2) سماج کی اصلاح

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
فلسفه انتظار
1) انفرادی اصلاح ۔ اِصلاحِ نفس ایک اعتراض

سچّا منتظر وہ ھے جو صرف اپنی اصلاح پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس کے لیے ضروری ھے کہ دوسروں کی بھی اصلاح کی فکر کرے۔
کیونکہ جس انقلاب کا انتظار ھم کررھے ھیں، اس میں صرف جزوی اصلاحات نہیں ھوں گی بلکہ سماج کے سبھی افراد اس میں برابر کے شریک ھوں گے، لھذا سب مل کر کوشش کریں، ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ رھیں، ایک دوسرے کے شریک رھیں اور شانے سے شانہ ملاتے ھوئے انقلاب کی راہ پر گامزن رھیں۔
جب کام سب مل کر انجام دے رھے ھوں تو اس میں کوئی ایک دوسرے سے غافل نہیں رہ سکتا۔ بلکہ ھر ایک کا فریضہ ھے کہ دوسروں کا بھی خیال رکھے۔ اطراف و جوانب کا بھی علم رکھتا ھو، جہاں پر کوئی معمولی سی کمزوری نظر آئے، فوراً اس کی اصلاح کرے۔ کوئی کمی ھوتو فوراً اس کو پورا کیا جائے۔
اسی بناء پر جہاں ھر انتظار کرنے والے کا یہ فریضہ ھے کہ خود کی اصلاح کرے، کردار کے جوھر سے آراستہ ھو وھاں اس کا یہ بھی فریضہ ھے کہ دوسروں کی بھی اصلاح کرے، سماج میں اخلاقی قدروں کو اجاگر کرے۔
صحیح انتظار کرنے کا یہ دوسرا فلسفہ ھے، ان باتوں کو پیش نظر رکھ کر روایات کا مطالعہ کیا جائے تو معنی کس قدر صاف اور روشن ھوجاتے ھیں۔ منتظر کو کہیں مجاھد کا درجہ، کہیں راہ خدا میں شمشیر بکف کا درجہ، اور کہیں پر فائز بہ شھادت کا درجہ دیا گیا ھے۔ بدیہی بات ھے اپنی اصلاح یا دوسروں کی اصلاح، انفرادی زندگی کے ساتھ حیات اجتماعی کو بھی سنوارنا کس قدر دشوار گذار مرحلہ ھے۔ ان مراحل میں وھی ثابت قدم رہ سکتا ھے جو عزم و عمل کا شاھکار ھو، جس کے قدم ثبات و استقلال کی آپ اپنی مثال ھوں۔

1) انفرادی اصلاح ۔ اِصلاحِ نفس ایک اعتراض
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma