SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

سورہ حمد کے کچھ حصہ کو بغیر توجہ کے پڑھنے کی صورت میں سورہ حمد کی قرائت کی تکرار [پہلی اور دوسری رکعت میں قرائت]

Questionایک شخص نے سورہ حمد کو بغیر توجہ کے پڑھا ہے کیا اس کی تکرار کرنا جائز ہے ؟
Answer: جائز نہیں ہے ، باقی نماز کو حضور قلب کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع میں جانا [جماعت کےاحکام]

Questionنماز جماعت میں امام کے حمد و سورہ ختم کرتے ہی اگر ہم بھولے سے امام سے پہلے رکوع میں چلے جائیں تو کیا ہم دوبارہ کھڑے ہوجائیں اور امام کے ساتھ دوبارہ رکوع میں جائیں اور پھر احتیاطا نماز کو دوبارہ پڑھیں ؟ جس وقت امام رکوع سے پہلے اللہ اکبر کہہ رہا ہے اورہم بھولے سے رکوع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟ جس وقت امام جماعت قنوت میں مشغول ہو اور ہم بھولے سے رکو ع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟
Answer: اگر امام فورا رکوع میں چلا جائے تو کوئی حکم نہیں ہے لیکن اگر فاصلہ ہوجائے تو کھڑا ہو اور دوبارہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس میں داخل ہونے کی اجازت [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionجناب عالی کی نظر میں کسی کے خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس کی تعریف کیا ہے ؟
Answer: کسی کے خصوصی مسائل سے مراد وہ امور ہیں جو کسی کے ذاتی مسائل اور اسرار سمجھے جاتے ہوں ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [اسلامی حکومت]

Questionکیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
Answer: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

پلیس کا لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا [اسلامی حکومت]

Question١۔ کیا پولیس کا لوگوں کے خصوصی جشن میں دخالت کرنا صحیح ہے اور شراب وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کو پکڑنا صحیح ہے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچ جائے ، مثلا کوئی شخص پلیس کے خوف سے فرار کرتے ہوئے زینہ سے گر کر مرجائے ؟ ٢۔ زنا کا حکم اس وقت جاری ہوتا ہے جب چار عادل شخص گواہی دیںلہذا پولیس کسی کے ذاتی مسائل میں کیوں دخالت کرتی ہے شاید انہوں نے متعہ کر رکھا ہو یا عقد پڑھ رکھا ہو ، کیا ہر انسان کی عزت کو خاک میں ملا دیا جائے ؟
Answer: ١ و ٢ لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن اگر وہ فساد کا مرکز ہو یا ضرورت اس بات کا اقتضاء کرتی ہو ۔

جس قالین کو بنانے میں کئی سال لگے ہوں [کار و بار کا نفع]

Questionایسی قالین کے خمس کا حساب کس طرح کیا جائے گا جس کو بنانے میں کئی سال لگ گئے ہوں ؟
Answer: قالین بننے کے بعد جب اس کو بیچنے کے لئے تیار کرلیں اوراس پر ایک سال گزر جائے اور اس کا پیسہ استعمال نہ ہو تو خمس دینا ہوگا ۔

خمس دیتے وقت خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف [کار و بار کا نفع]

Questionایسی چیز میں خمس کا واجب ہونا جس کے خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف ہو تو معیار و ملاک کونسی قیمت ہے ؟
Answer: اس دن کی قیمت کوشمار کیا جائے گا ۔

جس شخص میں خمس ادا کرنے کی قدرت پائی جاتی ہے اس کے ساتھ کم کی مصالحت [خمس کے مختلف مسائل]

Questionاگر خمس کسی کے ذمہ ہو اور وہ فورا ادا بھی کرسکتا ہو تو کیا خمس کم لینے کی مصالحت کی جاسکتی ہے ؟
Answer: اگر حاکم شرع اسی کام میں مصلحت سمجھتا ہو تو یہ کام انجام دے سکتا ہے ۔

لمبے بالوں پر مسح کرنے کا طریقہ [سر کا مسح کرنا]

Questionمیرے لئے سر کا مسح کرنا مشکل ہے کیونکہ میرے بہت لمبے بال ہیں اور میری مانگ بھی سر کے بیچ سے نہیں نکلتی ،ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لمبے بالوں میں سر کا مسح کس طرح کیا جائے ؟
Answer: بالوں کو ہٹا کر بالوں کی جڑوں پر مسح کریں ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [پیروں کا مسح کرنا]

Questionمسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
Answer: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا [سر کا مسح کرنا]

Questionمسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
Answer: سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔

معصومین (علیہم السلام) کے زمانہ میں تقلید [تقلید کے معنی]

Questionکیا صدر اسلام میں بھی تقلید ہوتی تھی ؟
Answer: رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں بھی آج کے لحاظ سے بہت معمولی طور پر تقلید ہوتی تھی اور ائمہ (علیہم السلا) کے بعض اصحاب بھی تقلید کرتے تھے اور ان کے بہت سے اصحاب اپنے محلہ کے علماء کی تقلید کرتے تھے ۔

فقہی سوال کرنے والے سے اس کے مرجع تقلید کے متعلق سوال کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

Questionجو لوگ ہم علماء سے فقہی سوال کرتے ہیں تو کیا ہمیں ان سے ان کے مرجع تقلید کے بارے میں سوال کرنا چاہئے اور اگر ہمیں معلوم نہ ہو کہ کس کی تقلید کرتے ہیں اور ہم آپ کا مسئلہ بتادیں اور وہ عمل کرلے تو کیا ہم اس کے مقروض ہیں ؟
Answer: کوئی حرج نہیں ہے ۔

غلط بتائے ہوئے مسئلہ پر عمل کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

Questionاگر کسی سے کوئی مسئلہ معلوم کریں اور یہ نہ معلوم ہو کہ جو جواب دیا گیا ہے وہ مجتہد کے فتوے کے مطابق ہے ، لیکن جواب دینے والا ہمیں اطمینان دلائے کہ اس کا جواب مجتہد کے فتوی کے مطابق ہے ، مثلا وہ کہے کسی خاص سفر میں ہماری نماز اور روزہ قصر ہے لیکن مجتہد کا فتوی قصر کا نہیں تھا اور ہمیں مجتہد کا فتوی بعد میں معلوم ہوا لہذا اگر ہم نے مسئلہ بیان کرنیوالے کے جواب پر عمل کیا ہے تو ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
Answer: احتیاط یہ ہے کہ ان اعمال کی قضا کریں ۔

تقلید کے بغیر عمل کرنے کے عمال کی کیفیت کا معلوم نہ ہونا [تقلید کے بغیر عمل]

Questionاگر مکلف کو معلوم ہوجائے کہ اس نے ایک مدت تک بغیر تقلید کے عمل کیا ہے اوراس کی مقدار معلوم ہو لیکن کیفیت نہ معلوم ہو تو گزشتہ اعمال کا حکم کیا ہے ؟
Answer: اگر اس کے گزشتہ اعمال اس مجتہد کے فتووں کے مطابق ہیں جن کی اب تقلید کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

مرجع تقلید کا بیہوش ہوجانا [مجتهد کے شرایط]

Questionاگر مرجع تقلید بیہوش ہوجائے تو جو لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
Answer: مرجع تقلید اور مُقلَد کی حالت میں وقتی بیہوشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔

ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟جس شخص نے تحقیق کے بغیر تقلید کی ہو اور جو یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے صحیح تقلید کی ہے [تقلید کے بغیر عمل]

Questionتوضیح المسائل کے ١٤ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے کہ اگر کافی تحقیق کے بغیر تقلید کرے تو اگر اس کے اعمال مجتہد اعلم کے فتووں کے مطابق ہوں تو صحیح ہے ورنہ دوبارہ انجام دے ، جبکہ ١٨ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے اگر ایک مدت تک تقلید کی ہو لیکن یہ نہ معلوم ہو کہ اس کی تقلید صحیح ہے یا نہیں توگزشتہ اعمال کے متعلق کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن موجودہ اور آئندہ اعمال میں صحیح تقلید کرے ، ١٨ ویں مسئلہ میں صحیح تقلید سے کیا مراد ہے ؟
Answer: مراد یہ ہے کہ جو اعمال گزر گئے ہیں وہ صحیح ہیں اگر چہ ان کے متعلق شک تھا کیونکہ عمل کرنے کے بعد شک کرنا صحیح نہیں ہے اور قاعدہ فراغ جاری ہوجاتا ہے ، لیکن ١٤ ویں مسئلہ میں بالکل تقلید نہیں کی ہے ۔

توضیح المسائل کے چند مسائل میں احتیاط کا حکم [فقهی اصطلاحیں]

Questionمسئلہ نمبر ٥٣٨ ، ٤٥٢ ، ١١٨ و ٣٨٠ میں احتیاط سے مراد کونسی احتیاط ہے ؟
Answer: مسئلہ نمبر ٤٥٢ میں احتیاط واجب ہے اور باقی مسائل میں احتیاط مستحب ہے .

حکم اور فتوی کا فرق [حکم اورفتوے میں فرق]

Questionحکم اور فتوی میں کیا فرق ہے ؟
Answer: فتوی یہ ہے کہ شرعی دلیلوں میں سے کسی چیز کو تکلیف کے سلسلہ میں استفادہ کرے اور حاکم کا حکم یہ ہے کہ بعض اہم مصادیق کو مشخص کرے اور لوگوں کو اس مصداق پر عمل کے لئے مجبور کرے جیسے میرزاقمی کا تنباکو کو حرام قرار دینے کا حکم لگانا ۔

مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف تقلید بدلنا [تقلید بدلنا]

Questionمساوی مجتہد سے دوسرے مساوی مجتہد کی طرف تقلید کو تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جن مسائل میں عمل کرلیا ہے ان مسائل میں دوسرے مجتہد کی تقلید نہیں کرسکتے ۔

قصد رجا اور قربت مطلقہ کا فرق [نیت]

Questionقصد قربت مطلقہ اور قصد رجاء میں کیا فرق ہے ؟
Answer: قربت مطلقہ میں حکم ہے لیکن قصد رجاء میں حکم مشکوک ہے ۔

ایسے مجتہد کی تقلید کرنا جو لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر ١٣ سال جانتا ہو [مجاز وغیر مجاز تقلید]

Questionایک لڑکی ایسے مجتہد کی تقلید کرتی ہے جو روزے کو ١٣ سال کی عمر سے واجب جانتے ہیں اب وہ چاہتی ہے کہ آپ کی تقلید کرے ،لہذا ان نماز اور روزوں کا کیا حکم ہے جو اس نے ٩ سال کی عمر سے ١٣ سال کی عمر تک انجام نہیں دئیے ہیں ؟
Answer: اگر واقعا اس نے صحیح عمل کیا ہے تو گزشتہ اعمال کے متعلق کوئی وظیفہ نہیں ہے ۔

ایک مسئلہ میں تقلید بدلنا [تقلید بدلنا]

Questionکیا ایک یا دو مسائل میں تقلید کو بدل سکتا ہے ؟
Answer: جن مسائل میں پہلے مجتہد کے فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ان فتووں میں دوسرے جائز التقلید مجتہد کی تقلید کرسکتا ہے ۔

مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionمساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنے کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان پر باقی رہے اور باقی مسائل میں زندہ مجتہد کی تقلید کرے ۔

کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پرباقی رہ سکتے ہیں [میت کی تقلید پر باقی]

Questionمقلدین کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہ سکتے ہیں ؟
Answer: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل کیا تھا ، ان پر باقی رہ سکتے ہیں اور باقی مسائل میں ہمارے فتوے پر عمل کریں ، پس جن مسائل پر پہلی مرتبہ عمل کرتے ہیں مثلا پہلی مرتبہ حج یا عمرہ پر جاتے ہیں تو ان مسائل میں ہمارے فتوی پر عمل کریں ۔

تقلید میں تبعیض اور میت کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionجن کی میں تقلید کرتا تھا وہ تقلید میں تبعیض کو احتیاط کے خلاف جانتے تھے اور جو مجتہد جائز جانتے تھے ان کی تقلید کرتا تھا اور میت کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کرتا تھا اور مردہ مجتہد ، اعلم کی تقلید کو واجب نہیں سمجھتے تھے اور میں نے تبعیض کے مسئلہ میں دوسرے کی اور غیر اعلم کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کی ہے اور کئی مجتہد کی ایک ساتھ تقلید کی ہے ، کیا میری تمام تقلیدیں صحیح ہیں ؟
Answer: اگر تیسرا مجتہد اجازت دیدے کہ جن مسائل پر مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل نہیں کیا تھا ، ان پر بھی باقی رہ سکتے ہوں تو مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق احتیاط یہ ہے کہ جن فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ،ان پر باقی نہ رہیں ۔

تقلید میں تبعیض اور میت کی تقلید پر باقی رہنا [چند مجتهد کی تقلید]

Questionجن کی میں تقلید کرتا تھا وہ تقلید میں تبعیض کو احتیاط کے خلاف جانتے تھے اور جو مجتہد جائز جانتے تھے ان کی تقلید کرتا تھا اور میت کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کرتا تھا اور مردہ مجتہد ، اعلم کی تقلید کو واجب نہیں سمجھتے تھے اور میں نے تبعیض کے مسئلہ میں دوسرے کی اور غیر اعلم کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کی ہے اور کئی مجتہد کی ایک ساتھ تقلید کی ہے ، کیا میری تمام تقلیدیں صحیح ہیں ؟
Answer: اگر تیسرا مجتہد اجازت دیدے کہ جن مسائل پر مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل نہیں کیا تھا ، ان پر بھی باقی رہ سکتے ہوں تو مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق احتیاط یہ ہے کہ جن فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ،ان پر باقی نہ رہیں ۔

طواف کے جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان مسائل میں زندہ مجتہد کے فتوی پر عمل کرنا [طواف کے احکام]

Questionطواف کے مسئلہ میں اگر مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی تو اب آپ کے فتووں پر عمل کرسکتے ہیں ؟
Answer: طواف کے مسئلہ میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

احتیاط واجب میں جس مجتہد کی طرف رجوع کیا تھا اگر وہ مجتہد مرجائے [میت کی تقلید پر باقی]

Questionاگر کسی شخص نے ان مسائل میں جن میں احتیاط واجب ہے کسی دوسرے مرجع کی تقلید کی ہو اور اب وہ مجتہد مرجائے تو کیا یہ شخص اس پر باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: اگر عمل کیا ہے تو باقی رہ سکتا ہے ۔
TotalPages : 103