معنی وجہُ اللّٰہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
انفاق کا اثر انفاق کرنے والے کی زندگی میں ۱۰ . انفاق کرکے اپنے آپ کو خطروں سے بچائیں

لغت میں وجہ چہرہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی ”ذات“کے معنی میں بھی آتا ہے ۔ لہٰذا ”وجہ اللہ“سے مراد ذات پروردگار ہے یعنی انفاق کرنے والے کو چاہئے کہ پروردگار اور اس کی خوشنودی کو نظر میں رکھے۔ آیہٴ کریمہ میں کلمہٴ وجہ کو استعمال کیا جانا ایک طرح کی تا کید ہے اس لئے جملہ ”برائے ذات خدا“کی تاکید جملہ ”برائے خدا“ سے زیادہ ہے ۔
اس کے علاوہ چہرہ بدن کا سب سے اہم اور نمایاں حصہ ہے اس لئے کہ بہت سے اہم اعضاء ، آنکھ، کان ، زبان، چہرہ ہی کا جزء ہیں ۔ لہٰذا کلمہٴ وجہ کا استعمال شرافت ،اہمیت اور عظمت کی نشاندہی کرتا ہے اور آیت میں کلمہٴ وجہ بطور کنایہ ذات پروردگار کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔ جو اس کی عظمت ،احترام اور اہمیت کو سمجھاتا ہے ورنہ واضح سی بات ہے کہ خداکا نہ جسم ہے اور نہ ہی اس کا چہرہ۔ آیت کے آخری حصہ میں ارشاد فرماتا ہے : ”وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُوَفَّ اِلَیْکُمْ وَاَنْتُمْ لَاْ تُظْلَمُوْنَ “
یہ جملہ گذشتہ بیان کو مزیدواضح کررہا ہے کہ” گمان نہ کرو کہ اپنے کئے ہوئے انفاق سے مختصر فائدہ حاصل کرو گے بلکہ تم جو کچھ انفاق کروگے بطور کامل تمہیں پلٹادیا جائے گا اور ذرہ برابر بھی تمہارے اوپر ظلم نہ کیا جائے گا ۔ لہٰذا دل کھول کر راہ خدا میں انفاق کرو۔“
یہ جملہ قیامت میں انسانی اعمال کے مجسم ہونے پربھی ایک دلیل ہے اس لئے کہ اس میں بیان کیا جا رہا ہے کہ تم جو کچھ بھی انفاق کرو گے وہی تمہیں واپس کر دیا جائے گا۔لہٰذا اس کے بارے میں آپ خوب غورو فکر کریں

انفاق کا اثر انفاق کرنے والے کی زندگی میں ۱۰ . انفاق کرکے اپنے آپ کو خطروں سے بچائیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma