SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

میراث کی قیمت میں اضافہ کا خمس پر اثر [کار و بار کا نفع]

Questionمیں نے باپ کی جانب سے ملی ہوئی اپنی میراثی جائداد کو بیچ کر اپنے بچوں کی تعلیم کی غرض سے ، شہر میں مکان خریدلیا ہے آیا اس پدری میراث کی ملکیت اور جائداد کو فروخت کرنے سے ، جو رقم حاصل ہو ئی ہے ، اس پر خمس واجب ہے اور واجب ہونے کی صورت میں کیا اس کو قسطوں میں ادا کرسکتاہوں ؟
Answer: جواب:۔ باپ کے انتقال کے بعد اگر اس ملکیت میں ترقی نہیں ہوئی ہے تو خمس نہیں ہے اور اگر ترقی ہوئی ہے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جس قدر اضافہ ہواہے اس کا خمس ادا کریں اور قسطوں کی صورت میں بھی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

جس باغ کو مخمس مال سے خریدا گیاہے [کار و بار کا نفع]

Questionاگر اس رقم سے جس کا خمس ادا کردیا گیا ہو، باغ خرید لیا گیا ہو تو کیا اس باغ پر بھی خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ باغ پر خمس نہیں ہے لیکن اس کے پھلوں پر خمس ہے اور جب باغ کو فروخت کیا جائے تو خرید کی قیمت سے ، اگر زیادہ قیمت میں فروخت ہو جائے تو اضافی رقم پر خمس واجب ہے ۔

پینشن کی رقم پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionکیا ریٹائر شخص کی پنشن پربھی خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب :۔ریٹائر ہونے کے بعد جو رقم حکومت سے دریافت کرتے ہیں اس رقم کاحساب اسی سال کی آمدنی میں ہو گا چنانچہ اگرسال کے خرچ سے زیادہ ہے ، یعنی خرچہ کرنے کے بعد ، بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے ۔

جمع کی گئی رقم پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionایک شخص کے پاس کچھ مقدار میں رقم ہے جو قرض تنخواہ اور اضافی اوقات میں ، کام کرنے کے نتیجہ میں حاصل ہو ئی ہے ، کیا اس رقم پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ جس قدر قرض لیا تھا اور اس قرض کی قسطیں جمع نہیں کی ہیں رقم کی اس مقدار میں خمس نہیں ہے، لیکن اس رقم پر جو تنخواہ یا اضافی وقت میں کام کرنے کے نتیجہ میں حاصل ہو ئی ہے یا وہ قرض جس کی قسطیں جمع ہوچکی ہیں خمس واجب ہے ۔

طویل مدت کے لئے بنک میں فیکس کی ہوئی رقم پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionکیا اس رقم پرجو طویل مدت کے لئے بینک میں جمع کرائی ہے اور بینک مختلف کا م میں اس رقم کو استعمال کرتا ہے ، خمس واجب ہے۔؟
Answer: جواب:۔ اگر اس کا خمس نہیں دیا گیا ہے تو خمس ادا کرے ۔

و صولیابی کے بعد قرض پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionاگر کوئی شخص خمس کی تاریخ سے چار مہینے پہلے اس رقم کو جس سے کام ( استعمال ) کیا ہے کسی آدمی کو قرض کے طور پر دے دے اور وہ قرض لینے والا دوسال کے بعد مذکورہ رقم کو واپس کرے کیا اس رقم پر جو گذرے ہوئے دوسال کی بابت، خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ قرض کے وصول ہو نے کے بعد اس کا خمس ادا کرنا چاہیئے ۔

ہبہ شدہ مکان پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionمیرے والد محترم نے مجھے ایک گھر دیا ہے اور کچھ رقم میں نے بھی اس گھر پر خرچ کی ہے کیا مذکورہ گھر پر خمس ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر وہ گھر جو آپ کو آپ کے والد نے عطا کیا ہے سکونت کے لئے ضروری تھا تو خمس نہیں ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ جو رقم آپ نے گھر کے کام میں لگائی ہے اس کا خمس ادا کریں نیز اپنے والد کے کام کو صحیح ہونے پر حمل کریں اور کہیں کہ ان شاء اللہ ان کا عمل صحیح تھا ۔

پگڑی کی قیمت بڑھنے کا خمس پر اثر [کار و بار کا نفع]

Questionکسی شخص نے ایک دوکان ایک لاکھ تومان پگڑی پر حاصل کی اس کا خمس بھی ادا کردیا تھا ، اب اس نے ڈیڑ کروڑ تومان میں وہ دکان فروخت کردی ہے، پیسے کی قیمت گرنے کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا مذکورہ رقم پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ ایک لاکھ کے علاوہ باقی رقم پر خمس واجب ہے ۔

درخت سے حاصل ہوئے منافع میں خمس [کار و بار کا نفع]

Questionاہل بلتستان ، اپنے اخراجات کے لئے پھلدار یا غیر پھل دار درخت لگاتے ہیں غیر پھل دار درخت کی شاخوں کو کاٹنے ( چھانٹنے) کے زمانے میں ، اس کی شاخیں کاٹ دیتے ہیں اور اپنے اور اپنے اہل عیال کے لئے استعمال کرتے ہیں جب کہ ان کی جڑوں کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں پھر اسی طرح دو یا تین سال کے بعد جب شاخیں نکل آتی ہیں ، دوبارہ کاٹ کر استعمال کرتے ہیں کیا ان پرخمس واجب ہے؟ اور اگر خمس ہے تو اسے ادا کرنے کی کیفیت کیا ہوگی ؟
Answer: جواب:۔ جب بھی ذاتی استفادہ اور استعمال کی غرض سے درخت لگائے جائیں تو ان پر خمس نہیں ہے لیکن اگر تجارت وغیرہ کے لئے لگائے جائیں تو خمس ہے ۔

پالتو جانور پر خمس (پالتو حیوان پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionکیا پالتو جانور جیسے ، گائے ، بھیڑ بکریوں پرخمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر ان کے دودھ ، اون ، اور اسی طرح دیگر چیزوں سے ، اپنے ذاتی استعمال کے لئے استفادہ کیاجاتا ہے تو خمس نہیں ہے اور اگر فقط کھیتی ( جیسے کھاد) اور کھیتی کے دیگر کام کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ، تو اس صورت میں وہ سرمایہ اور آلات کے حکم میں ہیں اور یہی حکم اس صورت میں بھی ہے جب ان کو کرایہ کے کام میں استعمال کیا جائے۔

جانورں سے حاصل ہوئے منافع میں خمس [کار و بار کا نفع]

Questionاہل بلتستان اپنے اخراجات کے لئے جانور پالتے ہیں اور اگر گھر میں مویشی نہ ہو ں جب کہ کھیتی کے لئے کھاد ضروری ہے اور دودھ ان کا گھی اور گوشت کھانے کے لئے نیز ان کی اون، لباس اور قالین وغیرہ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اسی طرح عام طور پر گھر کے دیگر ضروری سامان جانوروں سے مہیاکرتے ہیں اس صورت میں کیا مویشوں پرخمس ہے اور اگر خمس ہے تو اس کا طریقہ بیان فرمائیں ؟
Answer: جواب:۔ گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے ۔
(جب بھی ذاتی استفادہ اور استعمال کی غرض سے درخت لگائے جائیں تو ان پر خمس نہیں ہے لیکن اگر تجارت وغیرہ کے لئے لگائے جائیں تو خمس ہے ۔

)

تجارت کا ارادہ کئے بغیر، حاصل شدہ منافع میں خمس [کار و بار کا نفع]

Questionکام کو شروع کرتے وقت خواہ درخت ہوں یا مویشی اور جانور، تجارت کرنے کا ارادہ نہیں ہوتا بلکہ خرچ کا قصد ہوتاہے اور کبھی نہ خرچ کا ارادہ ہوتا ہے اور نہ تجارت کا قصد ہوتا ہے بلکہ ایسے ہی پال لیتا ہے لیکن پھل آنے یامویشوں کے پل جانے کے بعد تجارت اور گھریلو خرچ ، دونوں کے لئے استعمال کرتا ہے اس صورت میں خمس کا کیا حکم ہے بیان فرمائیں ؟
Answer: جواب:۔ شخصی استعمال اور گھر کے خرچ کے لئے جو مقدار ضروری ہے اس پر خمس نہیں ہے اور ا س کے علاوہ باقی مقدار پرخمس ہے ۔

ایک سال سے زائد ایندھن کا خمس نکالنا [کار و بار کا نفع]

Questionبعض ٹھنڈے علاقوں میں تیل گیس وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن سے استفادہ کیا جاتاہے اسی وجہ سے درخت لگاتے ہیں تاکہ ان کی شاخوں کو جلانے کے لئے استعمال کیا جائے ، وہاں پر آباد مومنین ایک سال سے زائد ایندھن کا خمس نکالتے ہیں کیا ان کا یہ عمل صحیح ہے ؟
Answer: جواب : کوئی حرج نہیں بلکہ لازم ہے ۔

ان مویشیوں (جانوروں) پر خمس جو اصل ، سرمایہ ہیں [کار و بار کا نفع]

Questionہمارے علاقہ میں بعض گھرانوں کے پاس ۱۰۰/ سے لیکر ۲۰۰/ بھیڑبکریاں تک ہوتی ہیں یہی ان کے اسرار معاش کا ذریعہ ہیں استدعا کرتا ہوں کہ مذکورہ بھیڑ بکریوں سے متعلق خمس کی کیا صورت ہوگی بیان فرمادیجئے؟
Answer: جواب:۔ سرمایہ پر خمس ہے اور جو آ پ نے تحریر کیا ہے وہ سر مایہ کی شکل ہے لیکن اگر اس سے کم مقدار میں سر مایہ پر ان کی زندگی بسر نہیں ہوسکتی ، تو اس صورت میں خمس سے معاف ہیں ۔

بھیڑ بکریوں پر خمس واجب ہو گا یا زکات [کار و بار کا نفع]

Questionاگر مرنے والے شخص کے یہاں ۱۷۱ بھیڑ بکریاں ہوں آیا ان پر خمس واجب ہو گا یا زکات جبکہ ، وہ بھیڑ بکریاں ، مر حوم کاسرمایہ ہیں۔
Answer: جواب:۔ اگر ان میں زکات کے شرائط موجود تھے تو پہلے ان کی زکات ادا کرے اور پھر سال کے آخر میں ، اگر سالانہ اخراجات کے بعد کچھ باقی رہ جائے تو اس بچت کا خمس بھی ادا کرے ۔

بازار کی قیمتوں میں اضافہ کا خمس پر اثر [کار و بار کا نفع]

Questionاگر کسی دکاندار کا گزشتہ سال کا سرمایہ ایک ٹن ، آلمینیم تھا جس کی قیمت ساڑے تین لاکھ تومان تھی اور اس کا خمس نکال کر ادا بھی کردیا تھا لیکن اب اس وقت ، اس کی قیمت دس لاکھ تومان ہو گئی ہے ، حالانکہ اس کی مقدار وہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جب کہ گذشتہ سال کی نبسبت اس سال اسی سر مایہ کی قیمت میں ساڑے چھ لاکھ تومان کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ منافعہ اور آمدنی کی بات نہیں ہے ، نیز اگر یہی کام ( یعنی قیمت میں اضافہ اور اضافہ پر خمس اداکرنا) دو یا تین سال ہوتا رہے تو دکاندار کے پاس کو ئی سر مایہ باقی ہی نہیں رہے گا۔ جس سے و ہ اپنی دکان چلاسکے۔
الف) اس سلسلہ میں آپ کا نظریہ کیا ہے ؟
ب) اگر کوئی شخص اپنے سرمایہ ( قیمت کانہیں ) کا ، پانچواں حصہ خمس کے طور پر ادا کرے ، کیا اس صور ت میں ، آئندہ سال کے لئے اسی مقدار( خمس اداکرنے کے بعد سرمایہ کی باقی مقدار) کو معیار قرار دے سکتا ہے ؟
Answer: جواب :۔ ( الف)بازار کی قیمتوں کا بڑھنا خمس کا باعث ہے لیکن اگر اس حد تک پہونچ جائے کہ ا س کا سرمایہ خمس دینے کے بعد اس کی زندگی بسر کرنے کے لئے کافی نہ ہوتو اس صورت میں خمس اداکرنے سے معاف ہے ۔
جواب:۔ (ب)معیار قیمت ہے ، مقدار نہیں ۔

بنیا د شہید ادارے سے دریافت شدہ ماہانہ پینشن پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionبنیاد شہید ادارہ کی جانب سے شہیدوں کے متعلقین اور گھر والوں کو وثیقہ ملتا ہے جبکہ بعض گھرانوں کے روز مرہ کے اخراجات دوسری جگہ سے ادا ہوتے ہیں سوال یہ ہے کہ وہ وثیقہ ( رقم ) جو بنیاد شہید ادارہ سے حاصل کرتے ہیں کیا اس رقم پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ احتیاط لازم کی بناپر ، سال کے آنے پر اضافی رقم کا خمس ادا کریں ۔

قالیں بافی پر خمس [کار و بار کا نفع]

Questionہمارے شہر میں اکثر خواتین قالین بافی کا کام جانتی ہیں اور امور خانہ داری کے ساتھ قالین بھی بنتی ہیں لیکن عام طور پر معمول ہے کہ قالین کے لئے ضروری سامان خرید نا پھر قالین تیار ہونے کے بعد ، اس کو فروخت کرنا اور اس سے حاصل شدہ پیسہ میں تصرف کی ذمہ داری ، ان کے شوہروں پر ہوتی ہے اور چونکہ ان قالینوں کو کامل کرنے میں چند سال لگ جاتے ہیں مذکور ہ اشخاص سال کے شروع میں ، خمس کا حساب کیسے کریں ؟
اور اگر چند سال کے بعد وہ قالین فروخت ہو جائےں اور ا س کے دوسرے سال ان کی قیمت وصول ہو تو کیا اس صورت میں ، اس سال کی آمدنی میں اس کا حساب ہو گا جس سال میں قیمت وصول کی ہے یا یہ کہ جیسے ہی قیمت وصول کی ویسے ہی اس کا خمس ادا کرے ؟
Answer: جواب:۔قالین جس وقت بھی فروخت کرنے کے لئے تیار ہو جائے اس کا حساب اسی سال کی آمدنی میں کیا جائے گا لہٰذا اگر خمس کا سال گزرنے کے بعد کچھ بچ جائے تو اس باقی اور اضافی چیز کا خمس اداکیا جائے گا۔

جس قالین کو بنانے میں کئی سال لگے ہوں [کار و بار کا نفع]

Questionایسی قالین کے خمس کا حساب کس طرح کیا جائے گا جس کو بنانے میں کئی سال لگ گئے ہوں ؟
Answer: قالین بننے کے بعد جب اس کو بیچنے کے لئے تیار کرلیں اوراس پر ایک سال گزر جائے اور اس کا پیسہ استعمال نہ ہو تو خمس دینا ہوگا ۔

خمس دیتے وقت خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف [کار و بار کا نفع]

Questionایسی چیز میں خمس کا واجب ہونا جس کے خریدنے کی قیمت اور اس روز کی قیمت میں اختلاف ہو تو معیار و ملاک کونسی قیمت ہے ؟
Answer: اس دن کی قیمت کوشمار کیا جائے گا ۔
TotalPages : 1