مختصر یہ کہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
فلسفه انتظار
4۔ سچّا منتظر کون۔؟ ظھور کی علامتیں

اگر انتظار کو صحیح معنوں میں پیش کیا جائے تو انتظار انسان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ھے۔ اخلاقی قدروں کو اجاگر رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ھے۔ انتظار بے حس انسان کو ذمہ دار بنا دیتا ھے۔ بے ارادہ انسانوں کو پہاڑوں جیسا عزم و استقلال عطا کرتا ھے۔
ھاں اگر انتظار کے مفھوم کو بدل دیا جائے، اس کی غلط تفسیر کی جائے تو اس صورت میں انتظار ضرور ایک بے فائدہ چیز ھوگی۔
انتظار کبھی بھی انسان کو بے عمل نہیں بناتا۔ اور نہ بد اعمالی کی دعوت دیتا ھے، اس بات کی زندہ دلیل وہ روایت ھے جو اس آیتہ کریمہ کے ذیل میں وارد ھوئی ھے: وَعدَ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ عَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لِیَسۡتَخۡلِفَنَّھُمۡ فی الارض وہ لوگ جو ایمان لائے ھیں اور عمل صالح بجالاتے ھیں ان سے خدا کا یہ وعدہ ھے کہ خدا ان کو روئے زمین پر حکومت عطا کرے گا۔ امام علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: اس آیت سے مراد القائم واصحابہ 1 اس سے مراد حضرت مھدی (ع) اور ان کے اصحاب ھیں۔
ایک دوسری روایت میں ھے نزلت فی المھدی 2 یہ آیتہ کریمہ حضرت مھدی کی شان میں نازل ھوئی ھے۔
غور طلب بات یہ ھے کہ اس آیتہ کریمہ میں جو حضرت کے اصحاب کی صفت بیان کی گئی ھے ان میں ایک ایمان ھے اور دوسرا عمل صالح
قیناً اس عالمی انقلاب کے لئے ایسے افراد کی ضرورت ھے جن کے ایمان پختہ ھوں، عقائد مستحکم ھوں، عقیدے کی ھر منزل کامل ھو، عمل کے میدان میں مرد میداں ھوں۔ جو لوگ ابھی انتظار کی گھڑیاں گذار رھے ھیں، ان میں گزشتہ باتوں کا پایا جانا ضروری ھے اور جن میں یہ صفات موجود ھوں گے وھی سچّے منتظر ھوں گے۔
وہ لوگ جن کے ایمان کامل نہیں ھیں یا عمل صالح میں کورے ھیں تو وہ ظھور سے پہلے اپنی اصلاح کرلیں ورنہ بغیر اصلاح کئے ھوئے اگر کسی چیز کا انتظار کر رھے ھیں تو وہ بس اپنی ھی فنا اور نابودی ھے۔
انتظار کا حق اسے ھے جس کا دل ایمان سے لبریز ھو، جو عزم و استقلال کا مالک ھو۔ وہ کیا انتظار کرے گا جو ھمیشہ اونگھا کرتا ھے۔
سچا منتظر وہ ھے جو ھمیشہ اپنی اصلاح میں لگا رھتا ھے اور اسی کے ساتھ سماجی اصلاح کی فکر میں غرق رھتا ھے اجتماع کی فلاح و بہبود میں ھمیشہ کوشاں رھتا ھے۔
ھاں یہ ھے سچا منتظر اور یہ ھیں انتظار کے حقیقی معنی۔


1. بحار الانوار، جلد51 ص74 طبع جدید
2. بحار الانوار ج51، ص58 طبع جدید


 
4۔ سچّا منتظر کون۔؟ ظھور کی علامتیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma