۱۳ . انمول انفاق

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
دولت کا بهترین مصرف
انفاق ،روایات اسلامی میں کن اموال کو انفاق کیا جائے

<یٰآ اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْااٴَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ وَ مِمَّا اٴَخْرَ جْنَا لَکُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَلَاْ تَیَمَّمُوْا الْخَبِیْثَ مِنْہ تُنْفِقُوْنَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِ یْہِ اِلَّااٴَنْ تُغْمِضُوْا فِیْہِ وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ(سورہٴ بقرہ:آیت۲۶۷)
اے ایمان والوں :اپنی پاکیزہ کمائی اور جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لئے پیدا کیا ہے ،سب میںسے ر اہ خدا میں خرچ کرو اور خبردار انفاق کے ارادے سے خراب مال کو ہاتھ بھی نہ لگانا کہ اگر یہ مال تم کو دیا جائے تو آنکھ بند کئے بغیر چھو ےں گے بھی نہیں ۔ یاد رکھو کہ خدا سب سے بے نیاز اور سزا وار حمد و ثنا بھی ہے۔
توضیح
اس آیہٴ کریمہ کی شان نزول کے بارے میں امام جعفر صادق سے منقول ہے کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں سود کے ذریعہ مال ودولت جمع کر رکھا تھا اور اس مال میں سے راہ خدا میں خرچ کرتے تھے ۔ پروردگار عالم نے انہیں اس کام سے منع کیا اور انہیں حکم دیا کہ پاک اور حلال مال میں سے انفاق کریں ۔
تفسیر مجمع البیان میں مذکورہ حدیث کو نقل کرنے کے بعد امام علی  سے نقل کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا :یہ آیہٴ کریمہ ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو انفاق کے وقت خشک اور خراب کھجوروں کو اچھی کھجوروں میں ملا دیتے تھے لہٰذا انہیں حکم دیا گیا کہ وہ اس کام سے پرہیز کریں ۔
ان دونوں شان نزول میں آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہے ممکن ہے کہ مذکورہ آیت دونوں افراد کے بارے میں نازل ہوئی ہو ۔ پہلا شان نزول مال کی معنوی پاکیزگی کی طرف اشارہ ہے اور دوسرا شان نزول انفاق کے ظاہری اور مادی مرغوبیت کی طرف اشارہ ہے۔
لیکن اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ سورہٴ بقرہ کی۲۷۵ ویںآیت کے مطابق جنہوں نے زمانہٴ جاہلیت میں سود خوری کے ذریعہ مال و ثروت جمع کر رکھا تھا آیت کے نزول کے بعد انہوں نے سود خوری سے پرہیز کیاتوگذشتہ اموال ان کے لئے حلال ہو گئے یعنی یہ قانون گذشتہ اموال میں نافذ نہیں ہوا۔ لیکن یہ بات واضح ہے کہ سود سے محفوظ مال کے حلال ہونے کے باوجوداس میں اور دوسرے اموال میں کافی فرق ہے ۔در حقیقت یہ مال ان اموال کی طرح ہے جو مکروہ اور نا پسندیدہ راستہ سے حاصل کیا گیا ہو۔

انفاق ،روایات اسلامی میں کن اموال کو انفاق کیا جائے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma