نمائشی انفاق ،روایات کی روشنی میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
دو نکتے ۲۴ . انمول انفاق کی د س لازمی شرطیں

خلوص نیت تمام عبادات خاص طور سے انسانی امداد اور اعمال خیر کی قبولیت کی شرط ہے اسی لئے اس مسئلہ کو روایات معصومین (ع)میں وسیع پیمانے پر بیان کیا گیا ہے نمونہ کے طور پر یہاں چند روایات کو بیان کیا جا رہا ہے:
(۱) رسول خدا ارشادفرماتے ہیں :
سبعةفی ظلّ عرش اللّٰہ عزّ وجلّ یوم لا ظلّ اِلاّ ظلّہ :رجل تصدّق بیمینہ فاخفا ہ عن شمالہ(۱)
سات دستہ ایسے ہیں جو اس دن عرش الٰہی کے سایہ میں ہوں گے جس دن سایہ (الٰہی) کے علاوہ کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا(ان میں سے) ایک وہ دستہ ہے جو داہنے ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ کو علم بھی نہ ہو گا ۔(۲) حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
افضل ما توسّل بہ المتوسّلون، الایمان باللّٰہ و صدقة السّرّفاِنّھا تذہب الحطیئةو تطفی غضب الرّب(۲)
سب سے برتر چیز جس سے توسل کرنے والے توسل کرتے ہیں ، پروردگار پر ایمان لانااور پوشیدہ طور سے صدقہ دینا ہے جو گناہ کو نابود اور غضب الٰہی کو ختم کردیتا ہے ۔
حضرت امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا :
لا تتصدّق علی اٴعین النّاس لیز کوّکَ فاِنّک اٴن فعلت ذٰلک فقد استو فیت اجرک ولکن اٴذا اٴَعطیت بیمینک فلا تطّلع علیھا شمالک فاٴن الّذی تتصدّق لہ سرّاًیجزیک علانیة(۳)
لوگوںکے سامنے انفاق نہ کرو کہ وہ تمہاری تعریف کریں اس لئے کہ اگر تم نے ایسا کیا تو تم اپنی جزا حاصل کرچکے ہو۔ (یعنی لوگوں کی تعریف ) لیکن جب بھی تم داہنے ہاتھ سے انفاق کرو تو اس طرح انفاق کرو کہ بائیں ہاتھ کو خبر نہ بھی ہو سکے ۔اس لئے کہ جس کے لئے تم پوشیدہ طورسے صدقہ دے رہے ہو وہ تمہیں علانیہ اس کی جزا دے گا۔



(۱)بحارالانوار۔ج ۹۳،ص۱۷۷
(۲)میزان الحکمة،حدیث۱۰۴۱۸
(۳)بحارالانوار،ج ۷۵،ص۲۰۴

دو نکتے ۲۴ . انمول انفاق کی د س لازمی شرطیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma