۱۵ . پاک وپاکیزہ اموال سے انفاق

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
14 میں حضرت علی (ع) سے طلبگار ہوں ۱۶ . غیرمسلم ضرورتمند کی بھی مدد کرو

حضرت امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا:میں نے سنا ہے کہ اہل سنت والجماعت، ایک شخص کی بہت تعریف کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں ۔میں نے چاہا کہ ایک اجنبی کی طرح اس سے ملاقات کروں۔اتفاق سے ایک دن میں نے ایک مقام پر اس سے ملاقات کی، لوگ اس کے اردگرد جمع تھے لیکن وہ ہر ایک سے دور بھاگ رہا تھا۔وہ ایک کپڑے سے ناک تک اپنے چہرے کو چھپائے ہوئے تھا وہ مسلسل کوشش کررہا تھا کہ وہ لوگوں سے دور ہوجائے آخرکاراس نے جب ایک راستہ انتخاب کیا اور اس کے اردگرد موجود افراد نے اسے چھوڑدیا۔
میں اس کے پیچھے چل دیا اور اس کے کاموں کو دیکھنے لگا ۔وہ ایک روٹی کی دوکان پر پہنچا ایک مناسب وقت میں جب دوکاندار غافل تھا اس نے دو روٹی اٹھالی اور وہاں سے چلا گیا۔ایک انار بیچنے والے کے پاس گیا وہاں سے دوانار چرا لئے۔مجھے بہت تعجب ہواکہ یہ شخص کیوںچوری کررہا ہے۔
آخرکار راستہ میں بیٹھے ایک بیمار کے پاس پہنچا اور اس نے دونوں روٹی اور دونوںانار اسے دے دیا۔میں نے اس کا پیچھا کیا یہاں تک کہ وہ شہر سے باہر نکل گیاوہ ایک گھر میں داخل ہونے والا تھا کہ میں نے اس سے کہا:اے بندہٴ خدا! میں نے تیری شہرت سن رکھی تھی، میں تجھے قریب سے دیکھنا چاہتا تھا لیکن اب میں تجھ سے بیزار ہوں۔
اس نے پوچھا:آپ نے کیا دیکھا ہے ؟میں نے کہا:تونے نانوائی سے دو روٹی اور انار کی دکان سے دوانار چرائے ہیں۔اس نے مجھے اپنی بات پوری کرنے کی اجازت نہ دی اور پوچھا آپ کون ہیں؟میں نے جواب دیا:میں اہل بیت پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک فرد ہوں۔اس نے میرے وطن کے بارے میں سوال کیا:میں نے کہا:میرا وطن مدینہ ہے۔اس نے کہاکہ آپ شاید جعفر بن محمدبن علی بن حسین علیھم السلام ہیں۔میں نے جواب دیا: بے شک ایسا ہی ہے۔ اس نے کہاکہ تمہارا رسول کی اولاد ہونے کی نسبت کا کیا فائدہ جب آپ نے اپنے جد بزرگوار کے علم ہی کو چھوڑ رکھا ہے۔میں نے سوال کیاکس طرح؟اس نے کہا:اس لئے کہ آپ قرآن کی ہر آیت سے آگاہ ہی نہیںہیں خداوندعالم فرماتا ہے:”مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَہ عَشْرُ اَمْثَالِھَا وَمَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلاَ یُجْزَیٰ اِلَّا مِثْلَھَاجو شخص بھی نیکی کرے گا اسے دس گنا اجر ملے گا اور جو برائی کرے گا اسے صرف اتنی ہی سزا ملے گی۔ (۱)
میں نے دوروٹی اور دو انار چرائے لہٰذا چار گناہ کئے لیکن میں نے انہیں انفاق کردیا اور بیمارکو دے دیااس آیت کی روشنی میں میرے حصہ میں ۴۰ نیکیاں آگئی اور جب ۴۰ میں سے ۴ نیکیاں کم ہوں گی تو میں اس کے بعد بھی۳۶ نیکیوں کا حقدار ہوں گا۔
میںنے کہا:”ثکلتک امک“تیری ماںتیرے سوگ میں بیٹھے۔تو خدا سے جاہل ہے کیا تونے نہیں سنا ہے کہ خداوندعالم فرماتاہے:اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ“خدا صرف متقین کے اعمال کو قبول کرتا ہے۔ اس کے بعد میں نے کہا:تونے دوروٹی اور دو انار چرائے لہٰذا چار گناہ کئے اورچونکہ ان کے مالک کی اجازت کے بغیر دوسرے کو دیا لہٰذا چار گناہ اور بڑھ گئے۔(اس کے پاس کوئی جواب نہ تھا لہٰذا مجبور ہوکر خاموش ہوگیا)اس نے تعجب کے ساتھ بڑے غور سے مجھے دیکھا۔میں نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا اور وہاں سے چلا آیا۔(۲)

 


(۱)سورئہ انعام/آیت/۱۶۰
(۲)انوار نعمانیہ،ص۹۲
14 میں حضرت علی (ع) سے طلبگار ہوں ۱۶ . غیرمسلم ضرورتمند کی بھی مدد کرو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma