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ایک روایت ھے جس سے یہ استفادہ ھوتا ھے کہ سفیانی شخص سے زیادہ صفات کا نام ھے۔ سفیانی بھی ایک علامتی عنوان ھے کہ ھر مصلح کے مقابلے میں کوئی نہ کوئی سفیانی ضرور ظاھر ھوگا۔
وہ روایت یہ ھے:
امر السفیانی حتم من اللہ ولا یکون قائم الا بسفیانی 2
سفیانی کا ظھور لازمی اور ضروری ھے۔ اور ھر قیام کرنے والے کے مقابلے میں ایک سفیانی موجود ھے۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل ھوئی ھے، جس کے الفاظ یہ ھیں:
انا واٰل ابی سفیان اھل بیتین تعادینا فی اللہ! قلنا صدق اللہ وقالوا کذب اللہ! قاتل ابوسفیان رسول اللہ و قاتل معاویۃ علی ابن ابی طالب و قاتل یزید بن معاویۃ الحسین بن علی والسفیانی یقاتل القائم 3
ھم اور آل ابوسفیان دو خاندان ھیں جنھوں نے اللہ کی راہ میں ایک دوسرے کی مخالفت کی۔ ھم نے الہی پیغامات کی تصدیق کی اور انھوں نے الٰہی پیغامات کی تکذیب، ابوسفیان نے رسول خدا (ص) سے جنگ کی، معاویہ نے حضرت علی علیہ السلام سے جنگ کی، معاویہ کے بیٹے یزید نے امام حسین علیہ السلام کو قتل کیا اور سفیانی قائم (عج) سے برسر بیکار ھوگا۔
گذشتہ صفحات میں بیان کیا جاچکا ھے کہ تعمیری اقدامات کے مقابلہ میں دجال صفت افراد کس طرح سرگرم رھیں گے، ذیل کی سطروں میں سفیانیوں کی سرگرمیاں ملاحظہ ھوں۔ سفیانیوں کی شاہ فرد اور اس ناپاک سلسلے کی ابتداء کا نام ھے ابوسفیان! جس میں یہ خصوصیات تھیں:۔
1) لوٹ مار، ڈاکہ، قتل، غارت گری… کے ذریعہ سرمایہ دار بنا تھا۔ دوسروں کے حقوق چھین چھین کر مالدار ھوگیا تھا۔
2) شیطانی حربوں سے قدرت و طاقت حاصل کی تھی۔ مکہ اور مضافات کی ریاست اسی کے ھاتھوں میں تھی۔
3) جاھلی اور طبقاتی نظام کا مکمل نمونہ تھا۔ وہ جی جان سے بتوں اور بت پرستی کی حمایت کرتا تھا تفرقہ اندازی اس کا بہترین مشغلہ تھا، اور یہی اس کی حکومت کا راز تھا۔
اسلام ان تمام باتوں کا شدت سے مخالف تھا اور ھے۔ اسلام کے آنے کے بعد اس کی ساری شخصیت پر پانی پڑگیا۔ اس کی سرمایہ داری، طاقت اور ریاست سب ختم ھوگئی۔ کیونکہ اسلام نے وہ تمام ذرائع یکسر ختم کردیے جن کے ذریعہ ابوسفیان سرمایہ دار، قدرت مند اور سردار قوم بنا تھا۔ اسی لئے وہ برابر اسلام سے جنگ کرتا رھا مگر ھر مرتبہ ھزیمت اٹھاتا رھا۔ اس طرح ابوسفیان کے جیتے جی اس کی شخصیت زندہ درگور ھوگئی فتح مکہ کے بعد ابوسفیان نے بادل ناخواستہ اسلام تو قبول کرلیا، مگر اسلام دشمنی میں کوئی کمی نہیں آئی، اور اسلام دشمنی نسلاً بعد نسل اس کی اولاد میں منتقل ھوتی رھی۔ معاویہ کو ورثہ میں اسلام اور آل محمد (ص) کی دشمنی ملی اور معاویہ نے یزید میں یہ جراثیم منتقل کردیے۔
جس وقت حضرت مھدی (عج) کا ظھور ھوگا اس وقت بھی ابوسفیان کی نسل کا ایک سفیانی، یا ابوسفیان کی صفات کا ایک مجسمہ ایک سفیانی حضرت کے خلاف صف آراء ھوگا۔ اس کی بھرپور کوشش یہ ھوگی کہ انقلاب نہ آنے دے یا کم از کم انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں ایجاد کرکے انقلاب کو جلدی نہ آنے دے۔
دجّال اور سفیانی دونوں کا مقصد ایک ھی ھے، مگر جو فرق ھوسکتا ھے وہ یہ کہ دجال کی سرگرمیاں پوشیدہ پوشیدہ ھوں گی جبکہ سفیانی کھلے عام مخالف اور جنگ کرے گا۔
بعض روایت کے مطابق سفیانی زمین کے آباد حصوں پر حکمرانی کرے گا۔ جس طرح ابوسفیان معاویہ، یزید … نے حکومتیں کی ھیں۔
آخری زمانے کا یہ سفیانی بھی اس طرح ھزیمت اُٹھائے گا جس طرح اس کے قبل ابوسفیان اور بقیہ سفیانیوں نے اپنے اپنے زمانے کے مصلح سے ھزیمت اٹھائی ھے۔
ہاں پر ھم ایک بار پھر یہ بات گوش گزار کریں گے کہ آخری زمانے کے انتظار کرنے والوں اور حضرت مھدی (عج) کے جانباز سپاھیوں کی ذمہ داری یہ ھے کہ ھر طرح کے دجالوں اور سفیانیوں سے ھوشیار رھیں خواہ وہ کسی لباس، کسی صورت اور کسی انداز سے کیوں نہ پیش آئیں کیونکہ سفیانیوں کی ھمیشہ یہ کوشش رھی ھے کہ شائستہ افراد، متقی و پرھیزگار اور مصلحین سماجی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کش ھوجائیں، تاکہ یہ لوگ بے روک ٹوک اپنے منصوبوں کو عملی بنا سکیں جس کی مثالیں معاویہ کی حکومت میں بے شمار ھیں۔


1. بحار الانوار ج52 ص182 تا 209
2. بحار الانوار ج52 ص182
3. بحار الانوار ج52 ص190
 
1) دجّال3) طولانی غیبت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma