SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

کپڑا پہن کر غسل کرنا [غسل ارتماسی]

Questionسوئمنگ پل وغیرہ میں کپڑے پہن کر غسل ارتماسی کیا جاسکتا ہے ؟
Answer: کپڑے پہن کر غسل ارتماسی کرنے میں اشکال ہے لیکن اگر اسی کپڑے پر غسل ترتیبی یوں کیا جائے کہ پانی کپڑے کے نیچے سے ہوتا ہوا جسم پر آرہا ہواور بدن کا تھوڑا حصہ پانی سے باہر ہو اور پھر پانی میں چلاجائے تو اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

دوسرے شخص کو وضو اور غسل کرانے کا حکم [غسل کے شرایط]

Questionاگر کوئی کسی اورکو وضو یا غسل کرائے تو کیا یہ صحیح ہے؟
Answer: جواب: اس کا وضو اور غسل باطل ہے، لیکن یہ کہ جب دوسرا اس کے بدن پر پانی ڈال ڈالے اور وہ خود ہی اپنے آپ کو دھلے تو صحیح ہے، لیکن یہ کام ضروری مواقع کے علاوہ مکروہ ہے۔

حائض خاتون کا غسل جنابت [جنابت]

Questionاگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
Answer: جواب: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔

ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جانے کی صورت میں غسل جنابت کرنا [جنابت]

Questionسوال ۸۷۔اگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
Answer: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔

قصد قربت کی نیت کے غسل سے نماز پڑھنا [احکام غسل مستحب]

Questionاگر کسی شخص کے ذمہ کوئی غسل نہ ہو تو کیا وہ شخص قصد قربت کی نیت سے غسل کرکے اسی غسل کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟
Answer: جواب: جائز نہیں ہے۔

غسل میں معمول سے زیادہ پانی استعمال کرنا [اقسام و احکام غسل]

Questionکیا پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کے لئے نقصان دہ ہے؟ اور اگر کسی شخص کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے کو دھونے سے پہلے غسل کرلے تو کیا اس کا غسل صحیح ہے؟
Answer: جواب: پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کو نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اگر پانی کا اصراف ہو تو اصراف کی مقدار حرام ہے، اگر پسینا پانی کو مضاف نہ کرے تو غسل صحیح ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے پسینے کو دھوئے، اس کے بعد غسل کرلے۔

معاشرے میں نشاط کو ایجاد کرنے کے لئے جھوٹی خبروں کو بیان کرنا [مختلف مسایل]

Questionدلچسپ اور نشاط آور خبروں کے نشر کرنے کی کیا حدود ہیں؟ کیا نشاط کو ایجاد کرنے کے لئے مصلحتی جھوٹ کا سہارا لیا جاسکتا ہے؟
Answer: نشاط کا ایجاد کرنا جھوٹ کا مجوّز نہیں ہے ۔

ظالم اور دوسروں کے حق پر ڈانکہ ڈالنے والوں سے مقابلہ میں مسلمانوں کا قتل ہو جانا [دفاع]

Questionہندوستان سے، برطانیہ کا قبضہ ختم ہونے اور اس کے مسلمان نشین صوبہ ”جمووکشمیر“ میں تقسیم ہونے کے بعد مسلمانوں کے مطالبہ اور تقسیم کے قانون کے برخلاف لشکر کشی، زورگوئی اور طاقت کے زور پر، یہ علاقہ، ہندوستان کے قبضہ میں آگیا، مسلمانوں نے اپنے مذہب، کلچر اور ناموس کی حفاظت اور آزادی کی خاطر، قبضہ کرنے والوں کے خلاف قیام کیا ہے اور اس جدوجہد میں بدترین مصائب منجملہ قتل عام، ٹارچر، قید، لوٹ مار وغیره میں گرفتار ہوئے ہیں، کیا اس قیام اور جد وجہد کی خاطر، قتل ہونے والے مسلمان، شہید کہلائیںگے، نیز کیا یہ تحریک، جہاد شمار ہوگی؟
Answer: جب تک مسلمانوں کی جان، مال، ناموس کی حفاظت اور بقائے اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے لئے دفاع اور کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ عمل ،جہاد ہے اور ان میں سے جو لوگ اس راہ میں قتل ہوئے ہیں، وہ شہید ہیں، لیکن کوشش کریں کہ مجتہد یا اس کے نمائندے سے، حکم، ضرور حاصل کریں ۔

انسان کے بدن کے سلولی ژن کا تغییر کرنا [ڈاکٹری کے مسایل]

Questionدنیائے طب میں یہ بات متداول ہے کہ نہایت باریک موجودات جیسے انسانی و غیر انسانی سلول میں موجود خلیہ اور ژین کے اوپر آزمایشات کی جاتی ہیں جس سے انسان و غیر انسان سب کے جسم کی بناوٹ اور ساخت میں تغیر و تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، اس تمہید کے ضمن میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت کریں:

الف۔ کیا ایسا کرنا (ان موجودات اوپر آزمایش کرنا) جائز ہے؟

ب۔ اگر یہ معالجہ کی غرض سے نہ ہو مگر طبی کشف و ارتقاء کے لیے ہو تو کیا جائز ہے؟

ج۔ اگر یہ عمل نطفہ یا حمل پر انجام دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: جواب: الف۔ اگر یہ تغیرات و تبدیلیاں مثبت ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
ب۔ اگر مثبت ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
ج۔ گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے ۔

جو نمازیں حافظہ ختم ہوجانے کی وجہ سے نہیں پڑھی گئیں [والدین کی قضا نماز]

Questionوالدین کے وہ نماز اور روزے جو آخری عمر میں اس وقت قضا ہوئے جب وہ اس قدر بوڑھے ہوگئے تھے کہ اپنے نزدیکی بعض رشتہ داروں کونہیں پہچانتے تھے اور ان کا حافظہ بھی ختم ہوچکا تھا ،بڑے بیٹے پر واجب ہیں ؟
Answer: اگر نماز کے اوقات کو نہ پہچان سکیں تو واجب نہیں ہے ۔

شہر کے اطراف میں صنعتی مراکز کی وجہ سے حدترخص کا معین نہ ہونا [حد ترخص تک پہنچ جائے]

Questionشہروں کی وسعت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر، حدترخص کو معین کرنا مشکل ہوگیا ہے ، توضیح المسائل میں حدترخص کی جو تعریف بیان ہوئی ہے وہ شہر اور آبادی کی آخری دیوار ہے ،اس وقت آخری دیوار اور گھر کے بجائے صعنتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ ہیں جنہوں نے ہر طرف سے شہر کا احاطہ کررکھا ہے۔ اس بناء پرنماز و روزہ انجام دینے کے لئے وطن میں آنے والے یا سفر پر جانے والے کا وظیفہ کیا ہے ؟
Answer: اکثر صنعتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ شہر سے باہر ہوتی ہیں اور وہ شہر کا جزء شمار نہیں ہوتی ہیں ۔

کنویں کے پانی میں نجاست کا اثر انداز ہونا [مطلق پانی]

Questionخوزستان کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات میں قلیل پانی کے تین کنوئیں ایک دوسرے کے نزدیک ہیں ، ان میں سے ایک کنوئیں میں کتے نے لعاب دہن گرایا ہے اور دوسرے کنوئیں میں نجس چیز گر گئی ہے لیکن تیسرا کنواں پاک ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ان تینوں میں سے کونسا کنواں پاک ہے ؟ اس صورت میں کہ شبہہ ، شبہ محصورہ ہے۔ کیا تینوں سے اجتناب ضروری ہے ؟
Answer: اگر کنوئیں معمولی ہوں کہ ان میں سے پانی ابلتا ہو تو نجس چیز کے گرنے سے پانی نجس نہیں ہوتا مگر اس صورت میں جب ان کا رنگ ، ذائقہ یا بو تبدیل ہوجائے ۔

دریا کے پانی سے طہارت کرنا [مضاف پانی]

Questionخلیج فارس (Persian Gulf)کا پانی، دریای عمان اور دوسرے دریاوٴں کے جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہے اس طرح کہ ہر میٹر مکعب میں تین ہزار دو سو کیلو گرام نمک موجود ہے ۔ کیا یہ پانی مضاف پانی کا حکم رکھتا ہے ؟
Answer: جواب : اس طرح کا پانی مضاف نہیں ہے اور ایسے پانی سے دھلنا طہارت کا باعث بنتاہے ۔

ٹنکی کے پائپ سے پانی کھولتے وقت جو سفید رنگ کا پانی نکلتا ہے [مضاف پانی]

Questionکبھی کبھی ٹنکی سے جو پانی نکلتا ہے اس کا رنگ بالکل سفید ہوتا ہے اور کچھ دیر اس کو برتن میں رکھنے کے بعد وہ پانی صاف ہو جاتا ہے ، کیا شروع میں یہ پانی مضاف ہوتا ہے؟
Answer: جواب : مضاف نہیں ہے بلکہ یہ ہوا کے بلبلے ہیں جو پانی کو اس رنگ کا کردیتے ہیں۔

گندہ پانی کا دریا اور نہروں میں گرانا [استعمال شده پانی]

Questionنہروں، تالابوں اور دریا میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور گندا پانی پھینکنا جو پانی کے جانوروں کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ ماحول، فضا اور طبیعت کو آلودہ کرنے کا سبب ہے، کا کیا حکم ہے؟
Answer: دریا، ندی اور نہر کا آلودہ کرنا اس حد تک کہ اس کے جانور ہلاک ہو جائیں، جس کے نتیجہ میں لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے، جایز نہیں ہے۔

سجدہ کی حالت میں اعضاء سجدہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کا زمین پر رکھنا [سجده کی سات جگہیں]

Questionسجدہ کی حالت میں اعضائے سجدہ اور ناک کے علاوہ دوسرے اعضاء کو زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ جیسے پیر کی دوسری انگلیاں، پیشانی کے اوپر کا حصہ اور کہنیاں وغیرہ ۔
Answer: جواب : کوئی حرج نہیں ہے ۔

نکاح متعہ (وقتی شادی) کے ذریعہ لڑکی اور لڑکے کے تعلقات [شادی (ازدواج)]

Questionاگر کوئی لڑکا اور لڑکی، نکاح متعہ کے ذریعہ ، ایک دوسرے سے جائز رابطے رکھنا چاہتے ہوں تو درج ذیل صورتوں میں، کیا شرائط ہیں ؟
الف) اگر رابطہ عام معمول کے مطابق فقط ملازمت یا تعلیمی رابطہ ہو .
ب) اگر رابطہ ، فقط جنسی لذّت حاصل کرنے کیلئے ہو البتہ دخول کے علاوہ .
ج) اگر تعلقات جنسی (مقاربت) ہوں .
Answer: جواب:۔ نکاح متعہ ایک ہی قسم کا ہوتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور یہ سب فوائد اورنتائج اس میں جمع ہیں مگر یہ کہ عقد متعہ کے ضمن میں یہ شرط رکھیں کہ جنسی تعلقات نہیں ہوں گے اور ہر حال میں، باپ کی اجازت کا حکم شرط ہے .

کپڑے دھونے کی وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو بار پانی نکالتی ہیں [کپڑےدهونے کی مشین]

Questionکیا کپڑے دھونے کی نئی مشینیں ، کپڑے کی نجاست کو پاک کرتی ہیں ؟ خاص طور سے وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو مرتبہ پانی نکالتی ہیں ؟
Answer: جواب : جی ہاں ، پاک کرتی ہیں ۔

جھینگا مچھلی کو بنانے میں شراب کا استعمال [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionمیں نے ایک قسم کی جھینگا مچھلی خریدی جس کو بنانے میں چاول کی شراب کا استعمال ہوا ہے ، کیا ایسی جھینگا مچھلی کو کھایا جاسکتا ہے ؟
Answer: جائز نہیں ہے ۔

زخم کے اوپر کی سخت کھال کا جسم سے جدا ہونا [بدن سے جدا ہونے والے عضو ]

Questionزخم کے اوپر کی سخت کھال جس سے الگ ہونے کے بعد نجس شمار ہوتی ہے ؟ (نجاست کی شرط کیا ہے ؟)
Answer: احتیاط واجب کی بناء پر اگر وہ سخت کھال درد اور جلن کے ساتھ الگ ہو تو نجس ہے ، لیکن اگر اس میں سرایت کرنے والی رطوبت موجود نہ ہو دوسری چیزوں سے ملنے کی بناء پر وہ دوسری چیزیں نجس نہیں ہوتی۔

اعلمیت کے احتمال کا کافی نہ ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionکیا اعلمیت کا احتمال دینا کافی ہے ؟
Answer: نہیں ، ملاک و معیار یقین ہے ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [کپڑےدهونے کی مشین]

Questionکیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
Answer: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

ایسی چیزیں دوسرے ممالک کو بیچنا جن سے الکحل والی شراب بنتی ہو [حرام مشاغل]

Questionہم چقندر یا گنے کے اس شیرہ کو جو شکر کے گُودے کا جزء ہوتا ہے ، ایک دوسرے ملک میں بیچنا چاہتے تھے ، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اس شیرہ سے الکحل والی شراب بنانا چاہتے ہیں ، کیا جناب عالی اس شیرہ کو دوسرے ممالک میں بیچنے کو جائز سمجھتے ہیں ؟
Answer: احتیاط یہ ہے کہ اس کو ترک کردیں ۔

مرجع تقلید کے انتخاب میں غلطی کرنا [تقلیدکےمختلف مسایل]

Questionایسے شخص کی تقلید کا کیا حکم ہے جو پہلے کسی مجتہد کی تقلید کرتاتھا اور اپنے اعمال کو اس کے فتووں کے مطابق انجام دیتا تھا اور اب وہ مجتہد کو انتخاب کرنے میں اپنی غلطی کی طرف متوجہ ہوا ہے ؟
Answer: اگر تحقیق کے ساتھ اپنے مجتہد کا انتخاب کیا تھا تو اس کے گزشتہ اعمال کی قضا نہیں ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مشاغل]

Questionآج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
Answer: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مغرب میں رہنے والے]

Questionآج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
Answer: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

شکار کرنے والی اس بندوق سے شکارجس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے [اسلحه سے شکار]

Questionشکار کرنیوالی اس بندوق سے شکار کرنے کا کیا حکم ہے جس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے ؟
Answer: اگر وہ جانور کے بدن میں سوراخ کردے اور خون باہر آجائے تو حلال ہے ، لیکن اگر جانور کے پاس اس وقت پہنچے جب وہ زندہ ہو تو اس کے سر کو کاٹ دیں ۔

نماز کے دوران امام جماعت کے وضو کا باطل ہوجانا [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر نماز کے دوران امام جماعت کی ریح خارج ہوجائے تو امام جماعت کو کیا کرنا چاہئے ؟ نماز کو ترک کردے یا نماز کے بعد مومنین سے کہ اپنی نماز کو دوبارہ پڑھ لیں، یا اگر اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہو تو کیا کرے ؟
Answer: ایسے شخص کو آگے بڑھا دے جس میں جماعت کی امامت کے شرایط پائے جاتے ہوں تاکہ مومنین اپنی نماز کو اس کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور اگر کوئی ایسا شخص جماعت کی صف میں نہ ہو تو پھر اعلان کردے کہ میرا وضو باطل ہوگیا ہے (اور وضو باطل ہونے کی کیفیت کو بیان نہ کرے) اور آپ لوگ اپنی نمازوں کو جاری رکھیں ۔

سورہ حمد کے کچھ حصہ کو بغیر توجہ کے پڑھنے کی صورت میں سورہ حمد کی قرائت کی تکرار [پہلی اور دوسری رکعت میں قرائت]

Questionایک شخص نے سورہ حمد کو بغیر توجہ کے پڑھا ہے کیا اس کی تکرار کرنا جائز ہے ؟
Answer: جائز نہیں ہے ، باقی نماز کو حضور قلب کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرے ۔
TotalPages : 103