انتظار، یا آمادگی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
فلسفه انتظار
انتظار کا مفھوم 1) انفرادی اصلاح ۔ اِصلاحِ نفس

اگر میں خود ھی ظالم اور ستم گر ھوں تو کیونکر ایسے انقلاب کا متمنی ھوسکتا ھوں جس میں ظالم اور ستم گر پہلے ھی حملے میں نیست و نابود ھوجائیں گے۔
اگر میں خود ھی گناھگار، بدکار اور بداخلاق ھوں تو کیونکر ایسے انقلاب کی آرزو
کرسکتا ھوں جس میں گناھگاروں کے لئے کوئی خاص گنجائش نہ ھو۔
وہ فوج جو آمادۂ جنگ ھے کیونکر اس کے سپاھی غافل اور بے پروا ھوسکتے ھیں، فوج ھمیشہ اس فکر میں رھتی ھے کہ معمولی سے معمولی کمزوری کو جلد از جلد دور کیا جائے اور ھماری فوج میں کوئی بھی ضعف باقی نہ رھے اور جو ضعف ھیں ان کی فوراً اصلاح کرلی جائے۔
انسان کو جس چیز کا انتظار ھوتا ھے اسی اعتبار سے وہ خود کو آمادۂ استقبال کرتا ھے۔
اگر کسی مسافر کے آنے کا انتظار ھے تو ایک قسم کی تیاری ھوگی، اگر بہت ھی قریبی، اور جگری دوست آرھا ھے تو دوسرے قسم کی تیاریاں ھوں گی۔ اور اگر کسی طالب علم کو اپنے امتحان کا انتظار ھے تو اب اس کی تیاریاں ایک خاص قسم کی ھوں گی، اگر صحیح معنوں میں اسے امتحان کا انتظار ھے، ایسا ھرگز نہیں ھے جسے امتحان کا انتظار ھو وہ گھر کی صفائی اور اس کے نظم و ضبط میں منہمک ھو اور جسے ایک مسافر کا انتظار ھو وہ اپنی کاپی، کتاب کی اصلاح اور ترتیب میں مصروف و مشغول ھو، اب دیکھنا یہ ھے کہ ھم کس کا انتظار کر رھے ھیں اور کس انقلاب کی آس لگائے ھیں۔
انقلاب -جو زمین کے کسی خطے سے مخصوص نہیں۔
انقلاب -جس میں جغرافیائی حدود کی کوئی قید و شرط نہیں۔
انقلاب  جو زندگی کے خاص شعبے میں محدود نہیں۔
انقلاب۔ اور اتنا عظیم انقلاب جس کی مثال تاریخ بشریت کے دامن میں نہ ھو۔
انقلاب۔ اور اتنا
انقلاب جو سیاست کو ایک نیا رخ دے، جو علم و ھنر میں ایک تازہ روح پھونک دے۔
انقلاب جو اقتصادی الجھنوں کو دور کردے
انقلاب۔ جو اخلاقی قدروں کو سرفراز کردے
اب دیکھنا یہ ھے کہ ایسے انقلاب کے انتظار میں زندگی گزارنے کے اثرات کیا ھیں۔ یہ بات پہلے ذکر کی جاچکی ھے کہ انتظار کے دو پہلو ھیں (1) منفی (2) مثبت
انتظار کی طرح انقلاب کے بھی دو پہلو ھیں: (1) منفی (2) مثبت
1) منفی: موجودہ حالت کو ختم کرنا، فساد و تباھی کو ان کی آخری حد تک پہونچانا۔
2) مثبت: ایک جدید اور زندگی بخش نظام کو پرانے اور فرسودہ نظام کا جانشین قرار دینا۔
اب جو لوگ واقعاً منتظر ھیں اور صحیح معنوں میں ایک عالمی انقلاب کی اُمّید لگائے ھوئے ھیں، صرف زبانی اور خیالی جمع خرچ میں مبتلا نہیں ھیں، تو ان لوگوں میں کچھ صفات ضرور پائے جائیں گے ان میں سے چند صفتیں نذر قارئین ھیں۔

انتظار کا مفھوم 1) انفرادی اصلاح ۔ اِصلاحِ نفس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma