ب) اسراف و تبذیر کے درمیان فرق

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
الف) فضول خرچی کی بلا (ج) کیا انفاق، میانہ روی اورایثار کے درمیان کوئی تضاد پایا جاتا ہے؟

اسراف و تبذیرکے درمیان کیا فرق ہے ؟اس سلسلہ میں مفسرین نے کوئی خاص بحث نہیں کی ہے لیکن ان دونوں کلمہ کے مصدر کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب یہ دونوں کلمہ ایک دوسرے کے مقابلہ میں ہوں تو اسراف کسی چیز کو ضائع کئے بغیر حداعتدال سے خارج ہو جانے کے معنی میںہے مثلاً ہم ایسا گراں قیمت لباس جس کی قیمت ہماری ضرورت کے لباس سے دس گنا زیادہ ہو یااپنے کھانے کو اتنے زیادہ پیسے سے تیار کریں کہ اتنے پیسے میں کئی لوگوں کو کھانا کھلا سکتے ہوں ۔ یہاں پر ہم نے حد سے تجاوز کیا ہے۔ لیکن ظاہراًکوئی چیز ضائع اور برباد نہیں ہوئی ہے۔
لیکن ”تبذیر“یہ ہے کہ کسی چیز کو اس طرح استعمال یا خرچ کیا جائے کہ وہ ضائع اور بربادہو جائے۔مثلاًدو مہمانوں کے لئے دس آدمیوں کا کھانا پکایا جائے اور بچے ہوئے کھانے کو کوڑے دان میں ڈال کر برباد کر دیا جائے جیسا کہ بعض ثروت مند افرادایسا ہی کرتے ہیں ۔
لیکن کبھی کبھی یہ دونوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور تاکید کے لئے ایک ساتھ لائے جاتے ہیں ۔
حضرت علی - ارشاد فرماتے ہیں
اٴَلاواٴنّ اِعطاء المال فی غیر حقّہ تبذیر واسراف وہو یر فع صاحبہ فی الدّنیا ویضعہ فی الآخرة ویکرمہ فی النّاس ویھینہ عنداللّٰہ
آگاہ ہو جاوٴ کہ غیر مورد استحقاق میں مال کو خرچ کرنا اسراف وتبذیر ہے ممکن ہے یہ عمل دنیا میں انسان کے مرتبہ کو بلند کر دے لیکن یقینا آخرت میں اسے ذلیل کر دے گااور ممکن ہے کہ لوگوں کی نظر میں احترام و اکرام کا سبب بنے لیکن خدا وند عالم کی بارگاہ میں اسے رسوا کر دے گا ۔ (نہج البلاغہ علامہ)
مذکورہ آیت کے ذیل میں بیان کیا گیاہے کہ اسلامی احکام میں اسراف اور تبذیر سے ممانعت کے سلسلہ میں اس قدر تا کید کی گئی ہے کہ وضو کے لئے زیادہ پانی بہانا اگر چہ جاری نہر کا پانی ہی کیوں نہ ہو منع کیا گیا ہے اور امام جعفر صادق نے کھجور کے ایک بیج کو پھینکنے سے منع فرمایا ہے ۔
اس دور میں جب بعض دانشمندوں نے بعض چیزوں کی کمی کا احساس کیا تو ہر چیز کے استفادہ کی طرف خاص توجہ دی یہاں تک کہ کوڑے سے بہترین کھاد بناتے اور ردی چیزوں سے ضرورت کے سامان بناتے ہیں اور گندے پانی کو صاف کرکے اسے کھیتی میں استفادہ کے قابل بناتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے احساس کر لیا ہے کہ دنیا میں موجود مواد لا محدود نہیںہے کہ جن سے آسانی سے صرف نظر کیا جا سکے ۔ پس ضروری ہے کہ تمام چیزوں سے ہر اعتبار سے استفادہ کیا جائے کیا ایسے حا لات میں بھی اسراف و تبذیر ہے ؟

الف) فضول خرچی کی بلا (ج) کیا انفاق، میانہ روی اورایثار کے درمیان کوئی تضاد پایا جاتا ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma