۱۷ . لوگوں کے ہمراہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
۱۶ . غیرمسلم ضرورتمند کی بھی مدد کرو ۱۸ . غربت کی مشکلات کا بہترین راہ حل

مدینہ میں روز بروز گیہوں اور روٹی کی قیمت بڑھتی چلی جارہی تھی،پریشانی اور وحشت تمام لوگوں پر غالب ہوتی جارہی تھی۔جس نے سال بھر کی خوراک کا انتظام نہیں کیا تھا وہ اس کے انتظام کی کوشش کررہاتھا اور جس نے پہلے سے مہیا کررکھا تھا وہ اس کی حفاظت کی کوشش میں لگا تھا۔انہیں میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو فقر اور تنگدستی کی وجہ سے مجبور تھے کہ ہر روز بازار سے اپنی خوراک کا انتظام کریں۔امام جعفر صادق(ع) نے اپنے گھر کے اخراجات کے وکیل”معتب“سے دریافت فرمایا:کیا ہمارے گھر میں اس سال گیہوں ہیں؟
معتب نے عرض کیا:ہاںفرزند رسول!گیہوں اتنی مقدار میں ہے کہ کئی مہینے کے لئے کافی ہے۔امام(ع) نے فرمایا:انھیں بازارلے جاوٴاور بیچ دو۔معتب نے عرض کیا:یابن رسولاللہ! مدینہ میں گیہوں نایاب ہے اگر انھیں بیچ دیا تو دوبارہ گیہوں خریدنا ہمارے لئے آسان نہ ہوگا!
امام(ع) نے فرمایا:تم وہی کرو جو میں نے کہاہے ،سارے گیہوں کو لوگوں کے ہاتھ بیچ دو۔معتب نے امام(ع) کے حکم کی تعمیل کی انھوں نے سارا گیہوں بیچ دیا اور اس کی اطلاع امام(ع) کودے دی۔امام جعفر صادق(ع) نے معتب کو حکم دیا:اس کے بعد سے میرے گھر کے لئے روٹی ہر روز بازار سے خریدو،میرے گھر کی روٹی ایسی نہیں ہونی چاہئے جیسی اس وقت عوام استعمال کرتے ہیں بلکہ اس میںکچھ فرق ہونا چاہئے۔آج سے میرے گھر کی روٹی آدھی گیہوں اور آدھی جو سے بنی ہونی چاہئے۔الحمد للہ میں اتنی توانائی رکھتا ہوں کہ سال کے آخر تک اپنے گھر کو گیہوں کی روٹی کھلا کر بہترین طریقہ سے جلا سکوں۔لیکن میں ایسانہیں کروں گاتاکہ میںبارگاہِ الہٰی میں روزی کے مقدر اور معین ہونے کے مسئلہ کی رعایت کرسکوں۔(۱)

 


(۱)بحارالانوار،ج۱۱،طبعہ قدیم،ص۱۲۱

 

۱۶ . غیرمسلم ضرورتمند کی بھی مدد کرو ۱۸ . غربت کی مشکلات کا بہترین راہ حل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma